آپ کا موبائل فون

عینی شاہ

محفلین
یا اللہ خیر۔۔۔ اس دھاگے سے تو ابھی تک یہی ثابت ہو رہا ہےکہ پاکستان کی لڑکیوں کو موبائل نامی بلا سے چڑ ہے۔۔۔ :cautious: اب جو آنکھیں دیکھتی ہیں وہ سچ سمجھوں یا یہ۔۔۔ :idontknow:
بٹ خیال بھائی یہاں پورے پاکستان کی گرلز کا زکر نہیں ہے نا :rolleyes: یہاں تو محفل کی گرلز ہیں تو ہو سکتا ہے انہیں چڑ ہی ہو ۔:p
 
عینی شاہ

محفلین
پہلا موبائل 2000 یا 2001 میں Ericsson کا پہلا موبائل لیا تھا جسے عرف عام میں "ٹھیپا" سیٹ بھی کہا جاتا تھا۔
Alcatel کا موبائل لیا پھر کافی خوبصورت اور نازک موبائل تھا ، کئی لوگ رشک بھری نگاہوں سے دیکھتے تھے اسے۔
Sony Ericsson کا موبائل لیا تیسرا۔
2005 میں نوکیا N70 لیا جو مزے کا فون تھا مگر موٹر وے پر ڈرائیونگ سیٹ پر آتے ہوئے وہ وہاں گر گیا اور خوش قسمتی سے بچ بھی گیا مگر جسے ملا وہ واپس کرنے کے لیے کچھ دن مانگ رہا تھا تو ایک "دانا" کے مشورے پر تمام راستے بند کرتے ہوئے اپنی سم ہی بلاک کروا لی۔
دل برداشتہ ہو کر چائنہ کا ایک فون لیا جو خاصی بڑی اسکرین کے ساتھ پتہ نہیں کس فون کی نقل تھا۔
2008 میں سونی کا W سیریز کا ایک فون لیا۔
2009 میں پہلا بلیک بیری ہاتھ لگا پھر ایک نیا بلیک بیری curve لیا اور اسی سال اینڈرائیڈ G1 بھی لیا۔
2010 میں kyocera کا ایک انتہائی "وٹا" سیٹ لیا اور ڈیڑھ سال گزارا اس پر۔
2011 میں اینڈرائیڈ G1 کو دوبارہ استعمال کرنا شروع کیا۔
2012 میں Samsung Exhibit II لیا اور یوں اینڈرائیڈ کلب دوبارہ جوائن کیا اور اب تک وہی زیر استعمال ہے۔
اگلا ہدف Google Nexus 4 یا 5 ہے۔
آپ کا گھر بھی لگتا ہے کسی سیل فون کی شاپ کے قریب ہی تھا جب گزرے تو نیو فون ۔۔۔سیل فون سیل فون :p
 
آپ کا گھر بھی لگتا ہے کسی سیل فون کی شاپ کے قریب ہی تھا جب گزرے تو نیو فون ۔۔۔ سیل فون سیل فون :p

جی نہیں ، یہ 11 ، 12 سال کی روداد ہے اور اس میں ایک سال میں ہی زیادہ فون ہیں ورنہ تو دو سال ایک فون جو کہ خاصہ مناسب ہے۔ :)
 
عینی شاہ

محفلین
یقین کریں بہت سی لڑکیاں اس پر مرتی ہیں حالانکہ بھلا ہے کوئی چیز یہ مرنے والی :LOL:
ایٹ لاسٹ مجھے یہ کرنا پڑا ۔۔۔۔آپ لوگ تو مرنے کی باتیں کرنے لگے ۔۔۔وہ بھی اس فضول فون کے پیچھے بھئی مرنے کی کیا لاجک ہے اب :cautious:کوئی ایک کیس تو بتا دیں یا نیوز کہ آج ایک لڑکی سیل فون نہ ملنے کی وجہ سے مر گئی یا اس نے خود کشی کر لی ۔۔(n):p
 
