آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عباد1

محفلین
دی چینچ اپ دیکھ لی۔ سپر ایٹ ڈاؤن لوڈ ہو رہی ہے۔
شہزاد بھائی آپ کی اور میری پسند بہت ملتی جلتی ہے۔ بلکہ میں جن فلموں کے ریوز پڑھ کر انھیں دیکھنے کا سوچ رہا ہوتا ہوں اگلے ہی دن آپ اسے دیکھ کر اس کے بارے میں لکھ چکے ہوتے ہیں۔ بلکہ میں نے زیادہ تر وہی فلمیں دیکھی ہیں جن کی تعریف آپ نے اس تھریڈ میں کی ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
The Proposal دیکھی۔ لائیٹ سی ٹائم پاس واچ فور ون ٹائم کامیڈی مووی ہے۔ باس کینڈین ہے اور اسے ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے اور اس صورت حال سے بچنے کے لئیے وہ اپنے سیکٹری سے شادی کرنے کے منصوبہ بناتی ہے اور وہ سیکٹری اسے اپنے والدین سے ملوانے اپنے قصبے میں لے جاتا ہے جہاں کچھ کامیڈی سچویشنز پیش آتی ہے اور فلم ختم۔

The_Proposal.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Moon دیکھی۔ ایک اور عظیم شاہکار۔ ایسی فلمیں دیکھ کر یقین آتا ہے کہ آخر کیوں ہالی وڈ دنیا کی سب سے برتر فلم انڈسٹری ہے۔ فلم کی کہانی کچھ یوں ہے سیم بیل نامی ایک آدمی چاند پر ایک انرجی پروڈکشن یونٹ کا انچارج ہے اور تین سال کے کانٹریکٹ پر ہے۔ تین سال اس نے چاند پر اکیلے گزارے ہیں اور اس کے گھر جانے میں دو ہفتے باقی ہیں۔ لیکن پھر ایک حادثہ ہوتا اور جب وہ اس حادثے کی شدت سے باہر آتا ہے تو اسے پتہ چلتا ہے کہ یونٹ پر بلکل اس جیسا ایک اور سیم بیل موجود ہے۔ اور پھر اس پر کئی دل دہلا دینے والی حقیقتیں آشکار ہوتی ہے اس سیم بیل کے ساتھ ساتھ فلم بین کا دل بھی دہلا دیتی ہیں۔

Moon_%282008%29_film_poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
The Diary of Anne Frank دیکھی۔ ایک یہودی گھرانے کی کہانی ہے جو جرمن فوج سے بچنے کے لئیے کئی مہینے ایک جگہ چھپ کر گزارتے ہیں اور اس دوران ان کی گزر بسر کیسے ہوتی ہے اور کیسے وہ روزانہ ڈر اور خوف کی چادر لپیٹ کر سوتے ہیں اور کیسے وہ خوراک کی کمی کا شکار ہوتے ہیں، ان تمام واقعات کو فلمایا گیا ہے اور سب کرداروں نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔

l_52738_a39952de.jpg
 

عباد1

محفلین
Moon دیکھی۔ ایک اور عظیم شاہکار۔ ایسی فلمیں دیکھ کر یقین آتا ہے کہ آخر کیوں ہالی وڈ دنیا کی سب سے برتر فلم انڈسٹری ہے۔ فلم کی کہانی کچھ یوں ہے سیم بیل نامی ایک آدمی چاند پر ایک انرجی پروڈکشن یونٹ کا انچارج ہے اور تین سال کے کانٹریکٹ پر ہے۔ تین سال اس نے چاند پر اکیلے گزارے ہیں اور اس کے گھر جانے میں دو ہفتے باقی ہیں۔ لیکن پھر ایک حادثہ ہوتا اور جب وہ اس حادثے کی شدت سے باہر آتا ہے تو اسے پتہ چلتا ہے کہ یونٹ پر بلکل اس جیسا ایک اور سیم بیل موجود ہے۔ اور پھر اس پر کئی دل دہلا دینے والی حقیقتیں آشکار ہوتی ہے اس سیم بیل کے ساتھ ساتھ فلم بین کا دل بھی دہلا دیتی ہیں۔

