آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

اے خان

محفلین
اب کیا کرے گھر میں کوئی سنتا نہیں ہماری ۔۔۔امی کہتی ہے بیٹا کھانا پسند نہیں تو نہ کھاؤ باہر سے منگوا لو۔اب باہر کیا ملتا ہے ہمارے گاؤں میں سوائے چھولے چاٹ یا لوبیا۔۔مجبوراٌ کھانا پڑتا ہے۔۔
اس طرح بال نوچنے سے تو ختم نہیں ہو گا۔ :D
 
قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی مسلمانوں کو جب بھوک لگے اسلام یاد آتا ہے تو وہ مڈل ایسٹرن ریستوران کا رخ کرتے ہیں۔ مرتے کیا نہ کرتے ہمیں بھی ساتھ جانا پڑا۔ وہاں کوفتہ، شورما اور بکلاوا آرڈر کیا۔ کوفتہ تو ٹھیک ہی تھا مگر باقی دونوں اتنے برے کبھی نہیں کھائے
چلیں، ایک نیا تجربہ سہی
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک تو یہ قربانی کا گوشت اللہ جانے کب ختم ہوگا۔ بیوی مزے سے دال گوشت پکا کر کھا رہی ہے، تینوں بچوں نے باہر سے برگر اور نہ جانے کیا کیا لا کر کھایا ہے۔ مجھ بے زبان کو زبردستی کھانے پڑ گئے کہ ایک بار شادی سے پہلے کسی ترنگ میں اُس سے کہہ دیا تھا کہ مجھے دال گوشت اچھے لگتے ہیں، آج تک اس کی سزا بھگت رہا ہوں، اب اگر کبھی کہتا ہوں کہ مجھے اچھے نہیں لگتے تو کہتی ہے تم تو بالکل بدل گئے ہو، نہ جائے ماندن نہ پائے رفتن اللہ اللہ :)
اسی لیے کہتے ہیں کہ قربانی کے گوشت کی ایک تہائی غربا، ایک تہائی دوستوں کو بھی دینا چاہیے
 
محمد وارث

لائبریرین
اسی لیے کہتے ہیں کہ قربانی کے گوشت کی ایک تہائی غربا، ایک تہائی دوستوں کو بھی دینا چاہیے
درست کہتے ہیں اور ایسے ہی تھا، مطلب یہ اپنے ہی حصے کا ہے۔ ختم اس وجہ سے نہیں ہو رہا ہے کہ میرے بچے بالکل نہیں کھاتے اور میں رغبت سے نہیں کھاتا، میں تو عید سے ایک دن پہلے بھی مرغی کا گوشت ہی ڈھونڈتا پھر رہا تھا بچوں کے لیے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
دراصل مسور کی دال بھی ہوتی ہے۔ ثابت مسور کو ایسے ہی بولا جاتا ہے۔ تو ہم نے بھی کہہ دیا۔
ثابت مسور دو طرح کی ملتی ہے آج کل، ایک بڑے بڑے دانوں والی ہائی برڈ نسل کی اور دوسری اصل چھوٹے دانوں والی دیسی۔ دیسی ثابت مسور کمیاب ہو چکی ہے لیکن میرے لیے کہیں نہ کہیں سے ڈھونڈ ہی لی جاتی ہے :)
 
زیک

مسافر
درست کہتے ہیں اور ایسے ہی تھا، مطلب یہ اپنے ہی حصے کا ہے۔ ختم اس وجہ سے نہیں ہو رہا ہے کہ میرے بچے بالکل نہیں کھاتے اور میں رغبت سے نہیں کھاتا، میں تو عید سے ایک دن پہلے بھی مرغی کا گوشت ہی ڈھونڈتا پھر رہا تھا بچوں کے لیے :)
درجن بھر مرغیوں کی قربانی ہی کر دیتے
 
لاریب مرزا

محفلین
محمد وارثpost: 1828445 نے کہا:
ثابت مسور دو طرح کی ملتی ہے آج کل، ایک بڑے بڑے دانوں والی ہائی برڈ نسل کی اور دوسری اصل چھوٹے دانوں والی دیسی۔ دیسی ثابت مسور کمیاب ہو چکی ہے لیکن میرے لیے کہیں نہ کہیں سے ڈھونڈ ہی لی جاتی ہے :)
یہاں تو عام ہے ثابت مسور کی دال اور وہ بھی دیسی والی، ہمیں بھی وہی پسند ہے۔
 
ابھی دھواں دہی مٹن
20160920_212408_HDR_zpsknwiobbr.jpg

اور شاہی ٹکڑے
20160920_212116_HDR_zpsntz7u7x8.jpg

کھائے. الحمد للہ
 
Top