آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

شمشاد

لائبریرین
انہوں نے تھوڑا ہی گم کیا ہو گا، ویسے یہ تو وہ خود ہی قصہ سنائیں تو بہتر ہے۔

پہلے بھی بہت سارے قصے ان کے ذمے ہیں۔
 
ہممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممم
"قصے" تو ضرور سناؤں گا مگر شاید آج نہیں آج ہم رشتہ ازدواج کی پہلی دہائی مکمل کر رہے ہیں لہذا سووووووووووووووووری
 
زینب

محفلین
یہاں دبئی میں تو اگر کچھ بھی پاس نہ ہو تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ۔ لائسنس اگر دبئی کا ہے تو صرف نمبر یاد رکھنا کافی ہے ۔ دبئی پولیس فورا ہی کمپیوٹر میں چیک کر لیتی ہے ۔ اب طلحہ گم ہوا تھا تو اس کے صرف نام و ولدیت بتانے سے انہوں نے میرا سراغ لگا کر فون کر دیا تھا ۔ اور طلحہ ہمیں واپس کر دیا گیا تھا

ایسا کیسے بھائی۔۔۔۔۔۔کہیں ایکسیڈینٹ ہو جائے تو شرطہ سب سے پہلے لایئسنس کا ہی مطالبہ کرتا ہے پاس نا ہو تو پھر کچھ سنے بنا اپنی کاروائی ہی کرتا ہے۔۔۔صرف نمبر یاد ہونے سے کام نہیں چلتا۔۔۔۔۔۔۔۔
 
زینب

محفلین
طلحہ فیصل بھائی کا چھوٹا سا بیٹا ہے۔

زینب یہاں لائسنس اور ہیلتھ کارڈ کو اقامے کی جگہ بلکل بھی نہیں مانتے۔

یہاں تو لایئسنس یا ہیلتھ کارڈ ہی کافی ہوتا ہے۔۔۔۔۔لایئسنس کا نمبر کمپیوٹر میں‌ڈالنےس ے ہمارا سارا ڈیٹا آجاتا ہے۔ہان جو لوگ وزٹ ویزہ پے ہوں وہ رکھ سکتے ہیں‌کہ ان کے پاس لایئسنس یا ہیلتھ کارڈ نہیں‌ہوتا۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممم
"قصے" تو ضرور سناؤں گا مگر شاید آج نہیں آج ہم رشتہ ازدواج کی پہلی دہائی مکمل کر رہے ہیں لہذا سووووووووووووووووری

شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔
 
damsel

معطل
یہاں تو لایئسنس یا ہیلتھ کارڈ ہی کافی ہوتا ہے۔۔۔۔۔لایئسنس کا نمبر کمپیوٹر میں‌ڈالنےس ے ہمارا سارا ڈیٹا آجاتا ہے۔ہان جو لوگ وزٹ ویزہ پے ہوں وہ رکھ سکتے ہیں‌کہ ان کے پاس لایئسنس یا ہیلتھ کارڈ نہیں‌ہوتا۔۔۔۔۔۔۔

میں تو نہیں رکھتی اپنا ویزہ اور کسی نے پکڑا بھی نہیں آج تک:grin: اور اگر ویزہ گم ہوگیا تو؟؟؟؟ اس لیے وہ گھر کی الماری میں ہی ٹھیک ہے
 
ماوراء

محفلین
یہاں دبئی میں تو اگر کچھ بھی پاس نہ ہو تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ۔ لائسنس اگر دبئی کا ہے تو صرف نمبر یاد رکھنا کافی ہے ۔ دبئی پولیس فورا ہی کمپیوٹر میں چیک کر لیتی ہے ۔ اب طلحہ گم ہوا تھا تو اس کے صرف نام و ولدیت بتانے سے انہوں نے میرا سراغ لگا کر فون کر دیا تھا ۔ اور طلحہ ہمیں واپس کر دیا گیا تھا
یہ کب کی بات ہے فیصل بھائی؟ آپ نے ذکر ہی نہیں کیا۔:confused:

(ویسے طلحہ ہے کون؟؟؟):confused:

طلحہ فیصل بھائی کا چھوٹا سا بیٹا ہے۔
فیصل بھائی کا چھوٹا سا بیٹا اور میرا پیارا سا بھتیجا۔
 
ایسا کیسے بھائی۔۔۔۔۔۔کہیں ایکسیڈینٹ ہو جائے تو شرطہ سب سے پہلے لایئسنس کا ہی مطالبہ کرتا ہے پاس نا ہو تو پھر کچھ سنے بنا اپنی کاروائی ہی کرتا ہے۔۔۔صرف نمبر یاد ہونے سے کام نہیں چلتا۔۔۔۔۔۔۔۔

