عمران خان کا سابق چیف جسٹس سے معافی کے بعد دوبارہ حملہ
August 25, 2014 - Updated 715 PKT
اسلام آباد...... پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے معافی کے بعد دوبارہ ان پر حملہ کر دیا، کہتے ہیں کہ جب بھی تحقیقات ہوئیں تویہ ثابت ہوگاکہ افتخارچودھری اس دھاندلی میں ملوث تھے، افضل خان جیسے مزید لوگ سامنے آئیں گے، ابھی توصرف یہ کہہ رہے ہیں کہ تحقیقات مکمل ہونےتک نوازشریف استعفیٰ دیں، نوازشریف تحقیقات کےدوران لوگوں کوخریدیں گے، ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے نواز شریف ریلیاں نکلوا رہے ہیں۔عمران خان نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوباتیں میں 14ماہ سےکررہاہوں وہ افضل خان نےکہیں،افتخارچودھری چھوٹی چھوٹی باتوں پرازخودنوٹس لیتےتھے،جب ہم نے4حلقوں کامطالبہ کیا اتوافتخارچودھری نےوہ حلقےنہیں کھلوائے،نوازشریف اب توثابت ہوگیااب تومان جاؤ،الیکشن کمیشن کےنمبر2نےکہہ دیاکہ دھاندلی ہوئی ہے،ابھی توصرف یہ کہہ رہے ہیں کہ تحقیقات مکمل ہونےتک نوازشریف استعفیٰ دیں،نوازشریف لوگوں کےضمیروں کاسوداکریں گے،ہم یہاں سےچلےگئےاورنوازشریف رہ گئےتوآئندہ الیکشن میں دھاندلی کامقابلہ ہوگا، نوازشریف کواستعفیٰ دیکرنئےانتخابات کرانےچاہئیں،ملک میں انتشارپھیلانےکےلیےریلیاں نکلوارہےہیں۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نےوعدہ کیاتھاکہ پُرامن اورآئین کےدائرےمیں رہیں گے،میڈیاکےساتھ بدسلوکی پرمعذرت چاہتاہوں،آئندہ ایسانہیں ہوگا، وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ شہبازشریف کواستعفیٰ دیناچاہیے، عوام کےحقوق کی جنگ لڑتارہوں گا،اسی کنٹینرمیں رہوں گا۔