لیکن سب لڑکیاں نہیں ۔:nerd: ویسے اپکی بات بھی رائٹ ہے ۔ :p

پاکستان میں ابھی سب لڑکیاں اتنا نہیں مرتی مگر یہاں تو لڑکیوں نے فون کو اتنا سجایا اور سنوارا ہوتا ہے کہ اگر وہ اکیلا بھی کہیں پڑا ہو تو یہ غلط فہمی نہیں ہوسکتی کہ یہ کسی لڑکے کا فون ہے ۔ فون پکار پکار کر کہہ رہا ہوتا ہے کہ وہ کسی دوشیزہ کا ہمراز و ہم نشیں ہے۔
 
:rollingonthefloor: یوں کہتے نا آپ کہ یہ پتہ نہیں چلتا کہ فون کون ہے اور دوشیزہ کون سی ہے :laugh:
 
ایٹ لاسٹ مجھے یہ کرنا پڑا ۔۔۔ ۔آپ لوگ تو مرنے کی باتیں کرنے لگے ۔۔۔ وہ بھی اس فضول فون کے پیچھے بھئی مرنے کی کیا لاجک ہے اب :cautious:کوئی ایک کیس تو بتا دیں یا نیوز کہ آج ایک لڑکی سیل فون نہ ملنے کی وجہ سے مر گئی یا اس نے خود کشی کر لی ۔۔(n):p

وہ والا مرنا نہیں پگلی بلکہ جیسے فلموں میں کہتے ہیں کہ فلاں لڑکا فلاں لڑکی پر دل و جاں فدا کر بیٹھا ہے ، اب وہ حقیقت میں کر بیٹھے تو پھر اگلے سین میں اس کا "قل" ہو رہا ہو۔
ایک اور استعمال جیسے کہتے ہیں کہ وہ فون پر جان چھڑکتی ہے یعنی اسے جان کی طرح عزیز رکھتی ہے۔
یا

ایک لڑکی فون الماری میں رکھ کر بھول گئی ، پورے گھر میں سوائے الماری کے ڈھونڈ ڈھونڈ کر مرنے والی ہو گئی اور قریب تھا کہ غش کھا کر گر جاتی کہ الماری میں ایک نظر مارتے ہوئے وہ فون کی ایک جھلک دیکھ کر جیسے پھر سے جی اٹھی۔

اتنا کافی ہے یا مزید جملوں میں استعمال سے واضح کروں۔:LOL:
 
عینی شاہ

محفلین

باباجی

محفلین
ویسے مرتے تو کسی لڑکی کو نہیں دیکھا
لیکن دلچسپی نہیں ہے یہ بات ہضم نہیں ہو رہی
ایک سے ایک نیا اور جدید سیٹ دیکھتا ہوں لڑکیوں کے پاس
اتنا صاف ستھرا اور چمک رہا ہوتا ہے کہ شک پڑ جاتا ہے
کہ اسے بھی میک کرکے صاف ستھرا تو نہیں بنادیا :)
 
عینی شاہ تو ابھی خود بچی ہوئی ہے محب بھائی ۔:p سیدھی تو ہوں وہ کراس کی وضاحت کی تو تھی نااااااااااااااااا:sneaky:

کوئی نہیں میں اب ناراض ہوں تم سے ، تم نے زخمی کر دیا ہے میرے معصوم دل کو اور تم کہاں بچی ہو اب تو کراس دے دے کر اتنی بڑی اور پکی ہو گئی ہو۔ :p

سیدھی نہیں پوری جلیبی بن گئی ہو اب :LOL:
 
عینی شاہ

محفلین
اچھا چلیں میں آپکو اپنے سیل فونز کی ہسٹر ی سناتی ہوں ۔میرے پاس پہلے نوکیا 1100 سا تھا جسے سب لوگ گھتو سیل کہتے ہوتے تھے :pپھر وہ مجھ سے گم ہو گیا تو مجھےایک اور فون لے دیا بھائی نے مجھ سے وہ بھی گم ہو گیا تو سب نے کہا اس نے تو کھیل ہی بنا لیا ہے :pاسکے بعد جب میں ہوسٹل گئی پڑھنے تو مجھے نوکیا 6030 لے کر دیا ۔۔لیکن وہی ہوا جسکا ڈر تھا ٹک شاپ پر گول گپے کھاتے ہوئے میں اسے وہیں چھوڑ آئی اور ابھی تک نہیں ملا وہ سیل افسوس ۔۔:p لیکن کیسا افسوس بھئی کچھ دنوں کے بعد بھائی نے مجھے x2 نوکیا لا کر دیا اسے کراس نہ سمجھ لے کوئی پھر شامت آ جائے کہیں میری :p بس تب سے اب تک میرے پاس یہی ہے اب تو اس کے گم ہونے کے چانس بھی نہیں ہیں کیونکہ میں گھر جو آگئی ہوں :p یہ تھی میری دکھ بھری کہانی عینی کی زبانی :daydreaming:
 
