اب کس کو آنا ہے 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیک

مسافر
محفل کو یوں اللہ کو پیاری تو نہ کریں۔ ابھی اس کی عمر ہی کیا ہے!

کدھر ہے جیہ؟ اس کے اعتراض کی وجہ سے میں نے اپنا اوتار پھر بدل دیا ہے۔

اور اب رضوان کافی دنوں بعد نظر آ رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج ان کی شادی کی سالگرہ ہے، مبارک بادیں وصول کرنے آئے ہوں گے۔

ویسے اوتار میں زکریا ہی ہیں نا؟

اب سیمل آن لائن نظر آ رہی ہیں۔
 

سیمل

محفلین
ویسے مجھے اراکین محفل کا اتنا تعارف تو نہیں لیکن۔۔۔۔ پاکستانی بھائی نظر آرہے ہیں۔۔۔۔۔
 

سندباد

لائبریرین
سند باد کا جہاز لنگر انداز ہوچکا ہے لیکن باقی لوگ نظر نہیں آ رہے ہیں۔ اللہ خیر کریں۔ محفل میں بڑی خاموشی چھائی ہوئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لنگر اندازی کسی نہر، دریا یا کسی ندی نالے پر ہوئی ہے؟

اب حجاب ہی ہیں لیکن وہ مصروف ہوں گی کسی شعر و شاعری کے دھاگے پر۔
 

شمشاد

لائبریرین
زکریا نے کہا:
محفل کو یوں اللہ کو پیاری تو نہ کریں۔ ابھی اس کی عمر ہی کیا ہے!

کدھر ہے جیہ؟ اس کے اعتراض کی وجہ سے میں نے اپنا اوتار پھر بدل دیا ہے۔

اور اب رضوان کافی دنوں بعد نظر آ رہے ہیں۔

جیہ آئی تھی لیکن آپ کا اوتار دیکھ کر چلی گئی۔ کہہ رہی تھی کہ اب تو جنوں کے وجود پر سبکو یقین آ جانا چاہیے۔ :wink:
 

حجاب

محفلین
میں شعر و شاعری میں بزی نہیں ہوں ،نیٹ نے پریشان کیا ہوا ہے :( سب اہلِ محفل بھی تو غائب ہیں ،لگتا ہے عید کی شاپنگ شروع کر دی سب نے
 

حجاب

محفلین
السّلام وعلیکُم شگفتہ کیسی ہیں آپ،دن کیسا گزرا،عید کی تیاری ہو رہی ہے یا ہو گئی ،اور آپ کی تیاری شمشاد صاحب؟؟؟؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم حجاب

۔۔۔ھمم۔۔۔۔ آج کا دن تھکا دینے والا تھا ، افطار کے کچھ دیر بعد ہی میں سو گئی ۔ گہری نیند میں تھی کہ ابھی تھوڑی دیر پہلےبہن کی کال آ گئی میرے سیل پر اور فرمائش کہ گھر میں سب سے بات کرنی ہے ۔ پہلے تو میرا ارادہ تھا کہ خطبہ دوں کہ جب سب سے بات کرنی ہو تو لینڈ لائن موجود ہے پھر سوچا خطبہ دینے میں نیند خراب ہو جائے گی اس لئے بات کروادی سب سے ، لیکن نیند پھر بھی نجانے کہاں چلی گئی اب رات کا پنچھی بن کے بیٹھی رہوں گی :)

عید کی تیاری ۔۔۔ اس بار تو نجانے کیسے رمضان سے پہلے ہی کچھ تیاری کر لی ہے اس تیاری کا نام ہے خریداری اور سر فہرست لباس ۔ ورنہ ہمیشہ تو تیاری بالکل آخری دنوں میں ہی ہوتی ہے بلکہ چاند رات کو ،اور ابھی بھی چاند رات تک ہی باقی تیاری ہو گی جو رہ گئی ہے بشرط زندہ بودن ۔

اس بار دل چاہ رہا ہے کہ کپڑوں کی ڈیزائننگ بھی خود کروں اس لئے ریڈی میڈ نہیں لیے اور اگر اس دوران ۔۔۔

یہ کتھا تو لمبی ہی ہوتی جا رہی ہے ، چلیں اب مائیک آپ کے پاس :)
 

حجاب

محفلین
واہ شگفتہ یعنی چاند رات کو شاپنگ ،مزہ آتا ہوگا میں نہیں گئی کبھی چاند رات کو شاپنگ کرنے کچن میں ہی رات کے 3 بج جاتے ہیں۔
میں نے بھی سوٹ لے لئے ہیں مگر ابھی ڈیزائن کرنا باقی ہے۔میں خود ہی کرتی ہوں ڈیزائین ہمیشہ کبھی ریڈی میڈ نہیں لیتی۔امّی کے سارے سوٹ مکمل کر چکی ہوں اب اپنے کرنے ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لیکن بھِیڑ سے اُلجھن بھی ہوتی ہے اس لئے ہمیشہ تو نہیں کبھی چلی جاتی ہوں کبھی نہیں لیکن چاند رات کو گھر میں ہی کافی مصروفیت ہوتی ہے کئی کام نبٹانے کو موجود ، اس لئے شاپنگ دوسروں کو سونپی جا سکتی ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں کیا عید کی تیاری کرنی ہے، وہ تو پاکستان سے آتے ہوئے کر کے آتے ہیں اور عید تو ہوتی ہے خواتین کی اور بچوں کی۔ ہمارا کیا ہے ہم تو سو کر گزار لیں گے۔ :wink:
 

تیشہ

محفلین
زکریا نے کہا:
محفل کو یوں اللہ کو پیاری تو نہ کریں۔ ابھی اس کی عمر ہی کیا ہے!

کدھر ہے جیہ؟ اس کے اعتراض کی وجہ سے میں نے اپنا اوتار پھر بدل دیا ہے۔

اور اب رضوان کافی دنوں بعد نظر آ رہے ہیں۔



:lol: اب کہ مجھے اعتراض ہے ۔
 

ماوراء

محفلین
عید، چاند رات، شاپنگ کیسی دل جلانے والی باتیں ہو رہی ہیں یہاں۔ اف اف :(
کوئی بات نہیں عید الاضحی انشاءاللہ میں پاکستان میں ہی مناؤں گی۔ :D

اب شمشاد بھائی
 
عید اور کپڑوں کی تیاری کا سن کر مجھے ایک شعر یاد آگیا جو خواتین کی کپڑوں سے بے انتہا دلچسپی کا مظہر ہے۔

ساس بہو کا جھگڑا لیڈی انسپکڑ نے یوں نمٹایا ہے
ہائے کتنا پیارا سوٹ ہے ، کس ٹیلر سے سلوایا ہے !!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top