آپا سیما سے ملاقات کا احوال

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اکثر سالن تیل میں پکتے ہیں...
نچوڑنے پر تو شامی کباب اور آملیٹ کا بھی تیل نکل جاتا ہے...
پلاؤ کا لقمہ مٹھی میں دبا کر نچوڑیں پھر تیل دیکھیں اور تیل کی دھار!!!
اور پھر اس تیل سے چراغ جلائے جائیں تو زیادہ دیر تک جلتے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ بہت اچھا آئیڈیا ہے...
گرما گرم مزے دار سموسے مزے دار چٹپٹی چٹنی سے لگا لگا کر کھائیں اور لذت ہفت اقلم کے مزے پائیں ...
اور ہم پر کیا موقوف سموسے کا ذکر تو ابن بطوطہ جیسی نابغہ روزگار ہستی نے بھی کیا ہے. بقول اس کے شاہ تغلق کے دور میں سموسے جیسے اعلی و ارفع پکوان میں میوہ جات بھی ڈلتے تھے...
چنانچہ بادشاہوں کے دستر خوان کی رونق بننے والے اسنیکس کو خواہ مخواہ کا اسنیک سمجھ کر ہاتھ نہ لگانا یقینا کفران نعمت سے کم نہ ہوگا...
تاہم اگر یہ شاہی دسترخوان کی زینت نہ بھی بنتا تب بھی ہم اسے اتنے ہی ذوق و شوق سے نوش جاں فرماتے...
کیونکہ ایسی کتنی چیزیں ہیں جو اس زمانے میں نہیں تھیں پھر بھی ہم انہیں برضا و رغبت کھاتے ہیں...
پس ثابت ہوا کہ ایسی لذیذ اور شاہانہ نسلی چیز ضرور بالضرور کھانی چاہیے...
البتہ کمزور ہاضمہ، گیس، تیزابیت، کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر، السر و دیگر کہی ان کہی بیماریوں کے مریض بحالت مجبوری یاحاملینِ زبانِ سموسہ ناشناس بعالم معذوری پرہیز کرسکتے ہیں!!!
اللہ اللہ کیا ہی خوب گل بکھیرے ہیں سموسوں کی شان میں ۔
کچھ پکوڑوں بارے بھی ارشاد فرمائیے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اللہ اللہ کیا ہی خوب گل بکھیرے ہیں سموسوں کی شان میں ۔
کچھ پکوڑوں بارے بھی ارشاد فرمائیے
ایک نکتہ تو ابھی عمران بھائی کا رہ گیا، وہ یہ کہ چنگیز خان نے شروع شروع میں سموسوں کے لیے ہندوستان کا قصد کیا تھا وہ تو اسے بعد میں پتا چلا کہ وہ دنیا کی بہت بڑی طاقت بن چکا ہے۔ یہ جاننے کے بعد اس نے سموسوں کی قربانی دی اور ملک ملک فتح کرتا چلا گیا۔
 
دیکھا پھر سموسوں کا کمال۔
کھاؤ تو بھی فائدہ
نہ کھاؤ تو اور زیادہ فائدہ
 
سید عمران

محفلین
د
اللہ اللہ کیا ہی خوب گل بکھیرے ہیں سموسوں کی شان میں ۔
کچھ پکوڑوں بارے بھی ارشاد فرمائیے
دل سے جو آہ نکلتی ہے اثر رکھتی ہے...
فرمایشی پروگرام بھی کویی قیمت رکھتی ہے...
نکالیے سو تولہ سونا اور لکھوائیے قصیدہ!!!
 
سید عمران

محفلین
ایک نکتہ تو ابھی عمران بھائی کا رہ گیا، وہ یہ کہ چنگیز خان نے شروع شروع میں سموسوں کے لیے ہندوستان کا قصد کیا تھا وہ تو اسے بعد میں پتا چلا کہ وہ دنیا کی بہت بڑی طاقت بن چکا ہے۔ یہ جاننے کے بعد اس نے سموسوں کی قربانی دی اور ملک ملک فتح کرتا چلا گیا۔
تاریخ تاحال اس قسم کی نکتہ چینیاں تلاش نہ کرسکی!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
د

دل سے جو آہ نکلتی ہے اثر رکھتی ہے...
فرمایشی پروگرام بھی کویی قیمت رکھتی ہے...
نکالیے سو تولہ سونا اور لکھوائیے قصیدہ!!!
یہ سونا جاگناتو اپنے اپنے نصیب کا۔
آپ بس قصیدہ لکھئیے اورداد وصول کیجئیے۔ سونے کو بھلا تولوں میں کون تولتا۔ وہ تو گھنٹوں میں ہونی چاہئیے نا۔
 
Top