تجربہ اپنا اپنا ۔ دوسری امارات کی بات نہیں کرتا مگر میرے ساتھ کچھ مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ میں اپنا پرس گھر بھول گیا ہوں اور پولیس کے پوچھنے پر صرف نمبر بتانےپر انہوں نے جانے دیا ہو بس ہر بار "لاسٹ" وارننگ دے کر کہ آئیندہ لائسنس گھر نہیں بھولنا چھوڑ دیا ہو ۔
 
یہ کب کی بات ہے فیصل بھائی؟ آپ نے ذکر ہی نہیں کیا۔:confused:

فیصل بھائی کا چھوٹا سا بیٹا اور میرا پیارا سا بھتیجا۔

پچھلے سال جب طلحہ کو قرآن پاک کی تعلیم کے لئے مدرسہ میں بھیجنا شروع کیا تو ایک دن وہاں قاری صاحب کو یہ کہ کے کہ پانی پینے جا رہا ہوں اور اپنے کسی دوست کو یہ کہ کے کہ نانو جانی کے گھر جا رہا ہوں (جو کہ یقینا دو ہی گلیاں دور تھا) مدرسے سے کھسک کر باہر نکلا تو کیونکہ پہلی بار اپنے آپ کہیں جانے کا قصد کر کے نکلا تھا لہذا کنفیوز ہو کر غلط گلی میں گھس گیا اور گھومتا گھومتا نزدیکی چوک میں جا پہنچا ۔ پھر ڈر کے رونے لگا تو پولیس پیٹرول نے دیکھ لیا ۔ اسے اٹھا کر گاڑی میں بٹھایا۔ نام اور ولدیت پوچھی جو کہ اس نے بتا دی پھر پوچھا ملک کونسا ہے کہنے لگا پاکستان انہوں نے کمپیوٹر میں چیک کر کے میرا موبائل نمبر نکال کے مجھے فون کر دیا کہ جی آپ کا بیٹا کہاں ہے ۔ میں نے کہا کہ مدرسے میں ہے تو پتہ چلا کہ جناب پولیس کی گاڑی میں ہیں ۔ اور جب ہم پہنچے تو حضرت پولیس کے خرچ پر جوس پی رہے تھے اور دو پولیس والے اسے بہلا رہے تھے ۔
 
زینب

محفلین
میں تو نہیں رکھتی اپنا ویزہ اور کسی نے پکڑا بھی نہیں آج تک:grin: اور اگر ویزہ گم ہوگیا تو؟؟؟؟ اس لیے وہ گھر کی الماری میں ہی ٹھیک ہے

آپ کو اصلی ویزہ رکھنے کو کس نے کہا‌آپ وزٹ پے ہو اپ کو ویزہ کی کاپی رکھنی چاہیے۔۔پوچھا تو مجھ سے بھی اج تک ایک بار نہیں‌پر میں‌بنا لایئسنس کے گاڑٰی نہیں چلاتی رسکی کام ہے
 
تعبیر

محفلین
ہممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممممم
"قصے" تو ضرور سناؤں گا مگر شاید آج نہیں آج ہم رشتہ ازدواج کی پہلی دہائی مکمل کر رہے ہیں لہذا سووووووووووووووووری

قصے لمبے ہین تو آپکا تو پھر انٹرویو لینا پڑے گا۔ لیٹ سہی پر میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو :) یاد آیا ہماری بھابھی ام طلحہ سندھی سیکھنے والی تو نہین ہیں ۔وہاں اپکا رپلائی بھی تھا
جس مین اپ نے شازی کہا تھا
میں حساب میں کمزور ہوں :( سو کوئی بتائے کہ پہلی دہائی کیا ہوتی ہے :confused:

میں تو نہیں رکھتی اپنا ویزہ اور کسی نے پکڑا بھی نہیں آج تک:grin: اور اگر ویزہ گم ہوگیا تو؟؟؟؟ اس لیے وہ گھر کی الماری میں ہی ٹھیک ہے

اب کا تو نہیں پتہ۔ پر یو اے ای میں تو اپ خود کو یہ کہ کر بھی بچا سکتے ہیں کہ آپ عمان سے ہیں اور برومی میں رہتے ہیں۔

تین ہزار چھے سو پچاس دنوں کی رفاقت الحمدللہ یادگار تھی اللہ سے دعا ہے کہ باقی زندگی بھی محبت اور عزت و احترام سے گزار دے ۔ آمین

آمین
مجھے یہاں ایک خیال ایا کہ آپ نے شادی شدہ/غیر شادی شدہ کے مسائل میں کہا تھا کہ آپکی دو شادیاں ہوئی ہیں۔ کیا یہ سچ ہے یا مذاق :confused:

