میرے بھائی آپ میرے لیے بہت محترم ہیں ہمیشہ سے آپکا قدردان رہا ہوں آپکا شمار میرے نزدیک محفل کی ان چاند نادرروزگار ہستیوں میں سے ہوتا کہ جنکہ دم قدم سے اس محفل میں حقیقی رونق ہے لیکن بصد احترام مجھے لگتا ہے کہ اس معاملے میں آپ کچھ زیادہ ہی جذباتیت کا شکار ہوچکے ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مجھے بھی آپ جتنا ہی دکھ ہے مگر ضروری نہیں ہوتا کہ ایک بات کا تذکرہ ہرجگہ کیا جائے یا پھر فقط کالم ہی کی صورت میں کیا جائے اور ویسے بھی عدم ذکر عدم وجود کی علامت ہرگز نہیں ہوتا یا پھر اس کالم میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے عدم ذکر سے آپ مفتی صاحب کو سانحہ مادل ٹاؤن جیسے گھناونے حکومتی اقدام کا حامی ہرگز ثابت نہیں کرسکتے کیونکہ موجودہ کالم جزوقتی صورتحال پر ایک خاص تناظر میں لکھا گیا ہے خیر آپکی بھی ایک رائے ہے مجھے اس رائے کا احترام ہے میں چونکہ آپ کا بھی فین ہوں اور مفتی صاحب کا بھی عمران خان کا بھی سو ضروری جانا کہ بات کو کلئر کردوں ۔والسلام
میرے محترم بھائی
اللہ تعالی آپ کے نیک گمانوں کو میرے حق میں سچ فرمائے اآمین
غور کیجئے گا آپ نے اپنے تبصرے میں کھلے طور سانحہ ماڈل ٹاؤن کو گھناؤنا حکومتی اقدام قرار دیا ۔ اور یہ آپ کے ضمیر کے زندہ ہونے کی دلیل
اب یہ دیکھیں مفتی صاحب نے درج بالا کالم کی بنیاد 14 آگست سے جاری دھرنے پر رکھی ۔ اگلے ہی پل وہ اسے کنسرٹ قرار دیتے " فحاشی و عریانی " کے خلاف اسوہ رسول علیہ الصلوات و السلام دلائل سامنے لانے لگے ۔ پھر انہوں نے غصے کو ہدف تنقید بنایا ۔ اور آخر تک وہ حکومتی منتخب نمائندوں کی تعریف میں محو رہے ۔۔کہیں بھی انہوں نے ان دھرنے کی بنیاد سانحہ ماڈل ٹاؤن کو مخاطب نہیں کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں کبھی یہ تسلیم کر ہی نہیں سکتا کہ مفتی صاحب جیسی با علم ہستی اس بنیادی اصول انسانیت سے نا واقف ہوگی ، کہ " مظلوم پہ ہوئے ظلم سے آنکھیں بند کرتے ظالم کے ظلم کا دفاع کرنا ظالم کی ہی صف میں ہونے کی دلیل ہوتا ہے "
مفتی صاحب اک جملہ لکھتے یا پھر آپ کی مانند " صرف گھناؤنا اقدام " ہی لکھتے اپنے دامن کو چھینٹوں سے محفوظ رکھ سکتے تھے ۔ مگر وہ جانتے ہیں کہ " ظالم جابر کے سامنے کلمہ حق کہنا " کس قدر نقصان دہ ٹھہر سکتا ہے ۔ سو خاموش رہتے مظلوموں کو ہی " فحاشی " کے فتاوی سے نواز گئے ۔۔۔۔۔۔۔
سبحان اللہ
میرے بھائی میں قادری صاحب یا عمران خان کا حمایتی نہیں ۔
جناب غوث الاعظم رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات میرے لیئے رہنما ہیں مگر میں " قادری " نہیں ۔
"زہر ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند " اپنا تو اصول میاں ۔
بہت دعائیں سدا خوش رہیں ہنسیں مسکرائیں آمین