آصف زرداری نہ کھپے

زینب

محفلین
بڑی خوبصورتی سے۔۔۔۔۔۔۔بندے کو تسلسل کے ساتھ بات ہی کرنی نہیں اتی پریس کانفرنس میں‌بھی صحافیوں‌کے سوالوں‌کے جواب یوں دیتا ہے کہ مانو سوال گندم جواب چنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسے پتا ہی نہیں‌کہ جو سوال کیا جا رہا ہے اس کا جواب کس تسلسل سے اور منظم دینا چاہیے۔۔۔جناب چلے ہیں 17 کڑور کے لیڈر بننے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سوال کرنے والوں‌کو اپنی مرضی کا جواب جو نہیں‌ ملتا :)
اپ انٹرویو تو دیکھ لیجیے۔
 
کاشف رفیق

محفلین
اب تو وہ صدر پاکستان بننے بھی جارہے ہیں‌ان شاللہ۔

اللہ تعالٰی حفاظت فرمائے۔

جو کچھ اب ہورہا شاید یہ اس کےعشر عشیر بھی نہ ہو جو کہ ان کی صدارت میں ہوگا۔ حضرت جب وزیراعظم کے شوہر کی حیثیت سے مسٹر 10 پرسنٹ کا خطاب حاصل کرسکتے ہیں تو صدر بن کر کیا کچھ نہ کریں گے۔ :confused:
 
یہ بھی خوب رہی۔ کیا کوئی ثبوت فراہم کریں‌گے۔ یا ہوائی ہی اڑاتے رہیں‌گے اسٹیبلشمنٹ کی۔
 
کاشف رفیق

محفلین
یہ اکثر پاکستانیوں [پی پی والے نہیں] کی طرح میری رائے ہے جس سے کسی کا [خاص‌طور پر آپ کا] متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اسٹیبلشمنٹ‌ نے ہی Nro کے ذریعے تمام ثبوت صاف کردیئے ہیں!
 
یہ اکثر پاکستانیوں [پی پی والے نہیں] کی طرح میری رائے ہے جس سے کسی کا [خاص‌طور پر آپ کا] متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اسٹیبلشمنٹ‌ نے ہی Nro کے ذریعے تمام ثبوت صاف کردیئے ہیں!
ہوائی اڑائی ہے اسٹیبلشمنٹ والوں‌نے جو اپ بڑھارہے ہیں۔
اور یہ این ار او این ار و سن سن کے کان سن ہوگئے ہیں
مقدمات بنائے کس نے تھے؟ کیوں‌بنائے تھے؟
اگر اج اپ اکر مجھ پر قتل کا جھوٹا مقدمہ بنادیں پھر کل عدالت اسکو خارج کردے تو کیا میں‌قاتل ٹھہرایا جاوں گا؟ این ار او صرف ان جھوٹے سیاسی مقدمات زائل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
 
زینب

محفلین
یا اللہ خیر۔۔۔۔۔۔ بجائے اس کے کہ زرداری صدر بنے پھر تو اللہ کرے مواخذہ ناکام ہو جائے مشرف زرداری سے پھر بھی بہتر ہے
 
شمشاد

لائبریرین
گوگل پر Mr. Ten Percent یا Mr. 10% ٹائپ کر کے ذرا کلک تو کریں۔

سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا
کہتی ہے خلق خدا تجھ کو غائبانہ کیا

حقیقت سے نظریں پھیرنے سے حقیقت بدل نہیں جاتی۔
 
اللہ تعالٰی حفاظت فرمائے۔

جو کچھ اب ہورہا شاید یہ اس کےعشر عشیر بھی نہ ہو جو کہ ان کی صدارت میں ہوگا۔ حضرت جب وزیراعظم کے شوہر کی حیثیت سے مسٹر 10 پرسنٹ کا خطاب حاصل کرسکتے ہیں تو صدر بن کر کیا کچھ نہ کریں گے۔ :confused:

