آصف زرداری نہ کھپے

خرم

محفلین
یہ بھی خوب رہی۔ کیا کوئی ثبوت فراہم کریں‌گے۔ یا ہوائی ہی اڑاتے رہیں‌گے اسٹیبلشمنٹ کی۔

ہمت بھائی اب ایسے تو نہ کہیں نا۔ پہلے بھی عرض کی تھی کہ زرداری کو ذاتی طور پر پیسے دینے والے تو ہمارے خاندان میں موجود ہیں۔ ایک کروڑ روپیہ دیا تھا ان کی دوسری حکومت کے دوران۔ اب اس معاملہ میں تو ان کی وکالت نہ کیجئے۔:box:
 
سب سے پہلے تو اپکے اس رشتہ دار کا ٹرائیل ہونا چاہیے
 
خرم

محفلین
بالکل ہونا چاہئے لیکن میرے خیال میں وہ تو گواہوں کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے اگر کبھی وطن عزیز میں انصاف کا دور چلا۔ لیکن اب آپ یہ تو نہیں کہیں گے نا کہ زرداری رشوت خور نہیں؟
 
گواہ نہیں ملزم کے کہٹرے میں۔ کیونکہ اعتراف جرم تو خود ہی کردیا
ہاں یہ البتہ پتہ نہیں کہ پیسے کس کو دیے ہیں۔ کوئی دو نمبری فوجی کیپٹن رینک کا ہی ہاتھ نہ دکھاگیا ہو۔
 
کاشف رفیق

محفلین
سب سے پہلے تو اپکے اس رشتہ دار کا ٹرائیل ہونا چاہیے

واہ بھئی واہ کیا خوب کہی جناب نے۔ یعنی اصل قصور بھی ان کا جنہیں آپ نے مجبور کیا رشوت دینے پر اور پہلے پکڑ بھی انہیں کی۔ بہت خوب، سلام ہے آپ کو اور آپ کے پیر و مرشد کو!:hatoff:
 
وعلیکم سلام
رشوت دینا جرم ہے اور ایک شخص نے اعتراف بھی کیا ہے تو اسکا ٹرائیل ہونا چاہیے۔
زرداری اٹھ سال تک جیل میں بند تھا اور الزام یہی بے بنیاد تھے جو جھوٹے تھے ورنہ پھانسی پر نہ چڑھادیتے۔
 
کاشف رفیق

محفلین
گواہ نہیں ملزم کے کہٹرے میں۔ کیونکہ اعتراف جرم تو خود ہی کردیا
ہاں یہ البتہ پتہ نہیں کہ پیسے کس کو دیے ہیں۔ کوئی دو نمبری فوجی کیپٹن رینک کا ہی ہاتھ نہ دکھاگیا ہو۔

خرم بھائی! آپ چاہے تحریری، تصویری، صوتی، بصری ثبوت لے آئیں، انہوں نے کب ماننا ہے۔ بھینس اور بین والی بات ہے!

تلخ نوائی پر معذرت۔
 
اس بات کا جواب نہیں ملتا، پہلے بھی شاید کچھ عرصہ قبل یہ سوال آیا تھا لیکن گول ہوگیا اور اس بار بھی یہی ہوا ہے۔:rolleyes:
گول نہیں‌مول ہوا ہے
کسی پارٹی کا نظم اس پارٹی کامعاملہ ہے اور اپکو پورا اختیار ہے کہ پارٹی کے ایجنڈے پر تنقید کریں۔
یہ بھی دیکھیے کہ سامنا کس سے ہے ۔ ضیا سے، مشرف سے اور ان دیکھے قاتلوں سے۔
سب اچھا ہوتے ہوتے ہی ہوگا۔
 
خرم بھائی! آپ چاہے تحریری، تصویری، صوتی، بصری ثبوت لے آئیں، انہوں نے کب ماننا ہے۔ بھینس اور بین والی بات ہے!

تلخ نوائی پر معذرت۔
کونسا ثبوت
میں بھی کہہ دوں‌کہ میرے سالے کے چاچے کے ماموں‌نے مشرف کو دس روپیہ رشوت دی ہے۔ کیا یہ ثبوت ہے؟
 
کاشف رفیق

محفلین
وعلیکم سلام
رشوت دینا جرم ہے اور ایک شخص نے اعتراف بھی کیا ہے تو اسکا ٹرائیل ہونا چاہیے۔
زرداری اٹھ سال تک جیل میں بند تھا اور الزام یہی بے بنیاد تھے جو جھوٹے تھے ورنہ پھانسی پر نہ چڑھادیتے۔

انہوں نے اعتراف تو کرلیا لیکن انہیں کیا کہیں گے جو ملک کو بیچ کر سرے محل بنالیتے ہیں اور ڈکار بھی نہیں لیتے۔
اگر صرف سچے کو ہی بھانسی دی جاتی ہے تو پھر بھٹو کی سزا تو سچ ہوئی نا!

