زھرہ شاھد کے قاتل پکڑے گئے ، قتل میں استعمال شدہ اسلحہ بھی برآمد ،، قاتلوں کا تعلق اسی پارٹی سے ھے جس نے آج کراچی بلاک کیا ھوا ھے ،، قاتلوں نے انتہائی اھم انکشافات کیئے ھیں، جن کی روشنی میں قتل کے احکامات دینے والے ایم کیو ایم کے اعلی عہدیدار بھی گرفت میں آ سکتے ھیں،، یہ وھی رینجرز ھے جو ایک حاضر سروس جرنیل کے انڈر کام کرتی ھے ،، سندھ کی سیاسی قیادت ان کی گرفتاری میں رکاوٹ تھی ، جونہی صوبے کے معاملے میں اختلاف ھوا ، سندھی قیادت نے گرفتاری کو او کے کر دیا ،، اور کام ھو گیا ، اب عدالت دباؤ میں آ کر ان کی ضمانت دے دے اور بری کر دے تو اس میں رینجرز کا کوئی قصور نہیں،، کیونکہ اس سے قبل ایم کیو ایم کے لوگوں کو گرفتار کرنے والے یا تفتیش کرنے والے سارے لوگ چن چن کر مار دیئے گئے اگرچہ وہ ریٹائرڈ بھی ھو چکے تھے ، ان حالات میں تحریک انصاف کو مطالبہ کرنا چاھئے کہ ان ملزمان پر سندھ سے باھر مقدمہ چلایا جائے ، تا کہ گواہ بے خوف ھو کر گواھی دیں