مسٹر 10 پرسنٹ کا کوئی ثبوت؟
 
طالوت

محفلین
ایک کہانی سناتا ہوں : کہتے ہیں کسی ملک کے بادشاہ نے عوام پر بڑا ظلم و ستم ڈھا رکھا تھا طرح طرح کے ٹیکس ، شاہ خرچیاں ، عیاشیاں ، ناچ گانے (جیسا کہ ہماری سرکار نے حال میں ایک ضیافت میں جواد اور حدیقہ کو نوازا اور اس میں نواز والے بھی شامل تھے) ۔۔ خیر عوام تھی کوئی ہم جیسی جو مرضی کر لو ان کانوں پہ جوں تک نہیں رینگتی تھی ۔۔ تو جناب اس بادشاہ نے ایک زنجیر عدل لگوائی اور کرتا رہا انتظار کہ کب کوئی ہلائے اور وہ انصاف پہنچائے (ایسا صرف کہانی میں ہوتا ہے ورنہ زنجیر عدل ہو تو رونا کاہے کا) لیکن جناب مہینوں گزر گئے کوئی شکایت لیئے حاضر نہ ہوا۔۔ بادشاہ پریشان بالکل جیسے ہمارے معصوموں کے معصومین حکمران ۔۔۔ خیر بادشاہ نے وزیر باتدبیر سے کہا کہ کوئی ایسا حل نکالو کہ لوگ مجھ سے انصاف مانگنے آئیں ۔۔۔ وزیر صاحب فرمانے لگے جناب کہ کوئی اور ٹیکس تو بچا نہیں لگانے کو (لیکن ہماری حکومت کے پاس ابھی اور خون نچھوڑنے کی سفارشات موجود ہیں) ایسا کرتے ہیں کہ اب شہر سے نکلنے والے کو دو دو جوتے لگاتے ہیں شاید کوئی اس "نا انصافی" پر فریاد لے کر آئے۔۔۔ تو جناب ہو گئی شروع چھترول پریڈ (جیسی کہ وکلاء کی ہوئی تھی اور جواب میں وکلا نے فاروق بھائی ستار والے کی تھی) خیر کافی دن گزرے کوئی نہ آیا ۔۔۔۔ بادشاہ سلامت منہ میں انگلیاں دبائے بیٹھے رہے ( کہ میری قوم تو مجھ سے بھی زیادہ بے حس ہے) بالاآخر وہ مبارک دن آ پہنچا کہ زنجیر عدل آخر ہل ہی گئی ۔۔۔۔
بادشاہ سلامت نے فورا گُرگے دوڑائے اور فریادی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔۔۔۔ فریادی حاضر ہوا تو بادشاہ سلامت نے پوچھا کہو کیا کہنا چاہتے ہو ؟ فریادی بولا جناب روز شہر سے باہر روزی روٹی کے لیئے جانا پڑتا ۔۔۔ روز دیر ہو جاتی ہے ۔۔۔ اگر آپ جوتے مارنے والوں میں اضافہ کر دیں تو نوازش ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگرچہ یہاں کی گفتگو کی مناسبت سے کہانی ٹھیک نہیں اور اس میں جھول بھی کافی ہیں۔۔۔۔۔۔۔ لیکن ایک چیز ہے جو ہم سے میل کھاتی ہے کہ ہمیں بھی جوتے کھانے کی بھی ایسی عادت پڑ چکی ہے (اور اتفاق سے پڑتے بھی ہماری عقل پر ہیں حالانکہ وہاں تو پردے پڑنا چاہیئں) کہ اب بجائے اس کہ ہم نا انصافیوں کے خلاف آواز بلند کریں جوتے مارنے والوں میں اضافے کی مانگ کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔ اور بادشاہ سلامت اور ان کے وزیروں با تدبیروں کی وکالت کر رہے ہیں۔۔۔۔۔ورنہ گزرے آٹھ سال ہی قیامت کے نہیں ہم پر تو قیامت اسی شروع ہو گئی تھی جب معمار پاکستان نے آنکھیں موند لیں تھیں پھر کوئی وردی میں اور کوئی بنا وردی کہ سبھی مارشل لاء ایڈمینیسٹریٹر بن کر آتے رہے اور ہمارے جسموں سے خون خون نچوڑتے رہے اور میں بڑا پر امید ہوں کہ یہ سلسلہ ابھی کئی عشروں تک چلے گا کیونکہ خدا ان لوگوں کی حالت کبھی نہیں بدلتا جنھیں نہ ہو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
یا اللہ خیر۔۔۔۔۔۔ بجائے اس کے کہ زرداری صدر بنے پھر تو اللہ کرے مواخذہ ناکام ہو جائے مشرف زرداری سے پھر بھی بہتر ہے

