اب کس کو آنا ہے 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آپ نے ابھی سے پولیس کو بیچ میں لا کھڑا کیا ابھی تو بہت ساری خواتین اراکین نے اپنی عید کی شاپنگ کی داستان سنانی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
عید، چاند رات، شاپنگ کیسی دل جلانے والی باتیں ہو رہی ہیں یہاں۔ اف اف :(
کوئی بات نہیں عید الاضحی انشاءاللہ میں پاکستان میں ہی مناؤں گی۔ :D

اب شمشاد بھائی

پتہ بھی ہے عید الاضحی پر قربانی کرتے ہیں، ایسا نہ ہو کہ یہ محفل ایک اچھی رکن سے محروم ہو جائے کہ پاکستان عید الاضحی منانے گئی تھی اور وہاں اس کی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہو گئی :cry:
 

زیک

مسافر
بوچھی نے کہا:
زکریا نے کہا:
محفل کو یوں اللہ کو پیاری تو نہ کریں۔ ابھی اس کی عمر ہی کیا ہے!

کدھر ہے جیہ؟ اس کے اعتراض کی وجہ سے میں نے اپنا اوتار پھر بدل دیا ہے۔

اور اب رضوان کافی دنوں بعد نظر آ رہے ہیں۔



:lol: اب کہ مجھے اعتراض ہے ۔

آپ کو کیا اعتراض ہے؟
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
عید، چاند رات، شاپنگ کیسی دل جلانے والی باتیں ہو رہی ہیں یہاں۔ اف اف :(
کوئی بات نہیں عید الاضحی انشاءاللہ میں پاکستان میں ہی مناؤں گی۔ :D

اب شمشاد بھائی

پتہ بھی ہے عید الاضحی پر قربانی کرتے ہیں، ایسا نہ ہو کہ یہ محفل ایک اچھی رکن سے محروم ہو جائے کہ پاکستان عید الاضحی منانے گئی تھی اور وہاں اس کی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہو گئی :cry:

ہاہاہاہاہا۔
محفل میں جہاں اتنے اچھے ارکان ہیں۔ وہاں ایک میرے نہ ہونے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ ویسے فکر نہ کریں۔۔۔ فی الحال تو میں محفل پر ہی قربان ہوئی ہوں۔ :wink: :lol:

شمشاد بھائی
 

الف عین

لائبریرین
لمحۂ موجود تو اس غیر خاتون کا ہے اس لئے شراعت تع یہی ہے کہ خواتین کا شاپنگ نامہ جاری رہے۔ لیکن دائیں سڑک پر شمشاد ٹریفک لائٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ لو ہری لائٹ ہو گئ۔ اب آ جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو آیا ہوں لیکن ابھی جا بھی رہا ہوں، پھر ملاقات ہو گی کوئی دو گھنٹے بعد انشاء اللہ
 
بہت شکریہ اعجاز صاحب ، اب چونکہ زکریا آ گئے ہیں تو نظامت کی فکر ختم ہوئی اور میں بھی کچھ آرام کر لوں۔
 

جیہ

لائبریرین
زکریا تو نہیں میں ہی آگئ ہوں۔ زکریا کو نہیں بلاؤں گی۔ ان کے نئے اوتار سے ڈر لگتا ہے۔
اس وقت نبیل بھائ آن لائن ہیں مگر یہاں نہیں آیئں گے۔ اس لیے شمشاد بھائ کو بلا رہی ہوں
 

جیہ

لائبریرین
جناب یہ والی تصویر عبد الرحمان کی پینٹنگ ہے جو کہ نقشِ چغتائ ( دیوان ٍغالب مصوَّر سے سکین کی تھی۔ اور یہ تصویراس شعر کے مناسبت ہے:

پھونکا ہے کس نے گوشِ محبت میں اے خدا
افسونِ انتظار، تمنا کہیں جسے
 

زیک

مسافر
جیہ نے کہا:
زکریا تو نہیں میں ہی آگئ ہوں۔ زکریا کو نہیں بلاؤں گی۔ ان کے نئے اوتار سے ڈر لگتا ہے۔
اس وقت نبیل بھائ آن لائن ہیں مگر یہاں نہیں آیئں گے۔ اس لیے شمشاد بھائ کو بلا رہی ہوں

ہر اوتار پر آپ کو اعتراض ہے جیہ؟
 

حجاب

محفلین
جیہ کیسی ہیں آپ، ویسے جیہ زکریا کے اوتار کو دیکھ کر پہلی بار میں بھی ڈر گئی تھی ،پھر اب عادی ہو گئی ہے نظر میری کہ دیکھنا ہے اُس وقت تک جب تک زکریا بدل نہ دیں اوتار :roll:
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ حجاب میں ٹھیک ہوں۔ آپ کیسی ہیں؟ آج نیٹ تنگ تو نہیں کر رہا نا؟

زکریا شاید ناراض ہوگیے ہیں۔ مگر سچی مجھے ان کا یہ اوتار پسند نہیں آیا
 

جیہ

لائبریرین
شعیب سعید شوبی بہت عرصے کے بعد نظر آرہے ہیں۔

کیسے ہیں شوبی بھیا؟ کہاں رہے اتنے دنوں؟
 

جیہ

لائبریرین
ابھی تو بہت دن ہیں عید میں۔ تھوڑی بہت تیاری کی تو ہے۔ کپڑے سلوانے کے لیے دے دیے ہیں

شمشاد بھائ بھابی پہنچ گئ ہیں سعودی۔ کیسی ہیں وہ میرا سلام کہنا ان کو
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو میں نے تمہیں اسی دن بتا دیا تھا کہ اڑن کھٹولے پر بیٹھی ہوئی ہیں اور بس پہنچنے ہی والی ہیں۔ ٹھیک ہیں۔ ادھر رہے تو اُدھر والوں کے لیے اداس ہوتی ہے اور اُدھر رہے تو اِدھر والوں کے بے قرار رہتی ہے۔ تمہارا سلام اس نے پڑھ لیا ہے۔ جواب میں وعلیکم السلام کہہ رہی ہے۔ میرے پاس ہی بیٹھی ہوئی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top