آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ پھل کی طرح بول رہی تھی کون سے پھل کی طرح ہے یہ وہ پوچھنا ہے
یہ خود ہی ایک پھل ہے۔ اس کاذائقہ کسی دوسرے پھل جیسا کم سے کم ہمیں تو نہیں لگتا۔ چھوٹے چھوٹے ٹکڑے سلاد میں شامل کر کے اچھے لگتے ہیں۔ کئی اور طریقوں سے مختلف ریسیپیز میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
 

زیک

مسافر
صبح اِس بارے میں بات ہوئی اپنی گھر والی سے تو انہوں نے کہا کہ یہ حرام ہے مسلمانوں میں پر کوئی ریفرینس نہیں ہے ویڈیو دیکھی تھی اُنہوں نے
بالکل حرام ہے۔ جو بھی کھانے کی چیز ساتویں صدی عرب میں دستیاب نہ تھی وہ حرام ہے
 

زیک

مسافر
سنا کہ تہذیب بیکری والوں نے بکلاوہ بنانا شروع کیا ہے۔ کل منگوا کر چیک کیا۔ اچھا ہے، مگر شاید میٹھا کچھ زیادہ تیز ہے۔ اور مہنگا تو ہوتا ہی ہے۔
بکلاوہ کے حوالے سے یہ تجربہ بھی ہوا کہ جب بھی لایا جائے، تھوڑا لایا جائے۔ زیادہ بھی لاؤ تو اسی وقت ختم ہو جاتا ہے۔ :)
بکلاوہ ان چیزوں میں سے ہے، جو میں بنانا چاہتا ہوں، مگر شاید کبھی نہیں بناؤں گا۔ :)
آپ کی بدولت میں نے آج ناشتے میں باقلوا کھایا۔

ویسے باقلوا پہلے ہی کافی میٹھا ہوتا ہے تہذیب والوں نے مزید میٹھا کر دیا؟
 

سیما علی

لائبریرین
ان شاء اللہ جلدی۔ بلکہ ساتھ ساتھ ہی۔
سٹیچنگ تو ہمارا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ بس وقت کی کمی کی وجہ سے اسے مستقل پروفیشن نہیں بنایا ۔ اتنے کا سوٹ نہیں ہوتا جتنی اس کی سلائی ہوتی ہے۔ دعا کریں کہ جلدی ہمارا بازو ٹھیک ہو تا کہ پہلے جیسے ایکٹو ہو جائیں۔
ان شاء اللّہ جلدی ٹھیک ہوجائے گا۔۔۔۔
 
آپ کی بدولت میں نے آج ناشتے میں باقلوا کھایا۔

ویسے باقلوا پہلے ہی کافی میٹھا ہوتا ہے تہذیب والوں نے مزید میٹھا کر دیا؟
جی۔ کچھ زیادہ ہی شیرے میں ڈبو دیا ہے۔

ویسے غالباً اصلی بکلاوے میں چینی نہیں شہد ہوتا ہے۔
سنا کچھ ایسا ہے۔ کچھ ویڈیوز میں بھی دیکھا۔
 
Top