یہ مواخذہ زرداری نہیں بلکہ بڑی سرکارکروارہی ہے بقول ان کے ہمارے نہ مستقل دوست ہوتے ہیں اور نہ مستقل دشمن ہمارے تو مستقل مفادات ہوتے ہیں۔ اب نیا خدمت گزار چاہیے۔
 
زینب

محفلین
ظہور صاحب ثبوت تو اور بھی بہت سی کرتوتوں کا نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔پر مرتضیٰ کے قتل کا ثبوت ضرور تھا
 
بڑی خوبصورتی سے۔۔۔۔۔۔۔بندے کو تسلسل کے ساتھ بات ہی کرنی نہیں اتی پریس کانفرنس میں‌بھی صحافیوں‌کے سوالوں‌کے جواب یوں دیتا ہے کہ مانو سوال گندم جواب چنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسے پتا ہی نہیں‌کہ جو سوال کیا جا رہا ہے اس کا جواب کس تسلسل سے اور منظم دینا چاہیے۔۔۔جناب چلے ہیں 17 کڑور کے لیڈر بننے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسٹر زرداری کا ایک انٹرویو سنا تھا ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ، شاہد مسعود زرداری سے اتنے متاثر ہوئے کہ پی ٹی وی جوائن کیا، بہن یہاں پر مفادات کی جنگ ہے کوئی ملک سے مخلص نہیں اگر آپ کی نظر میں ہو تو بتادیں۔
 
طالوت

محفلین
ظہور صاحب ثبوت تو اور بھی بہت سی کرتوتوں کا نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔پر مرتضیٰ کے قتل کا ثبوت ضرور تھا
ہائے بے چاری کتنی بھولی اور معصوم ہے میرے وطن کی بیٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چند موٹے موٹے اسکینڈل عزت ماب زر آ داری کے۔۔۔۔۔۔
1۔۔۔ خشک دودھ کا اسکینڈل
2۔۔۔ میر مرتضی کے قتل کا اسکینڈل
3۔۔۔ سرے محل کا اسکینڈل
4۔۔۔ سابق نیوی چیف کے ساتھ مل کر پی این ایس سی کا بیڑہ غرق کیا وہ الگ
5۔۔۔ اور گھوڑوں کو مربے ! وہ تو میں بھول ہی گیا اور وہ مربعے بھی جو اس" پاک و صاف حلال" کمائی سے حا صل کیئے

علاوہ ازیں نوازوں ، مخدوموں ، رشیدوں ، چوہدریوں ، نوابوں ، بگٹیوں ، مریوں ، خانوں ، پیروں ، کی انتھک محنت اس ملک کو کنگال کرنے میں اسے بھی یاد رکھیں۔۔۔ یہ جو جو اور جتنے جتنے ہیں سب بے ضمیر اور وطن فروش ہیں لیکن ان میں سب زیادہ شہرت حاصل کرنے والے جناب سید پرویز مشرف جن کی محنت سے ہم اپنی بیٹیاں بھی بیچتے ہیں ۔۔۔ کیونکہ کچھ عرصے پہلے تو صرف بچے بیچتے تھے عیاش مردود شیخوں کو پھر بیٹے بیچے امریکہ کو اور اب بیٹیاں بھی۔۔۔۔
کون نہیں جانتا کہ کہ یہ جتنے وڈیرے اور جاگیر دار ہیں ان کو سیکڑوں ہزاروں مربعے کس طرح ملے۔۔۔۔ انگریز سرکار نے دیئے وفاداری کی بدولت ورنہ انگریز سرکار نے کس مسلمان کی خدمات سے متاثر ہو کر کسی کو مربعے دیئے یا مسلمانوں کو پنپنے دیا ؟ ؟ ان میں سے کون ہے جس نے سرسید سے بڑھ کر مسلمانوں کے لیئے کوشش کی اور وہ بیچارہ ساری زندگی چندہ (بھیک) مانگتا رہا اسے تو وہ کوئی مربع نہیں دے کر گئے ۔۔۔ اور کسی مسملمان کے پاس انھوں نے کچھ چھوڑا بھی نہیں تو ان کے پاس یہ جائدادیں کہاں سے آ گییں ؟ ؟ ؟ ان کے آباء بھی وطن فروش تھے اور یہ بھی وطن فروش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وسلام
 
