آپ اداس ہو کر کیا کرتے ہیں ؟

ایم اے راجا

محفلین
میں آج شہاب نامہ میں چندراوتی والا پیج پڑھتے ہوئے اداس ہو گیا ، ماضی کے کئی دریچے جو بند کر دیئے تھے یکا یک کھل گئے، بہت رویا ہوں اور ، شکوہ نہ کر گلہ نہ کر ، نغمہ سن رہا ہوں، محفل پر آ گیا کہ شاید جی کچھ بہل جائے۔ جانے کیوں کبھی کبھی بہت اداسی چھا جاتی ہے، سب کچھ ہوتے ہوئے بھی کچھ پاس نہ ہونے کا احساس ہونے لگتا ہے، سب کے ہوتے ہوئے بھی یوں لگتا جیسا بہت تنہائی ہے ، کیوں، کیا کسی کے پاس اس کا معقول جواب ہے ؟
 

سویدا

محفلین
میں اداس ہوتا ہوں تو کچھ بھی نہیں کرتا زیادہ سے زیادہ لیٹ جاتا ہوں یا کوئی اچھی دل چسپ سی کتاب اٹھالیتا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
تمہاری اداسی ابھی تک دور نہیں ہوئی، اپنی باجی سے کہو کہ تمہیں ڈانٹ دے۔ پھر تمہاری ساری اداسی دور ہو جائے گی۔
 
Top