آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

لاریب مرزا

محفلین
کیا یہ تقسیم تمام مسلم کلچرز میں ایسے ہی ہے؟
ہمیں تمام فرقوں کا علم تو نہیں ہے۔ لیکن جیسا کہ وارث بھائی بتا رہے ہیں کہ کچھ فرقوں میں سارا گوشت خود بھی رکھا جا سکتا ہے۔ تو ہمارے نزدیک یہ کوئی پسندیدہ عمل نہیں ہے۔ کم از کم مساکین اور غرباء کا حصہ ضرور نکالنا چاہیے۔ صاحبِ قربانی تو پہلے ہی صاحبِ استطاعت ہوتے ہیں۔ تو کم از کم عیدِ قربان پہ مستحق لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے۔
 
زیک

مسافر

فرقے کی نہیں کلچر کی بابت پوچھا تھا
 
ثامر شعور

محفلین
کافی
63153.jpg

نوٹ: تصویر ذرا گلیمرائز کرنے کے لئے لگائی ہے۔ ورنہ اصل میں تو دفتر کی کافی مشین سے ہی پی رہا ہوں۔:):):)
 
لاریب مرزا

محفلین
آج مٹن کُنہ بن رہا ہے. میں نے اپنے حصے کا آدھا کام کر لیا ہے. یعنی چھوٹے کے پائے اور گوشت کی صفائی کا. آدھا کام پکنے کے بعد ان شاء اللہ. :)
20160925_120605_HDR_zpsnqywf51f.jpg
ارے واہ تابش بھائی، ہمیں بھی پائے بہت پسند ہیں۔ یہ دونوں اکٹھے پکیں گے؟؟ مطلب پائے اور گوشت؟؟
 
Top