اب کس کو آنا ہے 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
شکریہ زکریا۔ اوتار بدل لیا میں نے بھی۔

شمشاد بھائ بھائ کیسا لگا میرا نیا اوتار؟
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا ہے تمہارا نیا اوتار۔ بس تبدیلی آنی چاہیے۔

اور یہ گرمیِ حسن سے اگر پکوڑے تلے جا سکتے ہیں تو پھر تو گیس اور تیل کی خاصی بچت ہوتی ہو گی :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
اب یہ تو جیہ ہی بتا سکتی ہے۔ ویسے ہو سکتا ہے رمضان میں میک اپ نہ کرتی ہو اور پکوڑے تلنے کا کام لیتی ہو، کیوں جیہ؟
 

دوست

محفلین
لو جی آج میں‌ آگیا ہوں۔
ابھی ابھی سحری کا وقت ختم ہوا ہے۔ اور آج فیصل آباد میں کافی گرمی رہی ہے رات۔ گھٹا گھٹا سا موسم۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو یہ محفل سب کے لیے ہی ہے، کسی کے لیے مخصوص تو نہیں۔

ڈاکٹر عباس صاحب ہیں آن لائن۔
 

زیک

مسافر
آن‌لائن تو میں بھی ہوں مگر آتے ہوئے ڈرتا ہوں کہ لوگ میری تصویر پر اعتراض کرتے ہیں۔ :D

اب شگفتہ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زکریا بھیا

آپ بلا خوف و خطر آئیں اور اگر کوئی کچھ اعتراض کرے تو بالکل بھی نہیں ڈریں اور مجھے بتائیں :)

اب زکریا بھیا میٹرک کے زمانے کی معصومیت کے ساتھ !
 

دوست

محفلین
لوجی زکریا تو نہیں آئے ہم آگئے قبل از وقت بزرگ جس کا اندازہ ہمارے سرد و گرم چشیدہ رخ انور سے ہوجاتا ہے چونکہ ہمارے پاس میٹرک کے زمانے کی کوئی تصویر کم از کم اوتار کے لیے دستیاب نہیں۔ :? :?
اب زکریا آسکتے ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
ہاں نا۔ اب آپ بلایئں اور ہم نا آیئں ۔۔۔ ناممکن

شاید زکریا آجائے میرے بلانے پر ۔۔۔

مگر اوتار بدل کر آئے :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
اگر اوتار تبدیل ہی کرتے رہنا ہے تو میں بھی ایک ہفتے بعد بدل دیا کروں گا۔

یہ لیں جیہ تو چلی بھی گئی، شاید سحری کی تیاری کرنے گئی ہو گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
زکریا بھائی آپ ہی مسئلہ حل کریں۔ کہیں نہ کہیں تو گڑبڑ ہو گی جو اوتار تبدیل نہیں ہوا۔
 

الف عین

لائبریرین
اوتاروں کی بات ہو رہی ہے تو خیال آیا کہ کہوں کہ شاکر عزیز کے اوتار پر مجھے ایسا لگتا ہے کہ موصوف طبلہ بجا کے آخر کی جھپ تال زور سے مار کر کہہ رہے ہیں
واہ تاج واہ!!
کیوں جوجو؟
 

جیہ

لائبریرین
ہاہاہاہا

استاد محترم ۔ خالی پیٹ اتنا ہنسانا اچھا نہیں ہوتا۔ کچھ تو خیال کریں۔ دیکھتے ہیں شاکر بھائ کیا کہتے ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top