آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

سید عمران

محفلین
گرم پانی میں بیسن اور مسالے مکس کر کے اسے ہلکی آنچ پر اتنا پکاتے ہیں کہ آخر میں وہ مکسچر چمچ کے ساتھ جڑنے لگے۔ اسے ایک آئل لگی ٹرئے میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے پر ٹکڑوں میں کاٹ لیجئیے۔
الگ سے مسالہ بنا کر اس میں یہ ٹکڑے ڈالیں۔ 10 منٹ تک ہلکی انچ پر پکنے کے بعد تیار ہوں گی کھنڈلیاں۔ کھنڈویاں بھی کہتے ہیں انھیں۔
یہ اماں بناتی ہیں اور اسے الٹے پلٹے کہتی ہیں۔۔۔
ہماری طبیعت ہی اسے دیکھ کر الٹ پلٹ جاتی ہے!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ اماں بناتی ہیں اور اسے الٹے پلٹے کہتی ہیں۔۔۔
ہماری طبیعت ہی اسے دیکھ کر الٹ پلٹ جاتی ہے!!!
کچھ چیزوں کو بنتا ہوا دیکھیں تو واقعی ایسا ہوتا ہے کہ طبیعت نہیں چاہتی کھانے کو۔ لیکن ہوتی مزے کی ہیں۔
 
Top