اب کس کو آنا ہے 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شکر الحمد للہ سب خیریت ہے،
آج تو پھر آپکو روزہ تنگ کر رہا ہو گا کہ بخیر سحری کے رکھا۔

کیوں جیہ تم نے کتنے روزے بغیر سحری کے رکھے؟
 

جیہ

لائبریرین
جی نہیں مگر میری سحری ہوتی بھی کیا ہے۔

ایک پیالی چائے، دو فرنچ ٹوسٹ ۔اور فجر کی اذان سے 5 منٹ پہلے ایک گلاس پانی۔ بس یہی سحری کرتی ہوں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جیہ نے کہا:
زه ښه یم۔ ستاسو ډیره مننه شگفتہ۔

کیوں لیٹ ہوگئ تھی کیا؟ کہ سحری مس ہوگئ؟

ہاں ایسا ہی ہوا ۔صبح امی کے بار بار اٹھانے پر بھی نہیں اٹھی پھر جب امی نے بتایا کہ اب صرف دس منٹ رہ گئے ہیں تو اٹھی لیکن دس منٹ یہی سمجھنے میں گذر گئے کہ دس منٹ رہ گئے ہیں بس سے کیا مراد ہے ، لیکن دس منٹ گذرتے ہی بلا تاخیر اور اچھی طرح سمجھ میں آگیا :) اب اس سمجھنے پر جو آمد ہو رہی ہے صبح سے تو ایک داستان تو لکھی جا سکتی ہے !

اچھا یہ جو آپ نے جواب لکھا ہے تو کیا یہی ہے کہ

میں ٹھیک ہوں ، شکریہ

اب ذرا اس کا لفظی و حرفی پوسٹ مارٹم کر یں تو بغیر سحری کے یہاں سمجھ میں کچھ افاقہ ہو !
 

جیہ

لائبریرین
جی ہاں۔ آپ تو بہت سمجھدار ہیں ماشا ء اللہ بالکل وہی مطلب ہے۔

زه = میں
ښه = اچھی (یا اچھا)، ٹھیک، تندرست، نیک،
یم۔= ہوں
ستا= تیرا
ستاسو= آپ کا، تمہارا
ډیره= بہت، کافی سارا
مننه = شکریہ

لفط مننہ کی وضاحت میں نے پچھلے صفحات پر کہیں کی ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جویریہ یہ عکس آُ پ کے بچپن کا ہے کیا تو پھر اسے سنبھال کے رکھیں ابھی کچھ دنوں میں یوم گوشہ اطفال منائیں گے وہاں کے لئے ۔ میں بھی ڈھونڈتی ہوں کوئی شاہکار :)

اعجاز صاحب سے ڈانٹ پڑے گی اب گوشہ کے ( ہ ) پر ہمزہ نہیں ہے ۔
نبیل بھای اس کا کوئی پائیدار حل؟ ہر بار ڈھونڈ کر کاپی پیسٹ کرنا پڑتا ہے !
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اگر یہی عکس وہاں شامل کرنا چاہیں تو پھر تو فوراً تبدیل کر لیں اگر علاوہ ازیں کوئی دوسرا عکس وہاں شامل کرنا چاہیں تو پھر رہنے دیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی شگفتہ بہن، یہ نئے اردو کی بورڈ پر کام کرنے کا معاملہ کافی دنوں‌ سے سرد خانے میں گیا ہوا ہے۔ اسے دوبارہ شروع کرنا پڑے گا۔
 

دوست

محفلین
آہا۔
اب آؤنیاں جانیاں پر بھی ترقی کی باتیں ہونے لگی ہیں۔ اب رونقاں لوٹیاں ہیں اردو محفل کی اور مجھے اپنی نانی اماں کا مخصوص انداز بے اختیار یاد آگیا جب ہم ان کے پاس جایا کرتے تھے بچپن میں( بلکہ اب بھی جب جائیں) تو وہ بلائیں لیتے ہوئے کہا کرتیں
میریاں رونقاں آئیاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 8) 8) 8)
 

شمشاد

لائبریرین
واقعی شاکر بھائی نانیوں دادیوں کے لیے تو ان کے نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں ہی رونق ہوتی ہیں، بلکہ ان کے باعث بعض دفعہ نانی دادی اپنی اولاد تک کو جھڑک دیتی ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
صبح کے 6 بجے ہیں اور محب آن لائن ہیں۔۔۔ خیریت تو ہے؟ کیا آپ کو بھی میری طرح نیند نہیں آئ سحری کے بعد؟
 

شمشاد

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
جویریہ یہ عکس آُ پ کے بچپن کا ہے کیا تو پھر اسے سنبھال کے رکھیں ابھی کچھ دنوں میں یوم گوشہ اطفال منائیں گے وہاں کے لئے ۔ میں بھی ڈھونڈتی ہوں کوئی شاہکار :)
!

یہ گوشہ اطفال کیا میرے اوتاروں کی وجہ سے منایا جا رہا ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top