اب کس کو آنا ہے 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
زکریا نے کہا:
بوچھی نے کہا:
زکریا نے کہا:
محفل کو یوں اللہ کو پیاری تو نہ کریں۔ ابھی اس کی عمر ہی کیا ہے!

کدھر ہے جیہ؟ اس کے اعتراض کی وجہ سے میں نے اپنا اوتار پھر بدل دیا ہے۔

اور اب رضوان کافی دنوں بعد نظر آ رہے ہیں۔



:lol: اب کہ مجھے اعتراض ہے ۔

آپ کو کیا اعتراض ہے؟

:lol: بھول گئی ہوں کہ کیا تھا اب یاد نہیں رہا ۔
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
وہ تو میں نے تمہیں اسی دن بتا دیا تھا کہ اڑن کھٹولے پر بیٹھی ہوئی ہیں اور بس پہنچنے ہی والی ہیں۔ ٹھیک ہیں۔ ادھر رہے تو اُدھر والوں کے لیے اداس ہوتی ہے اور اُدھر رہے تو اِدھر والوں کے بے قرار رہتی ہے۔ تمہارا سلام اس نے پڑھ لیا ہے۔ جواب میں وعلیکم السلام کہہ رہی ہے۔ میرے پاس ہی بیٹھی ہوئی ہے۔


پاس ہیں تو میرا بھی سلام کہہ دیجئے گا بھابھی کو ۔ :AOA:
 

تیشہ

محفلین
اس وقت کونسا درس ہے ؟ آپ ہمیشہ سب کو درس پر چھوڑ آتے ہیں اور خود یہاں آجاتے ہیں :? کبھی خود بھی درس پر چلے جایا کریں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
رمضان میں‌ خواتین کا درس تراویح کے بعد ہوتا ہے ہفتے میں ایک دن۔ ہمارا درس ہر ہفتے پیر اور منگل کو ہوتا ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ کیسی تیاری۔ دو ہی تو آدمی ہیں گھر میں بس عصر کے بعد کھانا پکاتی ہوں

استاد محترم۔ آپ بھی تو خود پکاتے ہیں ۔ تو آج کیا پکانا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
جوجو شاید کام سے تھک کر سستانے آئ ہو یہاں شمشاد روزہ بہلانے۔ تمھارا روزہ کیسا چل رہا ہے شمشاد؟
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی یہاں روزے کا پتہ بھی نہیں چلتا کیونکہ سارا دن یا گھر میں‌ یا دفتر میں، باہر تو گھومنا پھرنا ہوتا نہیں کہ روزہ تنگ کرئے۔

اب جیہ
 

جیہ

لائبریرین
جی ہاں استاد محترم ۔ میں شفیق الرحمان کے افسانے جینی کی پروف کر رہی تھی۔ اس سے تھک کر یہاں آگئ۔ایک تو افسانہ خاصا طویل ہے اور دوسرے ٹائپ کرنے والے نے کافی گل کھلائے ہیں ۔ اس نے بزعم خود شفیق الرحمان کی زبان و بیاں کی اصلاح کی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تم شفیق الرحمان کی بات کر رہی ہو، لوگ تو علامہ اقبال کے کلام میں غلطیاں نکال دیتے ہیں، مثلاّ علامہ نے کہا ہے :

آ گیا عین لڑائی میں اگر وقت نماز

تو کہنے لگے کہ ‘ ع ‘ سے عینک ہوتا ہے، لڑائی تو ‘ ل ‘ سے ہوتا ہے۔ علامہ صاحب کو اتنا بھی نہیں پتہ۔

تو شفیق الرحمان کی غلطیاں نکالنا کون سے بڑی بات ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
صحیح کہاں آپ نے شمشاد بھائ

اس میں ایک فقرہ ہے: ان دنوں ہم ڈراما کر رہے تھے، دوپہر سے ریہرسل شروع ہو جاتی۔


تو ٹائپنگ والے نے اس کو یوں لکھا ہے: ان دنوں ہم ڈراما کھیل رہے تھے، دوپہرکو ریہرسل شروع ہو جاتی۔

شگفتہ جی آگئ ہیں۔ کیسی ہیں باس؟
 

الف عین

لائبریرین
کیا اصل کتاب سے چیک کر رہی ہو جوجو؟
ویسے تو ڈرامہ کھیلا بھی جاتا ہے اور دوپہر سے یا کو ریہرسل دونوں درست ہیں۔
شگفتہ تمھارے پاس ہے کیا یہ افسانہ؟
 

جیہ

لائبریرین
جی استاد محترم

یہ افسانہ میں شفیق الرحمان کی کتاب “پچھتاوے“ سے چیک کر رہی ہوں۔ جس میں جینی کے علاوہ ، منزل، سراب، سناٹا، دوراہا اور پچھتاوے نامی افسانے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ڈرامہ کرنا یا ڈرامہ کھیلنا، دونوں درست سہی، لیکن جب نقل کی ہے تو ہوبہو وہی لکھنا پڑھے گا جو افسانے کے خالق نے لکھا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

جویریہ ، تاسو څنګه یئ

آج بغیر سحری کے روزہ ہے تو اندازہ لگا لیں :)


اعجاز صاحب

پہلا جملہ ہی درست ہے جبکہ یہ دوسرا جملہ شفیق الرحمن کے اسلوب سے بھی دیکھیں تو ہٹ کر محسوس ہوتا ہے

شمشاد بھائی ، خیریت سے ہیں آپ ؟
 

جیہ

لائبریرین
زه ښه یم۔ ستاسو ډیره مننه شگفتہ۔

کیوں لیٹ ہوگئ تھی کیا؟ کہ سحری مس ہوگئ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top