اب کس کو آنا ہے 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
ہاں جوجو، آج تراویح کے بعد کھانا کھایا تھا، پھر برتن وغیرہ۔اور رات کو جاگا تھا اس لئے آج دن بھر زیادہ تر سوتا رہا۔
اب پھر تم ہی۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے آج جیہ کو روزہ یا تو زیادہ لگ گیا ہے یا پھر اس نے رکھا ہی نہی تھا جو ایسی باتیں کر رہی ہے۔

کیوں جیہ سچ کیا ہے خود ہی بتا دو؟
 

جیہ

لائبریرین
کھانا کیوں لیٹ کھایا ؟

اور یہ اچھا کیا کہ آج کچھ آرام کرلیا

کبھی کبھی تو دل کرتا ہے کہ آپ کا کمپیوٹر خراب ہوجائے اور اسی بہانے آپ کچھ آرام کرلین۔

اچھا تراویح میں ختم کب تک ہوجائے گی۔ کونسا پارہ پڑھا آج؟
یہاں تو عموما 10 دن میں ختم قرآن کرتے ہیں۔ باقی دن تراویح میں صرف آخری بیس سورہ پڑھتے ہین۔ اور بابا 1 گھنٹے ہیں پڑھ کر آجاتے ہیں مسجد سے
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
لگتا ہے آج جیہ کو روزہ یا تو زیادہ لگ گیا ہے یا پھر اس نے رکھا ہی نہی تھا جو ایسی باتیں کر رہی ہے۔

کیوں جیہ سچ کیا ہے خود ہی بتا دو؟

شمشاد بھائ آج میرا موڈ خراب ہے۔ وجہ نہیں پوچھنا ورنہ رودوں گی
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
لگتا ہے آج جیہ کو روزہ یا تو زیادہ لگ گیا ہے یا پھر اس نے رکھا ہی نہی تھا جو ایسی باتیں کر رہی ہے۔

کیوں جیہ سچ کیا ہے خود ہی بتا دو؟

شمشاد بھائ آج میرا موڈ خراب ہے۔ وجہ نہیں پوچھنا ورنہ رودوں گی

موڈ بھی خراب ہے اور وجہ بھی نہیں بتانی تو مسئلہ کیسے حل ہو گا؟
 

الف عین

لائبریرین
ارے جوجو، تم کو ہنسانے کے لئے کیا کروں۔ اپنا ہی ایک پرانا شعر یاد آ گیا جو کہ نسخ شدہ ہے۔
ابھی یہ روتی ہوئ نھی بچّی ہنس دے گی
میں مٹّی پانی سے گُڑیا نئ بناؤں گا
اب تم پھر
چھوڑو جی یہ غصہ ذرا ہنس کے دکھاؤ
 

جیہ

لائبریرین
:lol: آپ کی خاطر تو ہنسنا ہی پڑے گا۔ اور شعر میں تھوڑی سی ترمیم کرکے میرا نام ڈال دیں نا استاد محترم۔ افتخار ہوگا میرا

شمشاد بھائ نے مجھ کو رلا دیا تھا۔ میں اب ان سے بات نہیں کرتی۔ وہ بھی مجھ سے بات نہ کریں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top