آپ کی رائے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یعنی آپ کا وہ وقت بھی نہیں آیا۔ پھر کونے میں خاموشی سے بیٹھیں اور اخروٹ کھانے سے پرہیز کریں
اخروٹ تو جب لگیں گے تب لگیں گے نا۔
لیکن خاموشی سے بیٹھنا ، وہ بھی کونے میں۔۔۔ اپنے بس کی بات نہیں۔
آپ نے ایک اور تصویر دیکھی جو آج لگائی اسی لڑی میں۔ یہ پہلی والی چار تصاویر سے پہلے کی ہے جو اتفاقاً کل دیکھی تو اس میں بھی وہ سبز پری موجود ہے۔
 

زیک

مسافر
اخروٹ تو جب لگیں گے تب لگیں گے نا۔
لیکن خاموشی سے بیٹھنا ، وہ بھی کونے میں۔۔۔ اپنے بس کی بات نہیں۔
آپ نے ایک اور تصویر دیکھی جو آج لگائی اسی لڑی میں۔ یہ پہلی والی چار تصاویر سے پہلے کی ہے جو اتفاقاً کل دیکھی تو اس میں بھی وہ سبز پری موجود ہے۔
کیا تمام تصاویر ایک ہی کیمرے سے لی گئیں؟ وہ کیمرہ پھینک دیں اور نیا خرید لیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہی آپ کی غلطی تھی۔ موبائل کی بجائے کیمرے سے تصاویر لینا سیکھیں۔

ویسے لگتا ہے موبائل یقیناً اینڈرائڈ ہو گا۔ کہیں چائنا ماڈل تو نہیں؟
آئی فون 10 پرو ہے۔۔۔ چائنہ کا تو نہیں ہو گا۔۔ جب لیا تب کرونا زوروں پہ تھا تو موبائلز کی آمد ورفت بھی بند ہو گی نا۔

تو کیمرہ ہی تھا نا موبائل میں۔
 

فہد مقصود

محفلین
پورا دھاگہ پڑھنے کی ہمت نہیں ہے۔ حالیہ سرگرمی پر نظر دوڑاتے ہوئے چند ایک مراسلوں میں بھوتنی وغیرہ ذکر پڑھنے کو ملا۔ علم نہیں ہے کہ صرف ہلکا پھلکا مذاق چل رہا ہے یا پھر بات سنجیدگی سے کی جا رہی ہے۔ اگر گفتگو سنجیدہ نہیں ہے تو میرے مراسلے کو نظر انداز کر دیا جائے۔

مجھ جیسے نالائق فوٹوگرافرز کے ساتھ اکثر ایسے مسائل پیش آتے رہتے ہیں۔ ویسے تصاویر میں ہرا دھبہ نمودار ہونا ایک عام مسئلہ ہے۔

https://www.idownloadblog.com/2016/...e problem is due to,camera, or the lens cover.

In most cases, the green spot, haze, or flare will happen when taking a photo with a strong source of light in the background.
۔۔۔۔۔۔
The problem is due to the light coming in at a specific angle and reflecting off the surface inside the camera, or the lens cover. Regardless of the iPhone model you may be using (iPhone 8, iPhone X, iPhone 11 Pro, etc…), this is a problem every iPhone user is subject to.

This is not a defect of your iPhone either. It’s just physics playing tricks on you, and to be fair, virtually any camera, big or small, can be subject to the same issue. However this can be less of an issue on standalone DSLRs with a UV filter or a rotating polarizer.

اگر کسی کے ذہن میں یہ تصور موجود ہے کہ ہم جنات کو ان کی اصل حالت میں دیکھ سکتے ہیں، ابلیس کے متعلق قرآن میں واضح طور پر ارشاد فرمایا گیا ہے

وہ اور اس کا لشکر تمہیں ایسے طور پر دیکھتا ہے کہ تم ان کو نہیں دیکھ سکتے – سورۃ الاعراف ۲۷

مزید وضاحت کے لئے یہ ربط دیکھئے

ہم اپنے آپ کو جنوں کی ایذا سے کیسے بچائیں - اسلام سوال و جواب
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چند ایک مراسلوں میں بھوتنی وغیرہ ذکر پڑھنے کو ملا۔ علم نہیں ہے کہ صرف ہلکا پھلکا مذاق چل رہا ہے یا پھر بات سنجیدگی سے کی جا رہی ہے
بات پوری سنجیدگی سے شروع ہوئی تھی۔ لیکن حسب عادت کچھ مذاق کا بھی تڑکا لگتا رہا۔
تصاویر مکمل اندھیرے میں (صرف چاند سامنے والی سائیڈ پہ روشن تھا) لی گئی ہیں۔ پہلے پیج پر جو تصاویر ہیں وہ ایک رات کی ہیں۔ پیج 19 پر جو ہے وہ ہمیں ان سے پہلے کی ملی ہے۔ یہ سبز دھبہ بس اس درخت کے آس پاس ہی ہے۔ اندھیرے میں باقی کسی بھی جگہ کی تصویر میں ایسا کچھ نہیں ہے۔
اگر ٹائم نکال کر ساری لڑی پڑھ لیں تو شاید صورت حال کو زیادہ صحیح سمجھ سکیں۔
 

