اب کس کو آنا ہے 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جی میں ہی ہوں اور اب جیہ کی باری ہے آنے کی۔

“ اگر “ لکھا تو ناراض ہو کر آئے گی ہی نہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
ارے شمشماد بھائ کیسے ناراض ہوسکتی ہوں ۔ وہ تو کبھی کبھی ایکٹنگ کرنے کو جی چاہتا ہے تو ۔۔۔۔

سارہ اگر خوفناک عمارت سے نکل آؤ تو سیدھا یہاں آ کر کچھ آرام کریں
 

شمشاد

لائبریرین
چلو پھر ٹھیک ہے۔ اب تم سارہ خان کے ساتھ مل کر محفل سنبھالو، میں جا رہا ہوں کھانا کھانے۔
 

سارہ خان

محفلین
خوفناک عمارت میں جا کر مارے خوف کے میرا نیٹ ساکت ہو گیا تھا ۔۔۔۔۔براؤزنگ ہی نہیں ہو رہی تھی اتنی دیر سے ۔۔۔ :? ۔۔
ویسے آج میں بہت اداس ہوں اس لئے اور کچھ کرنے کا دل بھی نہیں چاہ رہا۔۔۔۔۔۔یہاں کراچی میں ڈینگی وائرس سے بہت لوگ مر رہے ہیں ۔۔۔۔ہمارے محلے میں ایک 15 سال کے لڑکے کی دیتھ ہو گئی اس وائرس سے ۔۔۔۔۔
اور صبح سے یہ خبر سن کر میں بہت اداس ہوں ۔۔۔اللہ پاک ہم سب پر رحم فرمائے ۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
ہاں سارہ۔ تشویش کی بات ہے۔ اس کا کوئ علاج بھی نہیں۔ ہمارے سوات میں بھی کراچی سے آیا ہوا 5 سالہ بچہ ڈینگی بخار سے مر گیا۔
 

ظفری

لائبریرین
واقعی یہ تو ایک آسیب بنتا جارہا ہے ۔۔۔ میں خود اپنے گھر کراچی روزآنہ ہی کال کرتا ہوں کہ سب گھر اور محلے میں‌خیریت ہے ناں ۔۔۔ اللہ اس مصبیت سے سب کی جان چھڑاے ۔ آمین
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی لگتا ہے کچھ زیادہ ہی مصروفیت ہے جو ابھی تک صحیح طور پر محفل کو وقت نہیں دے پا رہے۔
 

الف عین

لائبریرین
محفل تو عید کے بعد بھی ٹھنڈی پڑی ہے۔ کیا اب بھی لوگ باگ شوال کے روزے رکھ رہے ہیں؟؟ میں تو کم از کم رکھ رہا ہوں اور وہی معمولات جاری ہیں، سوائے تراویح کے۔
اور جوجو کیسی ہو، تم کو دعوتِ سخن دی جائے
 

جیہ

لائبریرین
میری بد قسمتی کے میں شوال کے چھ روزے نہیں رکھتی استاد محترم۔ ہمارے لئے بھی دعا کریں۔

استاد محترم 3 کتابوں کی پروف ریڈنگ تقریبا مکمل ہو چکی ہیں۔ بس 2 افسانوں کی ابھی باقی ہے، مشہور افسانے کتاب کی۔ ایک دو دن میں ہوجائے تو آپ کو بھیج دوں گی۔ پیجز بنانا بھی کچھ کچھ سیکھ گئ ہوں۔

اب استاد محترم
 

الف عین

لائبریرین
جوجو۔آج ہی امتیاز احمد صاحب سے بات ہوئ تھی جنھوں نے عتیق اللہ استاد کی کتابیں بھیجی تھیں۔ وہ مزید کتابیں جلد ہی بھیجیں گے کتابوں کی فہرست کے ساتھ۔
جو کتابیں ہو گئ ہوں وہ بھیج دو ای میل سے۔
اب میں تم کو نہیں بلاتا کہ تم سے بات ہو گئ۔ اب ڈاکٹر عباس کچھ نسخے تجویز کریں محفل کی ٹھنڈک دور کرنے کے۔۔،
 

قیصرانی

لائبریرین
شاید ماوراء آجائیں، اگر ان کا موڈ ٹھیک ہے اور میرے سے ناراض بھی نہیں‌ ہیں‌ تو، ویسے لگتا ہے کہ انہوں نے میرا انٹرویو والا دھاگہ کے موجودہ صفحے کو نہیں‌ پڑھا :cry:
 

ماوراء

محفلین
میرا موڈ تب تک خراب نہیں ہوتا جب تب کوئی اسے خراب نہیں کرتا۔ اب تک تو آپ ناراض تھے۔ اب میری باری ہے۔


کوئی بھی آ جائے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
چلیں جی میں ہی آجاتاہوں۔ اوں یہاں توناراضی چل رہی ہے جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :shock:

سسٹرمارواء اب صلح کرلیں ۔ زیادہ ناراضی اچھی چیزنہیں ہے اورغصہ توویسے ہی صحت کوخراب کرتاہے ۔


والسلام
جاویداقبال
 

ماوراء

محفلین
چلیں، آپ کہتے ہیں تو میں غصہ تھوک دیتی ہوں۔ ورنہ قیصرانی کو بھی میرے غصے کا پتہ ہے۔ یہ تو خوش قسمت ہیں میرے غصے سے ہمیشہ بچ جاتے ہیں۔ ورنہ کوئی محب سے جا کر پوچھے۔ :p :lol:

سند باد
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top