میرا آپ سے بحث کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بحث کا فائدہ وہاں ہوتا ہے جہاں کوئی بات سنے لیکن آپ تو زر داری کی طرفدار سے 1 انچ سرکنا نہیں چاہتے تو کیا بات کی جائے۔ کچھ عرصہ پہلے بھی اسی قسم کی بحث شروع کی تھی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، اس لئے میری طرف سے تو اللہ ہی حافظ۔
 
انہوں نے اعتراف تو کرلیا لیکن انہیں کیا کہیں گے جو ملک کو بیچ کر سرے محل بنالیتے ہیں اور ڈکار بھی نہیں لیتے۔
اگر صرف سچے کو ہی بھانسی دی جاتی ہے تو پھر بھٹو کی سزا تو سچ ہوئی نا!

میرا آپ سے بحث کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بحث کا فائدہ وہاں ہوتا ہے جہاں کوئی بات سنے لیکن آُ تو زر داری کی طرفدار سے 1 انچ سرکنا نہیں چاہتے تو کیا بات کی جائے۔ کچھ عرصہ پہلے بھی اسی قسم کی بحث شروع کی تھی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، اس لئے میری طرف سے تو اللہ ہی حافظ۔
جی
بحث وہ کرے جس کے پاس دلیل بھی ہو۔
خالی ڈھول پیٹ کر کوئ بات کی جاسکتی ہے کیا۔،
ڈھول بھی سرے محل سرے محل
کوئی دلیل بھی لاو میاں
 
طالوت

محفلین
زندہ باد بھئی زندہ باد آصف علی زرداری زندہ باد۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس ریوڑ (قوم) کے سارے چور لٹیرے زندہ باد ، ماوں بیٹیوں کو بیچنے والے زندہ باد
14 اگست ہے ایک اور سال کو خوش آمدید کہ آو لوٹو اس ملک کو اور عزتوں سے کھیلو اس ریوڑ کی۔۔۔۔۔۔۔۔
زندہ باد بھئی زندہ باد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لعنت ہو :mad:
 
یہ کس پر لعنت کی جا رہی ہے؟؟
 
خرم

محفلین
گواہ نہیں ملزم کے کہٹرے میں۔ کیونکہ اعتراف جرم تو خود ہی کردیا
ہاں یہ البتہ پتہ نہیں کہ پیسے کس کو دیے ہیں۔ کوئی دو نمبری فوجی کیپٹن رینک کا ہی ہاتھ نہ دکھاگیا ہو۔
ہمت بھیا اگر کوئی دو نمبر فوجی کیپٹن وزیر اعظم ہاؤس میں زرداری کا میک اپ کرکے پیسے وصول سکتا ہے تو پھر شائد بھٹو کی پھانسی کے احکامات پر بھی تارا مسیح نے دونمبری کرکے دستخط کئے ہوں گے۔ ضیا عبث بدنام ہے۔
کونسا ثبوت
میں بھی کہہ دوں‌کہ میرے سالے کے چاچے کے ماموں‌نے مشرف کو دس روپیہ رشوت دی ہے۔ کیا یہ ثبوت ہے؟
ہمت بھیا اب کیا کہوں۔ ثبوت تو بہت۔ کیا ایک بندہ جس نے ایم پی منتخب ہونے کے بعد نواز شریف کی کروڑوں کی پیشکش ٹھکراکر پی پی میں شمولیت اختیار کی، دو دفعہ ایم این اے کا الیکشن لڑا پی پی کے ٹکٹ پر اس کی گواہی مانیں گے؟ بھیا کس کس کے متعلق گواہی چاہئے آپ کو؟ چلیں آپ کوئی ایک شرط لگا دیجئے کہ اگر فلاں بندے کے متعلق اس قسم کی گواہی لے آؤ تو مان لوں گا کہ زرداری کرپٹ ہے اور اس کی حمایت چھوڑ دوں گا۔ باقی جہاں تک بات ہے پھانسی کی، تو بھیا آپ سے اس سے بہتر بات کی توقع ہے۔ زرداری عدم ثبوت کی بنا پر نہیں، کچھ لو کچھ دو کی بنا پر رہا ہوئے ہیں وگرنہ مرتضٰی بھٹو کے پسماندگان سے، جو اصل بھٹو ہیں، اس کی بے گناہی کے متعلق پوچھئے اور کبھی مرتضٰی کے قتل سے چند غالباً دو روز قبل کی پی ٹی وی کی وہ فوٹنگ چلوا کر دیکھئے گا جس میں زرداری کی مونچھیں صاف تھیں۔:hatoff:
 