اپکو شکر ہے کہ طلحہ مل گیا جبکہ مین نے سنا ہے کہ وہاں بچے گم جائیں تو وہ پھر نہین ملتے کہ کیمل ریس کے لیے ۔کیا یہ سچ ہے ؟؟؟
 
قصے لمبے ہین تو آپکا تو پھر انٹرویو لینا پڑے گا۔ لیٹ سہی پر میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو :) یاد آیا ہماری بھابھی ام طلحہ سندھی سیکھنے والی تو نہین ہیں ۔وہاں اپکا رپلائی بھی تھا
جس مین اپ نے شازی کہا تھا

جی بالکل یہ وہی ہیں اور انکا اصل نام آپ ماورا سے پوچھ سکتی ہیں

میں حساب میں کمزور ہوں :( سو کوئی بتائے کہ پہلی دہائی کیا ہوتی ہے :confused:

ایک اکائی ہوتی ہے اور دس دہائی ہوتی ہے

اب کا تو نہیں پتہ۔ پر یو اے ای میں تو اپ خود کو یہ کہ کر بھی بچا سکتے ہیں کہ آپ عمان سے ہیں اور برومی میں رہتے ہیں۔

یہ بات 2003 سے پہلے کی ہے اس کے بعد بریمی کو بالکل بند کر دیا گیا ہے لہذا اگر آپ عمان سے بھی ہیں تو آپ کو باقاعدہ ویزہ لیکر آناپڑیگا ۔ جو کہ عموما بارڈر پر ہی ایک سو درہم کے عوض 30 دن کے لئے دے دیا جاتا ہے ۔

آمین
مجھے یہاں ایک خیال ایا کہ آپ نے شادی شدہ/غیر شادی شدہ کے مسائل میں کہا تھا کہ آپکی دو شادیاں ہوئی ہیں۔ کیا یہ سچ ہے یا مذاق :confused:

اگر یہ واقعی ہی سچ ہوتا تو کیا میں آج تسلی کے ساتھ آپ سے یہاں گفتگو کر رہا ہوتا ۔۔۔۔؟
اپکو شکر ہے کہ طلحہ مل گیا جبکہ مین نے سنا ہے کہ وہاں بچے گم جائیں تو وہ پھر نہین ملتے کہ کیمل ریس کے لیے ۔کیا یہ سچ ہے ؟؟؟

ایسا بالکل نہیں ہے ۔ کیمل ریسنگ کے لئے قانونی بچے نہیں آتے تھے ۔ اور دوسری بات کہ اس بات میں سچ کم ہے اور مبالغہ بہت زیادہ ۔
 
ماوراء

محفلین
پچھلے سال جب طلحہ کو قرآن پاک کی تعلیم کے لئے مدرسہ میں بھیجنا شروع کیا تو ایک دن وہاں قاری صاحب کو یہ کہ کے کہ پانی پینے جا رہا ہوں اور اپنے کسی دوست کو یہ کہ کے کہ نانو جانی کے گھر جا رہا ہوں (جو کہ یقینا دو ہی گلیاں دور تھا) مدرسے سے کھسک کر باہر نکلا تو کیونکہ پہلی بار اپنے آپ کہیں جانے کا قصد کر کے نکلا تھا لہذا کنفیوز ہو کر غلط گلی میں گھس گیا اور گھومتا گھومتا نزدیکی چوک میں جا پہنچا ۔ پھر ڈر کے رونے لگا تو پولیس پیٹرول نے دیکھ لیا ۔ اسے اٹھا کر گاڑی میں بٹھایا۔ نام اور ولدیت پوچھی جو کہ اس نے بتا دی پھر پوچھا ملک کونسا ہے کہنے لگا پاکستان انہوں نے کمپیوٹر میں چیک کر کے میرا موبائل نمبر نکال کے مجھے فون کر دیا کہ جی آپ کا بیٹا کہاں ہے ۔ میں نے کہا کہ مدرسے میں ہے تو پتہ چلا کہ جناب پولیس کی گاڑی میں ہیں ۔ اور جب ہم پہنچے تو حضرت پولیس کے خرچ پر جوس پی رہے تھے اور دو پولیس والے اسے بہلا رہے تھے ۔

یعنی بچہ بڑا ہو گیا ہے کہ اکیلے نکلنے کا پہلا تجربہ کر چکا ہے۔
 
ماوراء

محفلین
تین ہزار چھے سو پچاس دنوں کی رفاقت الحمدللہ یادگار تھی اللہ سے دعا ہے کہ باقی زندگی بھی محبت اور عزت و احترام سے گزار دے ۔ آمین
آمین۔
واہ بھیا۔۔آپ نے تو سارا حساب کتاب رکھا ہوا ہے۔ اور انشاءاللہ باقی زندگی بھی بہت اچھی گزرے گی۔ :)
 
Top