گوگل پر Mr. Ten Percent یا Mr. 10% ٹائپ کر کے ذرا کلک تو کریں۔

سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا
کہتی ہے خلق خدا تجھ کو غائبانہ کیا

حقیقت سے نظریں پھیرنے سے حقیقت بدل نہیں جاتی۔

واہ کیا ثبوت پیش کیا ہے۔
اگر یہ پیمانہ ہے تو گوگل پر اسلام ٹائپ کرکے دیکھیے کیا کیا نکلتا ہے۔ کیا اپ اس کو بھی سچ مان لیں‌گے۔
 
خرم

محفلین
جی ہاں‌ عوام کو تو باراک اوبامہ کو ووٹ ڈالنا چاہیے مگر اس کے لیے ان کے پاس اپکی طرح امریکی شہریت ہونی چاہیے۔ اس سے پہلے تک تو پی پی و ن کو ہی ووٹ جائیں‌گے۔ ویسے مجھے شبہ ہے کہ احمق امریکی عوام ہی ہیں ۔ یہ شبہ اب کچھ یقین میں‌بدلتا جارہا ہے۔

پیارے بھیا یہ آپ سے کس نے کہا کہ میرے پاس امریکی شہریت ہے؟ ہم تو گرین کارڈ بھی نہیں رکھتے۔ سبز پاسپورٹ سے ہی کام چلا رہے ہیں۔ ویسے آپ نے میرے سوال میں چھپی اصل بات کو گول ہی کردیا:boxing: خیر کوئی بات نہیں، نیم کے درختوں کو پانی دے کر انگور کا پھل اتارنے کی خواہش تو ہمارا قومی طرہ امتیاز ہے وگرنہ جو لوگ اپنی پارٹی میں جمہوریت نہیں لاسکتے وہ ملک میں جمہوریت کیا لائیں گے۔ ہاں البتہ
دل کے خوش رکھنے کو غالب خیال اچھا ہے۔

نتیجہ وہی نکلنا ہے جو پہلے نکلتا رہا ہے وجہ صرف یہ کہ ہم سمجھنا چاہتے ہی نہیں۔
 
میں نے کوئی گول نہیں کی بلکہ سیدھی سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ اگر سمجھ میں نہیں ارہی تو واضح کرتا ہوں‌کہ احمق عوام امریکی ہیں جو بش جیسے دھشت گرد کو دوبار صدر بناتے ہیں۔
پی پی ایک عوامی پارٹی ہے اور عوامی امنگوں‌کی ترجمان ہے۔
 
خرم

محفلین
مسٹر زرداری کا ایک انٹرویو سنا تھا ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ، شاہد مسعود زرداری سے اتنے متاثر ہوئے کہ پی ٹی وی جوائن کیا، بہن یہاں پر مفادات کی جنگ ہے کوئی ملک سے مخلص نہیں اگر آپ کی نظر میں ہو تو بتادیں۔

چلیں وہ تو نہیں، ہم اور آپ تو ہو جائیں۔ اگر یہ ہو جائے تو بھی بہت ہے کہ قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے۔
 
Top