Drive دیکھی۔ فلم تو اچھی ہے بلکہ خاصی اچھی ہے لیکن اس میں حد سے زیادہ وائلنس بھرا ہوا ہے۔ ایک فلم میں نے دیکھی تھی
A History of Violence، بہت ہی تشدد آمیز اور ظالمانہ مار دھاڑ والی فلم تھی لیکن یہ فلم
Drive تو
A History of Violence کی بھی باپ نکلی۔ مزے کی بات یہ ہے کہ
imdb پر دونوں فلموں کے پوسٹرز میں بھی خاصی مشاہبت ہے۔ لیکن دونوں فلموں کی کہانی اپنی اپنی منفرد حثیت رکھتی ہے۔ بات اگر بہتر فلم کی جائے تو فیصلہ کرنا مشکل ہے لیکن میرا ووٹ
Drive کو ہی جائے گا۔ کافی ہائی فائی فلم ہے اور پس منظر میوزک تو بہت شاندار ہے۔
The Notebook میں شاندار رومانوی کردار پیش کرنے والا
Ryan Gosling اس فلم میں بلکل ایک مختلف کردار میں سامنے آیا ہے، ایک سنجیدہ سخت دل پراسرار آدمی کا کردار، اور میرا خیال ہے اس نے اپنے کردار کو بخوبی انجام دیا۔ ویسے تو اس کی ہر فلم ہی مجھے پسند آتی ہے لیکن
The Notebook اور
Drive یقینی طور پر اس کے کریئر کی شاندار فلمیں ہیں۔ اس فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسے فلم بنانے کے لیئے انفلوئنس
The Day of the Locust اور
Bullitt سے ملا تھا۔