آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

سید عمران

محفلین
سلائس کے ساتھ کوئی سا فروٹ کا جیم بھی لے لیں اور ایک دو بوائل انڈے کالی مرچوں کے ساتھ اور چائے بہترین ناشتہ ہوجائے گا
جیم جیلی مارملیڈ ہم اس لیے نہیں کھاتے کہ ان میں بہت تیز میٹھا ہوتا ہے۔۔۔
اور بوائل انڈے اس لیے نہیں کہ۔۔۔
ابھی تک اس کی وجہ نہیں سوچی!!!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ہم نے پرسوں آلو کی قتلیاں بنائیں۔ اور یہی ڈش ہم نے کئی برس پہلے بھی ایک بار بنائی تھی۔ :)

لیکن اس بار قتلیاں کثرتِ چمچہ چلائی کے باعث کچھ بُھرتے جیسی بن گئیں۔ :) اور چونکہ لال آلو کے ساتھ بنائی گئیں تھیں تو ویسی نہیں بنیں جیسی کہ بننی چاہیے تھیں۔ :)
اس کے لیے آپ کو آلو کو قتل کرنا پڑا ؟
 

سیما علی

لائبریرین
ایک گھنٹے بعد برقی رو منقطع کر دی۔ تقر یباً 20 منٹ کے بعدبھاپ خارج ہونے کے بعد کوکر کو کھولا۔ واہ واہ کیا شاندار پائے پکے تھے۔ نوش فرمائے اور کچھ زیادہ ہی نوش فرما گیا۔
پائے کھانے میں احتیاط بہت برتنا ہے بھیا 🥰🥰🥰🥰
 
Top