اگر کوئی خط یا پیکٹ یا پارسل رجسٹرڈ ہو تو اس کے لئے اطلاعی چٹھی گھر بھیج دیتے ہیں تاکہ ڈاکخانے جا کر وصول کرکے دستخط کر دیئے جائیں۔ ڈاک کے تقسیم ہونے کا وقت عموماً بارہ سے دو بجے تک ہوتا ہے جب اکثر لوگ گھر پر نہیں ہوتے۔ اس لئے یہ لوگ ایسا کرتے ہیںشمشاد نے کہا:کیوں ڈاکخانے والے گھر پر نہیں دے کر جاتے کیا؟