آزادی مارچ اپڈیٹس

عمران کے سپورٹر کون؟
عمران کی بہن کی ٹویٹ جو بعد میں اس نے ڈیلیٹ کر دی تھی۔
BvivahtCMAACNMH.jpg:large
 
نایاب

لائبریرین
واہ رے میرے ملک کے عدل و انصاف کے ذمہ دارو ۔۔۔۔۔۔۔۔
بقول تمہارے اک کنیڈین جس نے کنیڈین آئین و ملکہ سے وفاداری کا حلف اٹھا رکھا ہے ۔ وہ " غریب مقہور پسے عوام " کو عدل و انصاف " دلانے کی صدا بلند کر رہا ہے ۔ اور تم جنہوں نے " قران " اٹھا عوام پاکستان کو " عدل و انصاف بلاتعصب " مہیا کرنے کا حلف اٹھایا ۔ تمہیں یہ یاد نہ آئی کہ ماڈل ٹاؤن میں " 14 کیڑے مکوڑے " ریاستی جبر کی بھینٹ چڑھ چکے ۔ تم پر ہی مشتمل اس عدالتی نظام میں موجود سیشن جج نے فقط " ایف آر آئی " درج کرنے کا حکم دیا ۔ اور تم الٹا ان پر ہی چڑھ دوڑے جو انصاف مانگ رہے ہیں ۔ قاضی وقت ہوتے اس "سچے ازلی و ابدی قاضی " کے انصاف کو بھول چکے ہو ۔
یورپ تیرے آئین تیرے قانون کو سلیوٹ کہ تو بلا تعصب سب کو انصاف فراہم کرتا ہے ۔ اور میرے مسلمان " قران " گواہ کرتے ظلم و لالچ کی سیاست میں الجھ انصاف سے دور کھڑے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
 
زرقا مفتی

محفلین
امید ہے کل یہی سرکاری درباری حمزہ شہباز کے بھنگڑوں کو حلال قرار دیں گے اور جو اُن کی زبان سے پھول جھڑے انکو اخلاقیات کے نئے نصاب میں داخل کردیں گے

تم کرو تو جوش خطابت، ہم کریں تو زبان درازی
تم کرو تو بحالی جمہوریت، ہم کریں تو خطرہ جمہوریت
تم کرو تو رقص، ہم کریں تو مجرا
بشکریہ ایم بلال محمود
 
آخری تدوین:

بالیقین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے ہی درباریوں نے کئی سلطنتیں ڈبو دیں ۔ احادیث سنا سنا کر ۔۔۔۔۔
اور یہ بھی سچ کہ ہدایت بھی نصیب والوں کو توفیق الہی سے ملتی ہے ۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
ویسے بائی دا وئے ایویں ای ذرا پوچھ رہا ہوں کہ نون لیگیوں کی ریلیوں سے پہلے کتنی جگہ کریک ڈاؤن کیا گیا گھر گھر تلاشی لیکر کتنے ورکرز کتنے گاؤں اور شہروں سے گرفتار کیے گئے اور پھر کتنے کنٹینرز لگا لگا کر انکو روکا گیا ؟؟ ہے کسی کہ پاس کوئی اعداد و شمار کوئی اطلاع اگرچہ جھوٹی ہی ہو ؟؟؟
 
آبی ٹوکول

محفلین
مولانا مفتی منیب الرحمان ہرگز کوئی درباری ملاں وغیرہ نہیں ہیں وہ ایک عرصہ دنیا نیوز میں کالم لکھ رہے ہیں اور انکے کالمز کا میں باقاعدہ قاری ہوں وہ اپنی رائے نیوٹرل اور بے لاگ دیتے ہیں بہت سے مواقعوں پر انھوں نے عمران کے بعض اقدامات کی تائید بھی کی اور حکومت وقت کی کلاس بھی لی بحرحال انکی انفرادی ایک رائے ہے میں خود پی ٹی آئی کا حامی ہوں مگر کسی کو فقط اس بنیاد پر مطعون نہیں کرسکتا کہ وہ پی ٹی آئی پر تنقید کرے ۔۔۔والسلام
 
امید ہے کل یہی سرکاری درباری حمزہ شہباز کے بھنگڑوں کو حلال قرار دیں گے اور جو اُن کی زبان سے پھول جھڑے انکو اخلاقیات کے نئے نصاب میں داخل کردیں گے

تم کرو تو جوش خطابت، ہم کریں تو زبان درازی
تم کرو تو بحالی جمہوریت، ہم کریں تو خطرہ جمہوریت
تم کرو تو رقص، ہم کریں تو مجرا
بشکریہ ایم بلال محمود

میری نظر میں تو دونوں ہی پنجابی لڈیاں اور بھنگڑے ہیں
 
نایاب

لائبریرین
مولانا مفتی منیب الرحمان ہرگز کوئی درباری ملاں وغیرہ نہیں ہیں وہ ایک عرصہ دنیا نیوز میں کالم لکھ رہے ہیں اور انکے کالمز کا میں باقاعدہ قاری ہوں وہ اپنی رائے نیوٹرل اور بے لاگ دیتے ہیں بہت سے مواقعوں پر انھوں نے عمران کے بعض اقدامات کی تائید بھی کی اور حکومت وقت کی کلاس بھی لی بحرحال انکی انفرادی ایک رائے ہے میں خود پی ٹی آئی کا حامی ہوں مگر کسی کو فقط اس بنیاد پر مطعون نہیں کرسکتا کہ وہ پی ٹی آئی پر تنقید کرے ۔۔۔والسلام
میرے محترم بھائی ۔ جو انسان صرف حکومت وقت کی تعریف میں رطب اللسان رہے ۔ اور احادیث اور آیات قرانی کے بل پہ سفید کو کالا اور کالے کو سفید کرنے کی کوشش میں اتنا مصروف رہے کہ اسے 14 بے گناہ انسانوں کا ناحق بہتا خون دکھائی نہ دے ۔ وہ درباری ہی ہو سکتا ہے ۔
مفتی صاحب کے درج بالا کالم میں کوئی اک جملہ کوئی اک حدیث کوئی اک آیت قرانی " سانحہ ماڈل ٹاؤن" کے ذمہ داروں کی مذمت کے ضمن میں دکھا سکیں ۔۔؟ افسو س ۔۔۔ ناکام ہی رہیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔مفتی صاحب نے احادیث کو من چاہے مفاد کے لیئے بطور دلیل پیش کرتے انصاف کی دہائی دینے والوں کو " صف کفر " میں کھڑا کر دیا ۔ انہیں ڈھکی چھپی فحاشی تو دکھ گئی مگر بے گناہ انسانوں کے ناحق بہنے والے خون کی انصاف مانگتی صدا سنائی نہ دی ۔۔۔۔۔ مجھے نہ پی ٹی آئی سے غرض ہے نہ عمران خان سے ۔۔۔۔۔
 
Top