اب کس کو آنا ہے 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
ظفری نے کہا:
فرزانہ جی آپ کو اللہ ہمیشہ صحتیاب رکھے ۔ اور آپ یوں ہی یہاں ‌فورم پر اور اپنے ریڈیو پروگرام پر اسی طرح ہسنتی مسکراتی رہیں ۔ آمین ۔
میں نے آپ کا پروگرام پچھلے ہفتے ہسپتال میں ہونے کے باوجود مس نہیں کیا ۔۔۔ :wink: ۔۔ ساری باتیں سنیں اور سارے گانے سُنے ۔ یہاں تک کہ میری سسٹر جو بیچاری اپنے بچوں کو شکاگو چھوڑ کر میرے لیئے آئی تھی ۔اُس کی بھی نہیں سُنی اور کہا کہ اچھا میں نیٹ پر کسی فورم پر نہیں جاتا مگر نیناں جی کا پروگرام ضرور سنوں گا ۔
:)

ابھی تو کوئی نظر نہیں آرہا ہے فورم پر ۔۔۔ میدان صاف ہے آجائے جس کو اب آنا ہے ۔۔۔۔ مگر اپنے خرچے پر ۔۔۔۔ :lol:

لگتا ہے ایک بار پھر کہیں ٹکر مار آئے ہیں۔ کچھ تو اپنا خیال کر لیں۔ :lol:

اب قیصرانی
 

جیہ

لائبریرین
استاد محترم بہت مصروف ہیں شاید۔ تین دن کے پیغامات پڑھ رہے ہیں۔ انہیں ہمارا خیال ہی نہیں۔ کہ ہم ان کو یاد کر رہے ہیں
 

الف عین

لائبریرین
صبح ہی سوچا تھا جوجو کہ تم کو ذ پ کر دوں لیکن صبح اردو ویب ہی گڑبڑ کر رہی تھی۔ اور اب محض 72 گھنتوں کے پیغامات دیکھتا رہا ہوں۔ صبح تو ہمیشہ کی طرح اُلئےی طرف سے شروع کیا تھا یعنی میری پچھلی آمد کے بعد کے ابتدائ پیغامات سے لیکن محفل دھوکا دے گئ۔
دیر آید درست آید۔
حالاں کہ مجھے بھی کچطھ خبریں دینی تھیں لیکن اب بعد میں ہی۔ اس تانے بانے کا نمبر اب آیا ہے اس لئے یہاں دیر سے آیا۔
سفر کامیاب رہا، اور اگرچہ ٹرین کا اتوار کا ٹکٹ کینسل کر کے پیر کو بس سے آنا پڑا۔ اس لئے نیند بھی زیادہ ہی آ رہی ہے آج۔
اب تم ہی جوجو۔
 

جیہ

لائبریرین
تسلیمات استاد محترم

آپ سے بات کرکے کتنی خوشی ہو رہی ہے۔ بس سے سفر تو بہت لمبا اور تھکا دینے والا ہوگا۔

آپ تھک گیے ہوں گے ۔ آپ آرام کریں۔ ویسے بھی 11 بجنے والے ہیں۔ پیغامات پھر پڑھیئں نا
 

قیصرانی

لائبریرین
زہے نصیب، آج تو آپ بھی ہیں اور شمشاد بھائی بھی آگئے ہیں۔ محفل وہی پرانی والی محفل لگ رہی ہے

ابھی بالکل آپ کی باری ہے جنابہ
 

F@rzana

محفلین
اس وقت کبھی کوئی نیا رکن آیا ہے شمشاد بھائی، اس وقت تو پرانے والے بھی خفیہ رہ کر بس ورق گردانی یو دوسرے لفظوں میں کہیئے کہ جاسوسی کرتے رہتے ہیں،
اور ہاں ں ں ں آپ وطن سے لوٹے ہیں تو کچھ ہلہ گلہ کریں ، کچھ حال احوال سنائیں کیا خاموشی سادھ رکھی ہے :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پہ آ سکتا نہیں۔

اس دفعہ دو سال کے بعد پاکستان گیا تھا تو اتنی حیرت ہوئی کہ ابھی تک سنمبھل نہیں پا رہا ہوں۔ حیران ہوں کہ لوگ وہاں زندہ کیوں کر ہیں اور وہ بھی 16 کروڑ۔ پینے کو صاف پانی تک مہیا نہیں۔ دیگر سہولتوں کی تو بات ہی نہ کریں اور بے شرم حکومت ہے کہ “ سب اچھا ہے “ کا نعرہ لگاتی رہتی ہے۔
 

دوست

محفلین
ایسے ہی جیسے آپ زندہ ہیں۔
it is just routine for us
شمشاد بھائی کیا حال چال ہیں۔ کافی دنوں بعد آپ کو دوبارہ دیکھا ہے۔
اور اب کوئی اور اب کس کو بلاؤں؟؟
نعمان اور زکریا ہی آنلائن ہیں۔ نعمان تو ویسے ہی تپے ہوئے ہیں اس دھاگے پر :) آؤنیاں‌جانیاں کرتے رہتے ہیں مقامیانے والوں کی مدد نہیں کرتے۔ اور زکریا بھائی بھی کسی کام میں مصروف ہونگے شاید اپنا انٹرویو دیکھ دیکھ کر خوش ہورہے ہونگے :D
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم جاوید اقبال صاحب

کیسے ہیں آپ؟ کافی دیر سے آنلائن ہیں۔


والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
خوش رہو اور آباد رہو۔

میں اب جا رہا ہوں۔ وقت ملا تو رات کو محفل میں حاضری دوں گا۔
 

آصف

محفلین
شمشاد نے کہا:
اور اب جیہ کیونکہ آصف تو آئیں گے نہیں ادھر،
شمشاد مجھے آج بہت عرصے بعد ابھی اچانک لگا کہ دیکھوں 'کس کو آنا ہے' میں شاید کسی نے مجھے یاد کیا ہو۔ بہت ہی حیرت ہوئی آپ کا پیغام دیکھ کر۔
شکریہ۔
اب آپ ہی دوبارہ آئیں گے میرا خیال ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top