آزادی مارچ اپڈیٹس

story1.gif
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جی ہاں۔ الیکشن کے دن سے چند ہفتے قبل ہی بیانات سامنے آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ کیا پاکستانی سیاست آپ کے لیے نئی ہے ؟؟:newbie:
مذکورہ الزامات بھی 14 ماہ سے لگ رہے ہیں،یا شایداس سے بھی ایک ہفتہ پہلےاور طویل عرصے سے اس پر ایسےاحتجاج کے اقدام کی اطلاع بھی دی جارہی تھی۔
 
یہی صاحب جب اسرائیل اور فلسطین کے بارے بولتے ہیں تو ہمیں اچھا لگتا ہے۔ ہمارے بارے سچ بولا تو یہ غیر ملکی مداخلت؟ :)
اسرائیل اور فلسطین کے معاملات پر ساری دنیا بولتی ہے، صرف جارج گیلوے نہیں۔
ابھی چند دن پہلے ہی امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان میں جمہوریت کے بارے میں کوئی بات کی تو خان صاحب نے کنٹینر سے امریکہ بہادر کو للکارا مارا تھا کہ اوئے امریکا ہمارے معاملات میں دخل نا دو۔ کیونکہ امریکی بیان میں ان کے اقدامات کی حمایت نہیں تھی۔ لیکن اس سے ملتے جلتے ایک برطانوی بیان پر ان کی خاموشی بھی دیکھنے کو ملی۔ میں نے جارج گیلوے کی اس ٹویٹ کو اس تناظر میں غیر ملکی مداخلت سمجھا اور پوسٹ کرنے والی محترم رکن سے سوالیہ انداز میں پوچھا تھا ۔
:):):)
 

x boy

محفلین
کچھ عوام اور سیاست دان دونوں پاکستان کو نقصان دے رہے ہیں
جنرل سی سی کو تو عرب قوم نے پیسے دئے پاکستان کو کون دیگا جو نقصان ہورہا ہے وہ کون بھرے گا؟
 

کاشفی

محفلین
جمہوریت میں حُسن ہے۔۔لیکن اس کا حُسن کرینہ اور کترینہ کی طرح کا نہیں ہے۔۔

میرے وطن کی سیاست کا حال مت پوچھو
گھری ہوئی ہے طوائف تماش بینوں میں
(آغا شورش کاشمیری)

تحریک انصاف کے ۔۔۔مہذب لیڈر مماثلِ نونی قائد (جسم کے سطح مرتفع یعنی گنج شریف پور کے سر سے مماثلت ہے)
 
نواز شریف کو اسمبلی اور میڈیا نے جھوٹ بولنے سے لیکر قتل کرنے تک ہر جرم سے استثنی دے دیا ہے
کس میڈیا کی بات کررہی ہیں آپ؟ میڈیا پچھلے پندرہ دن سے یک طرفہ سرکس دکھا رہا ہے- خان صاحب کی ہر تقریر ، ہر بات براہ راست نشر کی جا رہی ہے- جس اسمبلی کی آپ بات کررہی ہیں ، آپکے لیڈر ابھی بھی اسی اسمبلی کے رکن ہیں- اس سارے قضیے میں میڈیا کا کردار شرمناک ، اور ریاست کے مفادات کے خلاف رہا ہے اور ابھی بھی آپکو میڈیا کے کردار پہ اعتراض ہے-
 
Top