آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایسا پالک تو ہم کبھی نہ کھائیں۔۔۔
اور سلائی مشین ہم بھی رکھ کر دعویٰ کردیں کہ بہت سوٹ سئیے!!!
ایک ٹراؤزر کا بتایا تھا کہ سیا۔ جب بہت سوٹ سئیں گے نا تو دکھائیں گے بھی ساتھ ساتھ۔
ایویں ہلکا مت لیجئیے گا ہمارے دعووں کو۔ بہت اچھی سلائی کرتے ہیں اور رفو بھی :mrgreen:
 
اتنے نام یاد نہیں رہتے۔۔۔ پھر مکس کر دیں گے۔ اس لئے سب بڑیاں ہیں۔ تو سب بڑھیا ہے۔
یہ تمام پکوان انڈیا سے آئے ہیں، اور سنا ہے کہ ان کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جو گوشت نہیں کھاتے، تو پھر اس کے متبادل کے طور پر یہ آئٹم بنتے ہیں سالن کے ساتھ۔ واللہ اعلم
 

وسیم

محفلین
سنا کہ تہذیب بیکری والوں نے بکلاوہ بنانا شروع کیا ہے۔ کل منگوا کر چیک کیا۔ اچھا ہے، مگر شاید میٹھا کچھ زیادہ تیز ہے۔ اور مہنگا تو ہوتا ہی ہے۔
بکلاوہ کے حوالے سے یہ تجربہ بھی ہوا کہ جب بھی لایا جائے، تھوڑا لایا جائے۔ زیادہ بھی لاؤ تو اسی وقت ختم ہو جاتا ہے۔ :)
بکلاوہ ان چیزوں میں سے ہے، جو میں بنانا چاہتا ہوں، مگر شاید کبھی نہیں بناؤں گا۔ :)

بکلاوہ صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔
:LOL: ;)
 

وسیم

محفلین
بس یونہی گزرتے ہوئے نظر پڑگئی تھی ہاکڑہ پر!!!

ایک لطیفہ یاد آ گیا

مس نے بچے سے پوچھا، اگر ہاتھی درخت پہ چڑھ جائے تو وہ نیچے کیسے اترے؟
بچہ بولا: مس اس کو چاہیے پتے پہ بیٹھ کر خزاں کا انتظار کرے


سو آپ بھی اب ہاکڑہ میں پانی آنے کا انتظار کریں :D
 
Top