آزادی مارچ اپڈیٹس

صائمہ شاہ

محفلین
آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکلے نہ نکلے ان شرفا کی نام نہاد شرافت کے غبارے سے ضرور نکل گئی اب یہاں کوئی جتنا چاہے میں نہ مانوں کا ورد کر لے
جعلی وزیراعظم
جعلی وزیر اعلیٰ
جعلی حکومت
جعلی حواری
 

آبی ٹوکول

محفلین
محمد افضل خان کہ انکشافات ان سب کہ منہ پر تمانچہ ہیں جو کہ دھاندلی پر عمران کہ موقف کے ناقد تھے اب لگتا ہے بہت سوں کو سانپ سونگ جائے گا جو عمران کی ہلکی پھلکی ماحول کو خوشگوار کرنے والی باتوں پر اپنا اپنا سوئی موٹو قلم لیکر فیس بک پر چڑھ دوڑتے تھے وہ یقینا اب نزاع کے عالم میں ہونگے
 

ابن رضا

لائبریرین
محمد افضل خان کہ انکشافات ان سب کہ منہ پر تمانچہ ہیں جو کہ دھاندلی پر عمران کہ موقف کے ناقد تھے اب لگتا ہے بہت سوں کو سانپ سونگ جائے گا جو عمران کی ہلکی پھلکی ماحول کو خوشگوار کرنے والی باتوں پر اپنا اپنا سوئی موٹو قلم لیکر فیس بک پر چڑھ دوڑتے تھے وہ یقینا اب نزاع کے عالم میں ہونگے
کس خام خیالی میں جیتے ہیں؟ کبھی کسی گلو بٹ نے سچ تسلیم کیا ہے. ابھی تو صبح جو حساس اداروں کی رپورٹ زیر بحث آئے گی جس میں شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاون کا مرکزی کردار کنفرم کیا ہے.
 

زرقا مفتی

محفلین
اسلام آباد: سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے بھی افضل خان کے الیکشن2013ء میں دھاندلی کے الزامات کی تصدیق کر دی۔

اپنے ایک انٹرویو میں سابق سیکریٹری الیکشن کمیشننے کہا کہ وہ ڈیڑھ سال سے الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے بارے میں اخبارات میں لکھ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے معاملات میں بے جا مداخلت کی گئی۔ انتخابات سے قبل ہی میچ فکس ہو چکا تھا۔ جس میں پنجاب کی نگراں صوبائی حکومت اور نجم سیٹھی کا اہم کردار تھا۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو الیکشن کمیشن کو دباؤ میں نہیں رکھنا چاہیے تھا۔

کنور دلشاد نے کہا کہ افتخار چوہدری کا ریٹرننگ افسران سے خطاب کس قانون کے تحت تھا۔ تمام ریٹرننگ افسران دھاندلی میں ملوث نہیں تھے۔ متنازعہ آر اوز کو طلب کر کے ان سے خفیہ سیل کی تشکیل کے حوالے سے حلف لیا جائے۔
http://www.express.pk/story/282656/
 

x boy

محفلین
کل بہت سے لوگ عمران خان کے ساتھ نہیں تھے(آج اچھل اچھل کر ان کے گیت گارہے ہیں) اور عمران خان کو طالبان کہتے تھے یا انکا خامی یا ایجنٹ،
یہ ہوا کا رخ یکایک کیسے بدل گیا، اسی طرح نواز شریف کو برا بھلا بولتے تھے
دراصل خرابی احتساب میں ہے جو خود سے شروع ہونا چاہیے عمران خان صاحب کو میں پسند کرتا تھا لیکن جو طریقہ اختیار کیا گیا ہے جس کی وجہ سے
پاکستان تماشا بنا ہوا ہے مجھے پسند نہیں، اس پہلے بھی قادری صاحب نے یہ کرکے دیکھ لیا تھا پی پی پی کے پانچ سال جو ریکارڈ ہے کرپشن کا اس وقت
کیا سانپ سونگھ گیا تھا۔
 
تحریک پر خواتین کا بے پناہ رش دیکھ کر آج سے میں بھی تحریک جوائن کر رہا ہوں۔
تمام نون لیگی یا اینٹی عمران فیکٹر سے گزارش ہے کہ میرے دس دن کی پے جلد از جلد ادا کردیں۔
شکریہ
 
Top