آپس کی باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آج تو گرمی میں باہر جا کر کچھ وقت آوارہ گردی بھی کرنا پڑی۔

آج لُو زیادہ ہے ساتھ میں ریت کے جھکڑ بھی۔

لیکن اسی لُو سے کجھوریں پکتی ہیں۔ اگست کے آخر تک یہ پھل تیار ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جناب اگست کے آخر میں پک کر تیار ہوں گی، اس کے بعد یہ پھل درختوں سے اترے گا، پھر بازار میں آئے گا، اس وقت روزے تو آ ہی جائیں گے۔ آپ اپنا پتہ دے دیں۔ بھیج دوں گا۔
 

ظفری

لائبریرین
ضرور کیوں نہیں ۔۔۔ کھجوریں کھائے ہوئے ایک عرصہ ہوگیا ہے ۔ ویسے بھی انشاءاللہ میرا رمضان میں پاکستان آنے کا ارادہ ہے ۔ راستے میں سعودیہ رُک کر اپنی کھجوریں بھی اُٹھاتا چلوں گا اور آپ سے بھی ملاقات ہوجائے گی ۔ :wink:
 

رضوان

محفلین
میرے حصے کی بھی لے آئیے گا۔ رمضان کی سحری اُسی سے کریں گے۔
لوگ افطاری کرواتے ہیں سحریوں کو کیوں بھول جاتے ہیں؟
 

ظفری

لائبریرین
ضرور کیوں نہیں ۔۔۔ :wink:
افطاری میں تو بندہ آدھا گذر ہی جاتا ہے کتنا کھائے گا ۔۔۔ مگر سحری میں تو پورے دن کا سوچ کر بیٹھا ہوتا ہے ۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی مشکل نہیں ہے جناب کھجوروں کا، میں نے اس ماہ کے آخر میں آنا ہے، میں شاہ جی کا سامان لے آؤں گا، شاہ جی نے بعد میں آنا ہے وہ کھجوریں لے آئیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
میرے حصے کی بھی لے آئیے گا۔ رمضان کی سحری اُسی سے کریں گے۔
لوگ افطاری کرواتے ہیں سحریوں کو کیوں بھول جاتے ہیں؟

رضوان بھائی یہاں تو لوگ سحریاں بھی کرواتے ہیں، میں نے کھائی بھی ہیں اور کھلائی بھی ہیں۔ اور یہاں یہ اس لیے ممکن ہے کہ لوگ رمضان میں رات کو سوتے نہیں، فجر کے بعد ہی سوتے ہیں اور پھر سارا دن سوئے رہتے ہیں۔ آپ کو پتہ ہی ہو گا کہ بازار بھی دن میں بند ہی رہتے ہیں اور رات کو 3 بجے تک کھلے رہتے ہیں۔
 

رضوان

محفلین
جی ہاں ہمارے پڑوس میں مالک مکان رہتے تھے اور رات بھر سارا گھر جاگتا تھا ہم تو صرف یہ سوچتے تھے کہ “ کیا یہ لوگ سارا مہینے روزے سے ہوتے ہیں؟“
 

شمشاد

لائبریرین
اس وقت موسم خلافِ معمول اچھا ہو گیا ہے۔

آجکل یہاں چھٹیاں ہیں سعودی سکولوں میں، اکثر لوگ شہر سے باہر اور صاحبِ حثیت ملک سے باہر جا چکے ہیں، غیر ملکیوں کی بھی خاصی بڑی تعداد اپنے اپنے ملکوں کو روانہ ہو چکی ہے۔

اب پھر ستمبر کے شروع میں پھر سے وہی گہما گہمی ہو گی۔
 
شمشاد میرے لیے کھجوریں لانا نہ بھولیے گا۔ آبِ زم زم تو ساتھ میں لیتے ہی آئیں گے کہنے کی ضرورت تو نہیں نہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
کھجوریں تو یہاں سے مل ہی جائیں گی، آبِ زم زم کے لیے مجھے 1000 کیلومیٹر کا سفر کرنا پڑے گا۔ اور فی الحال کوئی صورت نظر نہیں آ رہی۔ شاہ جی البتہ اگلے ہفتے جا رہے ہیں عمرہ کرنے۔

آپ کی درخواست ادھر بڑھا دیتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
ضرور کیوں نہیں ۔۔۔ کھجوریں کھائے ہوئے ایک عرصہ ہوگیا ہے ۔ ویسے بھی انشاءاللہ میرا رمضان میں پاکستان آنے کا ارادہ ہے ۔ راستے میں سعودیہ رُک کر اپنی کھجوریں بھی اُٹھاتا چلوں گا اور آپ سے بھی ملاقات ہوجائے گی ۔ :wink:

کیوں نہیں ظفری بھائی، ضرور آئیں، ملاقات بھی کریں گے اور کجھوریں بھی دیں گے۔ بس آنے سے پہلے اطلاع کر دیجیئے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی رمضان آیا ہے ظفری نہیں آیا، انتظار ہے ابھی۔
اور بھیجنی کیا ہیں خود دے آئیں گے جا کر، وہ آئیں تو سہی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top