فہد مقصود

محفلین
بات پوری سنجیدگی سے شروع ہوئی تھی۔ لیکن حسب عادت کچھ مذاق کا بھی تڑکا لگتا رہا۔
تصاویر مکمل اندھیرے میں (صرف چاند سامنے والی سائیڈ پہ روشن تھا) لی گئی ہیں۔ پہلے پیج پر جو تصاویر ہیں وہ ایک رات کی ہیں۔ پیج 19 پر جو ہے وہ ہمیں ان سے پہلے کی ملی ہے۔ یہ سبز دھبہ بس اس درخت کے آس پاس ہی ہے۔ اندھیرے میں باقی کسی بھی جگہ کی تصویر میں ایسا کچھ نہیں ہے۔
اگر ٹائم نکال کر ساری لڑی پڑھ لیں تو شاید صورت حال کو زیادہ صحیح سمجھ سکیں۔

میں کبھی بھی معذرت کے ساتھ اتنے چھوٹے سے مسئلے کے لئے 400 سے زائد مراسلے نہیں پڑھوں گا۔ جبکہ وجہ بھی معلوم ہو۔

روشنی کے منعکس ہونے کے بارے میں تو ہم سب ہی جانتے ہیں۔ یہ صرف lens flare ہے۔ پس منظر میں اگر کوئی تیز روشنی کا ماخذ موجود ہو تو چاہے دن ہو یا رات رنگین دھبوں کا تصاویر میں نمودار ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ سیدھی سی سائنس ہے اور کچھ بھی نہیں!

آپ نے لگتا ہے جو ربط فراہم کیا تھا، پڑھا نہیں ہے۔ خیر ان کا ذرا مطالعہ فرمائیے۔

Lens flare - Wikipedia
green reflective spots on night photos of the moon: Beginners Questions Forum: Digital Photography Review

مثال کے طور پر اس تصویر کو بھی دیکھئے

اگر آپ کے ذہن میں یہ خیال ہے کہ یہ کوئی مافوق الفطرت مخلوق ہے تو جنات کے نہ دیکھے جانے کے بارے میں قرآن کی آیت کا مطالعہ فرمائیں۔ انسان جنات کو نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ اگر کسی کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس نے کوئی مافوق الفطرت مخلوق دیکھی ہے تو یہ hallucinations ہوتے ہیں۔ انسانی دماغ بہت طاقتور ہے۔ پوری پوری تصوراتی دنیا بنا کر انسان کے سامنے لا کھڑا کر دیتا ہے۔ اگر ایسے خیالات ذہن میں آئیں تو بہتر ہوتا ہے کہ تعوذ اور لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم کا ورد کریں اور ان خیالات کو دماغ سے نکالنے کی کوشش کریں۔ ان کو اگر زیادہ دیر دماغ میں ٹکنے دیا جائے تو بہت مسائل کھڑے ہو سکتے ہیں۔ انسان فوبیا میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ اگر خوف محسوس ہو تو آیۃ الکرسی کا ورد کریں اور آرام سے رات میں باہر جائیں، اس پیڑ کے پاس بھی چہل قدمی کریں۔

اگر پھر بھی کسی کے دماغ میں یہ خیال بیٹھ جائے کہ کوئی مافوق الفطرت مخلوق آپ کو دیکھ رہی ہے یا تنگ کر رہی ہے تو احادیث میں جنات سے محفوظ رہنے کے لئے اذکار کا ذکر ملتا ہے۔ جو آپ کو آخری ربط مہیا کیا تھا اس میں ان اذکار کے بارے میں تفصیل سے درج ہے۔ اذکار کا ورد کیجئے اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کیجئے کہ اللہ رب العزت آپکی حفاظت فرمائیں گے۔

زندگی کو پیچیدہ نہ بنائیے۔ جتنی آسانی اپنے لئے پیدا کریں گی، اتنے ہی کم مسائل سر اٹھائیں گے۔ اور بے وجہ پریشانی سے بھی بچ جائیں گی۔ اتنا زیادہ سوچنا اور خود کو اتنی چھوٹی سی بات کے لئے پریشان کرنا اپنے آپ کو صرف الجھن میں گرفتار کرنا ہے۔ اور اس کے اچھے نتائج نہیں نکلتے ہیں۔
 
Top