پچھلے دنوں سپارٹکس بلڈ اینڈ سینڈ (
Spartacus: Blood and Sand) کی تیرہ اقساط پر مشتمل ٹی وی سیریز دیکھی، مزہ آ گیا۔ ایکشن سے بھرپور یہ ٹی وی سیریز بے حد دلچسپ ہے۔ کسی بھی قسط کو دیکھتے ہوئے بوریت نہیں ہوتی بلکہ ایک کے بعد ایک قسط دیکھنے کا دل چاہتا ہے۔
اس سیریز کا نام سپارٹکس ہے جبکہ بلڈ اینڈ سینڈ اس کا پہلا سیزن ہے جو تیرہ اقساط پر مشتمل ہے۔ بعد میں اس سیزن کا نام بدل کر Spartacus: Vengeance کر دیا گیا تھا۔
بنیادی طور پر یہ سیزیز قدیم زمانہ روم میں غلامی کے دور پر مشتمل ہے جب غلاموں کو گلیڈی ایٹر بنایا جاتا تھا۔ مار دھاڑ سے بھرپور یہ سیریز کم عمر افراد کے لیے بالکل نہیں ہے۔
کہانی کا ہیرو بھی غلام بنا کر گلیڈی ایٹرز میں شامل کر دیا جاتا ہے جہاں اس کی زندگی کا ایک مشکل دور شروع ہوتا ہے۔ اسے کئی خطرناک مقابلوں میں حصہ لینا پڑتا ہے۔ اس قسط میں اتنے دلچسپ موڑ ہیں کہ شاندار فائٹ کے ساتھ ساتھ کہانی بھی زبردست ہے۔ اس کے علاوہ سیریز کو ریکارڈ کرنے کے لیے خاص کیمروں کا استعمال فائٹ کا مزہ دوبالا کر دیتا ہے جس میں خون یا پسینے کا گرنے والا ایک قطرہ قطرہ واضح دکھائی دیتا ہے۔ کچھ عرصے پہلے آئی ایم ڈی بی پر اس سیریز کی ریٹنگ نو اعشاریہ سات تک پہنچی تھی۔