عینی شاہ

محفلین
ویسے مرتے تو کسی لڑکی کو نہیں دیکھا
لیکن دلچسپی نہیں ہے یہ بات ہضم نہیں ہو رہی
ایک سے ایک نیا اور جدید سیٹ دیکھتا ہوں لڑکیوں

و نہیں بنادیا :)
بابا جی بھائی اب اپکو کراس دینے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے :sneaky: تو گرلز خود بھی تو صاف ستھری رہتی ہیں تو اپنی چیزوں کا صاف رکھنا بری بات ہے کوئی ۔۔اب اپ بوائےز کی طرح رف ٹف حلیہ تو نہیں بنائے رکھی ہیں :p
 
عسکری

معطل
اچھا چلیں میں آپکو اپنے سیل فونز کی ہسٹر ی سناتی ہوں ۔میرے پاس پہلے نوکیا 1100 سا تھا جسے سب لوگ گھتو سیل کہتے ہوتے تھے :pپھر وہ مجھ سے گم ہو گیا تو مجھےایک اور فون لے دیا بھائی نے مجھ سے وہ بھی گم ہو گیا تو سب نے کہا اس نے تو کھیل ہی بنا لیا ہے :pاسکے بعد جب میں ہوسٹل گئی پڑھنے تو مجھے نوکیا 6030 لے کر دیا ۔۔لیکن وہی ہوا جسکا ڈر تھا ٹک شاپ پر گول گپے کھاتے ہوئے میں اسے وہیں چھوڑ آئی اور ابھی تک نہیں ملا وہ سیل افسوس ۔۔:p لیکن کیسا افسوس بھئی کچھ دنوں کے بعد بھائی نے مجھے x2 نوکیا لا کر دیا اسے کراس نہ سمجھ لے کوئی پھر شامت آ جائے کہیں میری :p بس تب سے اب تک میرے پاس یہی ہے اب تو اس کے گم ہونے کے چانس بھی نہیں ہیں کیونکہ میں گھر جو آگئی ہوں :p یہ تھی میری دکھ بھری کہانی عینی کی زبانی :daydreaming:
ہمیں افسوس ہے ان پر جو آپکا موبائیل لے جاتے ہوں گے اور ساری رات سوچتے ہوں گے کہ اس کا کیا کریں نا بیچ سکتے ہین نا استمال کر سکتے ہیں نا پھینک سکتے ہیں :laugh:
 
بھلکڑ

لائبریرین
یہ
وہ والا مرنا نہیں پگلی بلکہ جیسے فلموں میں کہتے ہیں کہ فلاں لڑکا فلاں لڑکی پر دل و جاں فدا کر بیٹھا ہے ، اب وہ حقیقت میں کر بیٹھے تو پھر اگلے سین میں اس کا "قل" ہو رہا ہو۔
ایک اور استعمال جیسے کہتے ہیں کہ وہ فون پر جان چھڑکتی ہے یعنی اسے جان کی طرح عزیز رکھتی ہے۔
یا

ایک لڑکی فون الماری میں رکھ کر بھول گئی ، پورے گھر میں سوائے الماری کے ڈھونڈ ڈھونڈ کر مرنے والی ہو گئی اور قریب تھا کہ غش کھا کر گر جاتی کہ الماری میں ایک نظر مارتے ہوئے وہ فون کی ایک جھلک دیکھ کر جیسے پھر سے جی اٹھی۔

اتنا کافی ہے یا مزید جملوں میں استعمال سے واضح کروں۔:LOL:
یہ عینی شاہ بہن روٹی کو چوچی بولتی ہیں کیا؟ِ
 
Top