اب کس کو آنا ہے 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
تو آپ پانی میں پتھر مارتے ہی کیوں ہیں کہ دائرے بنیں، باہر بیٹھ کر آرام سے نظارہ کیوں نہیں کرتے۔

حجاب صاحبہ کا مشورہ لیتے ہیں۔
 

حجاب

محفلین
بڑا افسوس ہوا کہ شاہد صاحب کے گھر پر آئینہ نہیں ہے ،پانی میں عکس دیکھتے ہیں تو پتھر کس نے مارا تھا کہ دائرہ بن گیا پانی میں ،افسوس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب شمشاد صاحب
 
کبھی کبھی سکوت سے ڈر کر
پتھر پانی میں ‌پھینک دیتا ہوں‌
پھر دائروں‌میں‌بنتے دائروں‌میں‌
زندگی کو مچلتا دیکھتا ہوں‌


شاہد
 

قیصرانی

لائبریرین
ابھی اس موسم کی پہلی برفباری دیکھ کر آرہا ہوں۔ درجہ حرارت 2 ڈگری ہے اور بہت تیز ہوا۔ ویسے بھی آج کی رات کافی طوفانی ہے۔ ملک کے طول و عرض میں آج ملٹی پل ٹارنیڈوز چلنے کا خطرہ ہے اور بجلی بھی شاید چلی جائے (بقول محکمہ موسمیات)

اب شاید شاہد بھائی آجائیں
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن آپ ایسی بچگانہ حرکتیں کرتے ہی کیوں ہیں؟

ویسے آپس کی بات ہے ایسی حرکتیں کرنے میں مزہ بہت آتا ہے۔ :wink:

میں تو جا رہا ہوں۔ آپ مزے کریں۔
 

دوست

محفلین
اب میں۔
صرف جیسبادی آنلائن ہیں میرے ساتھ اور وہ آئیں گے بھی نہیں۔
سو جو بھی آگیا۔
 

الف عین

لائبریرین
شاہد میاں نے پانی میں جھانکنے کی بات کی تو ایک مختصر سی نظم سنو محمد علوی کی
مری جاں اس قدر اندھے کنویں میں
تمھیں یوں جھانکنے سے کیا ملے گا
کوئ پتھّر اٹھاؤ اور پھینکو
اگر پانی ہوا تو چیخ اٹھے گا
شگفتہ برائے تبصرہ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو نہیں آئیں تبصرہ کرنے، ایسا کرتے ہیں ڈاکٹر صاحب سے کہتے ہیں کہ وہ تبصرہ کر دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top