Moon_%282008%29_film_poster.jpg

شہزاد بھائی! فلم بس گزارے لائق لگی۔ زیادہ پسند نہیں آئی۔
 

شہزاد وحید

محفلین
شہزاد بھائی! فلم بس گزارے لائق لگی۔ زیادہ پسند نہیں آئی۔

کوئی بات نہیں، ہر فلم ہر ایک کو پسند نہیں آتی. ویسے بھی اس فلم کو دیکھنے کے لئیے کافی ٹھنڈی طبیعت کا ہونا ضروری ہے کیونکہ شروع میں یہ فلم خاصا بور کرتی ہے لیکن پھر ایک دم کہانی زور پکڑتی ہے.
 

شہزاد وحید

محفلین
Harry Potter and the Deathly Hallows: Part 2 دیکھی، جو کہ اپنے فلمی سلسلے کی آٹھویں فلم ہے. اور اس کے ساتھ ایک دور کا خاتمہ بھی ہوا. اس سلسلے کی پہلی فلم سال 2000 میں آئی تھی جو کہ میں نے 2001 کے آخر میں دیکھی تھی. میں ساتویں جماعت پاس کر کے نیا نیا آٹھویں جماعت کا طالبعلم بنا تھا. اس کے بعد جب اس فلم کا دوسرا حصہ آیا تو تب بھی میں نے اسے دلچسپی سے دیکھا. میرے کچھ اور دوست بھی اسے دیکھتے تھے اور ہمارے درمیان ہیری پوٹر کی جادو بھری ہوشربائی دنیا کے بارے میں گفتگو ہوتی تھی. ظاہر ہے اس دور میں ایسی چیزوں کے بارے میں آدمی کافی پرجوش ہوتا ہے. خیر اس سیریز کا نام ذہن میں آتے ہی بچپن کی کچھ حرکتیں ذہن میں آجاتی ہیں جو ہم کرتے تھے. خیر سیریز اپنے انجام کو پہنچی. اربوں روپے اس نے اپنے تخلیق کاروں کو کما کر دیئے۔

Deathly-hallows-p2-1.jpg
 

میم نون

محفلین
اس فلم کا پہلا حصہ دیکھا تھا جہ کہ اتنا پسند نہیں آیا تھا، اور دوسرا ابھی تک نہیں دیکھا شائد کبھی فرصت میں دیکھوں۔
ویسے سوائے آخری کے، سیریز کی باقی ساری فلمیں دیکھیں ہیں
 

وجی

لائبریرین
Rise of the Planet of the Apes (2011) 8/10 فلم کافی اچھی لگی ۔۔

Conan The Barbarian (2011) 7.5/10 اچھی فلم ہے

Captain America The First Avenger (2011) 7/10 کہانی وہی پرانی لگی اور کچھ زیادہ نہیں

The Taking Of Pelham 123 (2009) 8/10 کافی اچھی فلم لگی دینزیل واشنگٹن اور جون ٹراولٹا کی اداکاری لاجواب تھی
 

شہزاد وحید

محفلین
Gurren Lagann دیکھی. 27 اقساط پرمشتمل یہ ایک کامیڈی اور ایکشن سیریز ہے. کہانی تو کچھ خاص نہیں تھی لیکن کامیڈی چونکہ کافی اچھی تھی اس لیئے ساری دیکھ ڈالی.

17157-61177-gurrenragonmonjpg-550x.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Cowboys & Aliens دیکھی۔ فلم کی سٹار کاسٹ میں Daniel Craig اور Harrison Ford شامل ہیں اس خاص طور پر یہ فلم دیکھی ورنہ کہانی میں کچھ خاص نئی چیز نہیں ہے۔ ایسی بلاؤں بلیوں والی فلمیں تو پہلے بھی بہت بن چکی ہیں۔ خیر فلم صاف ہے یعنی بچے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ :rolleyes: مزیدار ثابت ہوگی۔

Cowboys_%26_Aliens.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top