آپس کی باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
آپی قسم سے آپ بہت گوشت کھاتی ہے ۔ویسے کیا وجہ ہے
مجھے تو بالکل بھی پسند نہیں ہے
نہ ہی مچھلی نا ہی مرغے کا اور نہ ہی بکرے کا اور نہ ہی کوئی اور
پتا نہیں کیسے کھا لیتے ہیں

پیارے بھیا فرذوق ۔۔۔ بس اب دھرم نہ بدل لینا ۔۔۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
گوشت تو پٹھان بہت کھاتے ہیں
اس بات پر یاد آیا کہ ۔۔۔۔ میرا رُوم میٹ کہتا ہے کہ “ یار ۔۔۔ اللہ نے گوشت کے علاوہ اور بھی چیزیں بنائی ہیں جو ہم کم از کم ہفتے میں نہیں تو مہینے میں ایک بار تو کھا سکتے ہیں ۔ :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ بندہ لاہوریا ہو اور گوشت نہ کھائے؟ کوئی گڑبڑ ضرور ہے،

اب محب بھائی کی باری ہے،
(ذرا آبِ گُم والے دھاگے پر نظر مار لیں۔)
 

فرذوق احمد

محفلین
ارے یار کیا ہر وقت باتیں ہی کرتے رہتے ہیں آپ لوگ کبھی ہنس بھی لیا کریں

چلیں میں آپ سب کو ایک لطیفہ سناتا ہوں اور پلیز ہنسنے کی کوشش کی کیجئے گا اور اگر ہنسی نہ آئے تو گدگدی خرید لیجئے گا :p

کلاس میں لڑکوں کی شرارت سے تنگ آ کر استاد نے انہیں سیدھا لیٹ کرسائیکل کی طرح ٹانگیں چلانے کو کہا
ایک لڑکا تھوڑی دیر بعد رک گیا
استاد نے ڈانٹا تو کہنے لگا ۔سر میری چین اتر گئی ہے ““

ہاہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہاہا کیسا؟ :p :p
 

شمشاد

لائبریرین
ہنس تو لیں لیکن یہ دھاگہ غلط ہے لطیفے سنانے کے لیے کیونکہ لطیفوں کا اپنا الگ سے دھاگہ ہے۔

اب جیہ بتائے کہ کل کیا ۔۔۔ کہیں پھر تھانے نہ چلی جائے :cry:
 

زیک

مسافر
یار کھانے دیں فرزوق کو جو اس کی مرضی ہو۔ آپ کھائیں جتنا گوشت آپ چاہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ہنس تو لیں لیکن یہ دھاگہ غلط ہے لطیفے سنانے کے لیے کیونکہ لطیفوں کا اپنا الگ سے دھاگہ ہے۔

اب جیہ بتائے کہ کل کیا ۔۔۔ کہیں پھر تھانے نہ چلی جائے :cry:

آج کل خونِ جگر کھا رہی ہوں :lol:
ابھی جاکر شکایت کرتی ہوں۔۔۔۔۔ مگر نہیں وہاں تو آپ ہی تھانیدر ہیں۔
ایسا کرتی ہوں کہ آپنے استادِ محترم سے جاکر شکایت لگاتی ہوں۔
ابھی آجائے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاگل خونِ جگر کھاتے تھوڑا ہی ہیں وہ تو پیتے ہیں، کھاتے دماغ ہوتے ہیں۔ :wink:

میں پہلے ہی مسکہ لگا لیتا ہوں استادِ محترم کو

ابھی تھوڑی دیر کے بعد آؤں گا۔
 

جیہ

لائبریرین
وہ آپ کے مسکے میں آنے والے نہیں ۔ بے شک لگاؤ۔
اور ہم پٹھان پیتے نہیں۔ کھاتے ہیں۔ گوشت کھاتے ہی۔ سود کھاتے ہیں۔ خون پیتے ہیں مگر دشمن کے کھوپڑی میں :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
سود کھانا اور خون پینا، لگتا ہے کہ دو ہی شوق ہیں، اچھا کھانا اور اچھا پینا۔ :D
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
وہ آپ کے مسکے میں آنے والے نہیں ۔ بے شک لگاؤ۔
اور ہم پٹھان پیتے نہیں۔ کھاتے ہیں۔ گوشت کھاتے ہی۔ سود کھاتے ہیں۔ خون پیتے ہیں مگر دشمن کے کھوپڑی میں :lol:

لگتا ہے آج بینگن کھا لیے ہیں، پہلے لکھا ہے پیتے نہیں۔ کھاتے ہیں اور آگے لکھ دیا خون پیتے ہیں۔

اعجاز بھائی آج جیہ کی طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی، بہکی بہکی باتیں کر رہی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
شمشاد جوجو کو شاید اپنے ہزار پیغامات کا نشہ ہو گیا ہے۔ اور یہاں کھانے پینے کی باتیں چل رہی تھیں تو اسے یاد آیا کہ کھانا تو بنایا ہی نہیں۔۔۔۔ اور کھانا بنانے چل دی۔
لیکن تم کدھر چل دئے شمشاد؟
تو زکریا آپ ہی آ جائیں کچھ پٹزا برگر لے کر۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top