آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

یہ بھیا کیا گائے بکری کے کان کے گوشت سے تیار کی جانے والی ڈش ہے۔تصویر میں ہڈی بھی نظر آرہی ہے۔اتنا بڑا کان ہوتا ہے ہوسکتا ہے کہیں ہڈی بھی ہوتی ہو کان میں۔

آج ہم "پرائے"گھر پر تھے۔قریبی عزیز کے بیٹے کا عقیقہ تھا تو "بکروی" دعوت تھی۔

اصل میں یہ نام بھی میں نے پہلے بار سنا ہے۔ویسے ہی میں خود کو "پیٹو" سمجھتا رہا حالانکہ "پتاشتا" کچھ ہے نہیں مجھے۔سمائلس
پچھلے کچھ مراسلوں میں مٹن کنہ کا تعارف بھی موجود ہے. اسے آپ پائے اور نہاری کا کراس سمجھ لیں. :)
بکرے کا گوشت اور بکرے کے پائے.
 
عندلیب

محفلین
نوڈلز بنائے ساوتھ انڈین سٹائل میں
2n9z85v.jpg
 
لاریب مرزا

محفلین
ہاں میں نے ہی بنائے۔۔
ہمارے نزدیک ہی ایک انڈین ریسٹورنٹ کھلا ہے۔ بہت زبردست ہے۔ وہاں پہلی دفعہ جانے کا اتفاق ہوا تو دوسہ کھایا تھا ہم نے.. روداد لکھنی تھی محفل میں.. بس سستی کر رہے ہیں۔
وہ والا دوسہ تو بالکل مختلف تھا.. ایسا نہیں تھا :)
 
اے خان

آپ کی روداد کا انتظار رہے گا۔:chill:
 
عندلیب

محفلین
ہمارے نزدیک ہی ایک انڈین ریسٹورنٹ کھلا ہے۔ بہت زبردست ہے۔ وہاں پہلی دفعہ جانے کا اتفاق ہوا تو دوسہ کھایا تھا ہم نے.. روداد لکھنی تھی محفل میں.. بس سستی کر رہے ہیں۔
وہ والا دوسہ تو بالکل مختلف تھا.. ایسا نہیں تھا :)
وہ والا دوسہ کیسا تھا تصویر ہوتو شئر کیجے ۔۔۔ ہم ساوتھ انڈین تو ایسے ہی بناتے ہیں۔
 
لاریب مرزا

محفلین
کیا فرق نظر آیا اس دوسے اور دوسے میں ? ہاں فولڈ کرنے کا طریقہ اور سائز مختلف ہوسکتا ہے ۔:p
یہ چکن دوسہ تھا.. ویجیٹیبل دوسہ بھی تھا مینیو میں :)
فرق یہ ہے کہ آپ کا دوسہ روٹی کی طرح لگ رہا ہے جبکہ یہ والا بالکل باریک اور کڑک تھا.. ہم نے اس کا بہت برا حال کیا تھا :D یقین نہ آئے تو خود دیکھ لیں :p
FB_IMG_1476028306572_zpszssvegcz.jpg

FB_IMG_1476028311811_zpsm3g6biqm.jpg
 
آپ کی بات سے ایک لطیفہ یاد آگیا ۔۔۔:p لطیفہ کسی اور دن سناوں گی۔۔ اڈلی، ڈوسہ،اپما،پونگل سب ایسے ساوتھ انڈین ڈیشز ہیں جن کی کئی اقسام ہیں۔۔ ویسے آپ نے جس دوسے کی تصویر شئر کی ہے اس کو پیپر دوسہ کہا جاتا ہے۔:)
 
لاریب مرزا

محفلین
آپ کی بات سے ایک لطیفہ یاد آگیا ۔۔۔:p لطیفہ کسی اور دن سناوں گی۔۔:)
جی ضرور!! ہم منتظر رہیں گے۔ :)
اڈلی، ڈوسہ،اپما،پونگل سب ایسے ساوتھ انڈین ڈیشز ہیں جن کی کئی اقسام ہیں۔۔ ویسے آپ نے جس دوسے کی تصویر شئر کی ہے اس کو پیپر دوسہ کہا جاتا ہے۔:)
ہندوستانی پکوان کے بارے میں آپ سے بہتر اور کون جان سکتا ہے؟؟ ہم نے تو بس ایسے ایکسائٹمنٹ میں ہی کھایا تھا دوسہ ، اقسام وغیرہ کا ہمیں کوئی علم نہیں :)
 
Top