آصف زرداری نہ کھپے

زینب

محفلین
لیں ہمت علی اپ کو پتا چل گیا نا میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پی پی کبھی بھی ججز کی بحالی میںمخلص نہیں رہی کہا تھا 12 کو بھی بحال نہیں ہوں گے۔۔۔۔ زرداری اسی مشرف سے ملا ہوا ہے جس کے خلاف تقریریں کر کے انتخاب جیتا۔۔۔۔۔۔اس کا واضع ثبوت گورنر پنجابی کی تقرری ہے۔۔۔۔۔۔۔ملی بھگت تھی ساری ۔۔۔۔۔۔لانگ مارچ تو ہونا ہی چاہیے اور مزے کی بات یہ ہے کہ لانگ مارچ کی کال اس شخص نے دہ جس نے پی پی پی کو اپنی زندگی کے 40 سال دیے۔۔۔۔۔۔اب اس سے بڑا ثبوت کیا ہو گا۔کہ زرداری حکومت بنانےس ے پہلے ہی مشرف کے ہاتھوں بک چکا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ذرا صبر کریں۔ ضروری نہیں‌کہ ہر چیز ہماری مرضی کے مطابق ہو۔ مگر انشاللہ سب اچھا ہوگا جلد۔ ذرا صبر تو کریں۔
 
خرم

محفلین
اس بارے میں ایک اور دھاگہ پر اظہار خیال کرچکا ہوں۔ ہمت بھائی زندہ باد کا نعرہ لگانے میں کچھ جلدی کر جاتے ہیں۔ :)
 
جلدی! اب تو چار ماہ کے بعد مبارکباد دے رہا ہوں ۔
اب تو آر یا پار ہوگا۔
آصف زرداری اور نواز کی ہمت ہے کہ جو ایک آمر کے خلاف یہ کام کررہے ہیں۔
اب تو اپ بھی نعرہ لگایے۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
کچھ بھی نہیں ہو گا۔ بیوقوف عوام کو مزید بیوقوف بنانے کے لیے نیا کھیل شروع کیا گیا ہے۔
 
فوجی امریت ہمیشہ کے لیے دفن ہونے جارہا ہے۔ ان شااللہ۔
پاکستان پائندگی کی طرف جارہا ہے ان شااللہ
1815.gif

جنگ
 
جہانزیب

محفلین
نو - واز
زر - دار
نہیں چلے گا نہیں چلے گا

پاکستان پائندہ باد

شمشاد بھائی آپ پاکستان جا کر کوئی سیاسی تحریک شروع کیوں‌ نہیں‌ کرتے؟
یا کم از کم نواز اور زرداری کے علاوہ کسی تیسرے کی نشاہدہی ہی کر دیا کریں‌ اپنے پیغامات کے بعد ۔ ویسے بھی میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ ہم پاکستانیوں‌ کا سب سے محبوب مشغلہ دوسروں‌ میں‌ کیڑے نکالنا ہے، اب اللہ سے دعا ہی ہے کہ کوئی پیغمبر بھیج دے، جو مکمل ہو اور اس میں کوئی خامی نہ ہو تا کہ ہم مطمعن ہو جائیں‌۔
 
طالوت

محفلین
لٹیرے لیٹیروں کا تحفظ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔۔۔۔۔ ان لیڈران میں سے کتنے ہیں جنھوں نے دو چار خاندانوں کی کفالت اپنے ذمہ لے رکھی ہے ؟ جبکہ یہ تو دو چار سو خاندانوں کی کفالت بھی کر سکتے ہیں۔۔۔۔ ان میں کوئی بھی مخلص نہیں سب اپنے مفاد کی خاطر کر رہے ہیں ۔۔۔
کی اس نے میرے قتل کے بعد جفا سے توبہ
ہائے اس زودپشیماں کا پشیماں ہونا۔۔۔۔۔۔۔۔۔لعنت ہو ان سب پر۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
شمشاد بھائی آپ پاکستان جا کر کوئی سیاسی تحریک شروع کیوں‌ نہیں‌ کرتے؟
یا کم از کم نواز اور زرداری کے علاوہ کسی تیسرے کی نشاہدہی ہی کر دیا کریں‌ اپنے پیغامات کے بعد ۔ ویسے بھی میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ ہم پاکستانیوں‌ کا سب سے محبوب مشغلہ دوسروں‌ میں‌ کیڑے نکالنا ہے، اب اللہ سے دعا ہی ہے کہ کوئی پیغمبر بھیج دے، جو مکمل ہو اور اس میں کوئی خامی نہ ہو تا کہ ہم مطمعن ہو جائیں‌۔

آج کل پاکستان کے تناظر میں ان دونوں یا تینوں رہنماؤں سے جو اقتدار میں ہیں دوسرا آپشن نہیں، وہ ہماری سندھی میں کہتے ہیں کہ جہڑی رعیت تہڑو راجا یعنی جس طرح کے لوگ اسی طرح کے حکمران لہذا حکمرانوں پر لعن طعن کرنے کے بجائے ہمیں اپنا بھی احتساب کرنا ہوگا یہ آپ کی بات بالکل بجا ہے کہ ہم پاکستانیوں کا دوسروں سے کیڑے نکالنا محبوب مشغلہ ہے، اگر یہ لوگ اتنے ناپسندیدہ ہیں تو پھر لوگوں نے ووٹ کیوں دیے؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ پاکستان جا کر کوئی سیاسی تحریک شروع کیوں‌ نہیں‌ کرتے؟
یا کم از کم نواز اور زرداری کے علاوہ کسی تیسرے کی نشاہدہی ہی کر دیا کریں‌ اپنے پیغامات کے بعد ۔ ویسے بھی میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ ہم پاکستانیوں‌ کا سب سے محبوب مشغلہ دوسروں‌ میں‌ کیڑے نکالنا ہے، اب اللہ سے دعا ہی ہے کہ کوئی پیغمبر بھیج دے، جو مکمل ہو اور اس میں کوئی خامی نہ ہو تا کہ ہم مطمعن ہو جائیں‌۔

پاکستان میں صرف ڈکٹیٹر شپ چاہیے لیکن ہو ایماندار قسم کی۔ اور وہ بھی کم از کم بیس سال تک۔
 
ابو کاشان

شمشاد پا جی، میں آپ کی پرزور تائید کرتا ہوں۔ اس ملک کی تاریخ یہی بتاتی ہے۔ جمہوریت راس ہی نہیں۔

کچھ حقائق دوسروں کے لیئے:
الیکشن کے وقت فورن ریزوو 16 ارب سے بھی اوپر تھے۔
جمہوری حکومت نے اسے 9 ارب سے بھی کم کر دیا۔ ماشاء اللہ

آپ کی درآمدات اس سال5۔1 ڈیڑھ ارب کی ہے۔
مگر
برآمدات 5۔3 ساڑھے تین ارب سے زیادہ ہے۔
خسارہ کہاں سے پورا ہو گا۔ سوچ کر بتائیے گا ضرور۔

جذباتی باتیں افسانوں اور فلموں میں بہت اچھی لگتی ہیں۔ انھیں وہیں تک رہنے دیں۔
زمینی حقائق پر نظر تو ڈالیں آنکھیں بہت اچھی طرح کھل:eek: جائیں گی۔

اور کیا کہوں۔
 
Top