اب کس کو آنا ہے 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
پتہ نہیں آج مجھ سے نیند کیوں روٹھ گئ ہے۔ رات 12 بجے سوئ 3 بجے سحری ک لیے اٹھی پھر جب فجر کے بعد سونے کے لیے گئ تو نیند غائب اور ابھی تک غائب۔

استاد محترم آپ نے تو آرام کیا ہے نا؟
 

الف عین

لائبریرین
جوجو میری لغت میں آرا۔۔۔ والا حصہ دیمک کھا گئ۔ اس لئے نہ میں آرام سے واقف ہوں نہ آرائش سے۔ سحری کے بعد اگر سو بھی جاؤن تو طبیعت اور مضمحل محسوس ہوتی ہے۔ اس لئے سوتا نہیں۔ رمضان میں تو بس رات کے 11 سے صنح 4 بجے تک زیادہ سے زیادہ سو سکتا ہوں۔
آج صبح تو فجر کے بعد پونے چھ بجے محبوب نگر سے نکلے اور آٹھ بجے حیدرآباد گھر پہنچ گئے تھے۔ اب کل رات یہاں سے ناگپور کے لئے روانگی
اب جوجو ہی۔۔
 

جیہ

لائبریرین
استاد محترم ۔ میں جانتی ہوں کہ آپ آرام نہیں کرتے مگر۔۔۔۔۔ کچھ تو آرام کے لیے وقت نکالیں نا۔ بدن کا بھی تو حق ہے ہم پر۔

آپ ناگپور 9 جارے ہیں نا۔ اتنے جلدی گزر گئے چھٹیوں کے دن۔
 

شمشاد

لائبریرین
بعض لوگوں کے لیے وقت پر لگا کر گزرتا ہے اور بعض کے لیے گزارنا مشکل ہو جاتا ہے۔

خیر اب سیدہ شگفتہ ہیں آن لائن۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد بھائی خیریت سے ہیں ؟

آپ کا پیغام دیکھ کر واپس لاگ آن ہوئی ہوں ۔ یہاں تو وقت پَر لگا کر اُڑا جا رہا ہے ، آپ کی طرف کیا صورتحال ہے ؟

اب ذرا کچن میں جھانکنا ہے مجھے !
 

شمشاد

لائبریرین
عزت افزائی کا بہت شکریہ۔
الحمد للہ سب خیریت ہے۔
آپ سنائیں آپ کیسی ہیں؟

وقت کی یہاں بھی یہی صورتحال ہے۔

آپ کے ہاں تو افطاری ہونے والی ہو گی، یہاں ابھی تقریباّ ڈیڑھ گھنٹہ باقی ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
ظاہر ہے۔۔۔۔

مگر اس وقت تو کوئ بھی نہیں۔ خفیہ والے بھی نہیں۔۔۔ کس کو بلاؤں؟

شمشاد بھائ۔۔۔۔۔

اللہ کرے تکہ لگ جائے
 

جیہ

لائبریرین
اچھا نہیں کیا ڈاکٹر انکل

ایک تو میرا تکہ خراب کیا۔۔۔

دوسرے مجھے آپا کہہ کر میری عمر بڑھا دی :cry:

خیر اب آپ ہی
 

شمشاد

لائبریرین
نانی اماں تو تم بھی ذرا سہی کا تکہ لگایا کرو، وقت وغیرہ دیکھ لیا کرو، ابھی تو یہاں تراویح ختم ہوئی ہیں۔

اب نہ تو کوئی آن لائن ہے اور نہ ہی کوئی مخفی ہے۔ یعنی میں ہی میں ہوں۔

ہو سکتا ہے باجو آ جائیں۔
 

تیشہ

محفلین
سارہ ، :) کیسی ہو ؟ آج بلآخر پی سی ٹھیک ہو ہی گیا تمھار ا ۔ خوشی ہوئی دیکھکر ، ورنہ کل پرسوں ٹیکسٹ کرتی خیر خبر کا ۔ اور سناؤ سب خیریت نا ؟
 

سارہ خان

محفلین
میں بالکل ٹھیک باجو ۔۔آپ کیسی ہیں ۔۔۔۔۔۔2 دن ہوئے پی سی ٹھیک ہوئے ۔۔۔آج میں ماوراء سے آپ کے بارے میں پوچھ رہی تھی کہ باجو کیون نطر نہیں آ رہیں ۔۔۔۔۔۔اور آپ کیسی ہیں ۔۔۔بچے سب کیسے ہیں ۔۔۔۔۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو میرے دو، تین تُکے تیر ہو گئے۔

کیا بات ہے آج آپ شاعری کی کسی بھی زمرے پر نہیں گئیں ابھی تک۔

محب ایم ایس این پر اردو کیسے لکھی جا سکتی ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
محب تو نہیں، البتہ میں ہوں۔ ایم ایس این کی مین ونڈو کھول کر ٹاسک بار پر موجود زبان کو اردو میں تبدیل کر دیں۔ اس کا شارٹ کٹ بائیں آلٹ کی کنجی دبا کر بائیں شفٹ کو بیک وقت دبائیں تو زبان تبدیل ہو جائے گی اس کے بعد آپ دائیں کنٹرول اور شفٹ کی کنجی دبا کر بائیں سے دائیں بھی لکھائی کو منتقل کر سکتے ہیں
 

حجاب

محفلین
جی ابھی جاتی ہوں شعر و شاعری کی طرف ایک رمضان کے حوالے سے مضمون ٹائپ کر رہی تھی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top