ہمت بھیا اگر کوئی دو نمبر فوجی کیپٹن وزیر اعظم ہاؤس میں زرداری کا میک اپ کرکے پیسے وصول سکتا ہے تو پھر شائد بھٹو کی پھانسی کے احکامات پر بھی تارا مسیح نے دونمبری کرکے دستخط کئے ہوں گے۔ ضیا عبث بدنام ہے۔

ہمت بھیا اب کیا کہوں۔ ثبوت تو بہت۔ کیا ایک بندہ جس نے ایم پی منتخب ہونے کے بعد نواز شریف کی کروڑوں کی پیشکش ٹھکراکر پی پی میں شمولیت اختیار کی، دو دفعہ ایم این اے کا الیکشن لڑا پی پی کے ٹکٹ پر اس کی گواہی مانیں گے؟ بھیا کس کس کے متعلق گواہی چاہئے آپ کو؟ چلیں آپ کوئی ایک شرط لگا دیجئے کہ اگر فلاں بندے کے متعلق اس قسم کی گواہی لے آؤ تو مان لوں گا کہ زرداری کرپٹ ہے اور اس کی حمایت چھوڑ دوں گا۔ باقی جہاں تک بات ہے پھانسی کی، تو بھیا آپ سے اس سے بہتر بات کی توقع ہے۔ زرداری عدم ثبوت کی بنا پر نہیں، کچھ لو کچھ دو کی بنا پر رہا ہوئے ہیں وگرنہ مرتضٰی بھٹو کے پسماندگان سے، جو اصل بھٹو ہیں، اس کی بے گناہی کے متعلق پوچھئے اور کبھی مرتضٰی کے قتل سے چند غالباً دو روز قبل کی پی ٹی وی کی وہ فوٹنگ چلوا کر دیکھئے گا جس میں زرداری کی مونچھیں صاف تھیں۔:hatoff:
بھلا یہ نواز شریف نے پیشکش کیوں‌کی تھی؟
میں‌نے اوپر کہیں لکھا ہے کہ ہر کوئی چور، کوئی بھتہ لے کر سیاست کرتا ہے کہ کوئی غریب عوام کا خون چوستا ہے یہاں‌ پھر وہ ہی بات کرتا ہوں‌کی مفادات کی جنگ ہے۔
 
خرم

محفلین
نواز شریف نے پیشکش کی تھی کہ اس کے ساتھ شامل ہوجائیں۔ جن صاحب کی بات کر رہا ہوں وہ آزاد حیثیت میں الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے۔ آخر کار سیٹوں کی بولی کے طریقہ کار سے دلبرداشتہ ہو کر کنارہ کش ہو گئے۔ اب یہ ایسے بندے کی بات کر رہا ہوں جو بی بی، ناہید خان، زرداری کے ساتھ روز مرہ کی بنیاد پر تعلقات رکھتا تھا۔ خیر ہمت بھائی تو پھر بھی نہ مانیں گے۔
 
اب اپ کی اس بات کا رد کردوں‌تو اپ پی پی میں‌شامل ہوجائیں‌گے ؟ مانیں گے تو اپ بھی نہیں۔ لہذا انتظار کریں اور ظہور سولنگی کے اس بات پر عمل کرتے ہیں کہ اگر یہ مواخذہ کا عمل اچھا ہوا تو نتیجہ بھی اچھا نکلے گا۔ ذرا انتظار کیجیے۔
 
خرم

محفلین
بالکل اگر آپ ان صاحب کی اور ان تمام لوگوں کی باتوں کا جو بی بی اور بابو کے قریب رہے ہیں ان تمام کی باتوں کا اتنے ہی واضح حوالوں سے رد کر دیجئے تو میں جو جماعت بہتر ہوگی اس میں شامل ہو جاؤں گا۔ آپ صرف گواہیاں لائیے لیکن ان لوگوں کی جو واقفان حال ہوں، عشاق کی نہیں کہ عشاق کو تو محبوب کے سوا کچھ سوجھتا ہی نہیں چاہے ان کے مُنہ کو خون ہی لگا ہو۔
 
Top