اب کس کو آنا ہے 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
ارے آپ کو تو دیکھا نہیں ۔۔۔۔ آپ کب وارد ہوئیں ۔۔ :wink:
جی ۔۔ الحمداللہ ۔۔۔ اب بہت بہتر ہوں ۔

ابھی تو جاوید بھائی اور دوست جی اس گلی کے گرد منڈلا رہے ہیں ۔۔ دیکھیں کون آکر یہاں اس دھاگے کو رونق بخشتا ہے ۔ :lol:
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

ظفری بھائی، آپ نے یادکیاتوہم ہی آجاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:


والسلام
جاویداقبال
 

ظفری

لائبریرین
شکریہ جاوید بھائی ۔۔۔ کہ آپ نے میری خواہش پر اس دھاگے کو رونق بخشی ۔ لگتا ہے شاکر جی تو پھر کسی فراغت کی تلاش میں نکل گئے ہیں ۔
 

دوست

محفلین
ہم آئے تو آپ چلے گئے۔
میں ذرا کمر سیدھی کرنے لیٹ گیا تھا چونکہ میری ڈیوٹی شروع ہونے والی ہے اب۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاکر بھائی جو مصروفیات آپ نے لکھی ہیں، اتنا کچھ کرنے کے بعد بھنگ کو تو ضرورت ہی نہیں رہنی چاہیے، بندہ تو ویسے ہی تھک ٹُٹ کر قیں ہو جانا چاہیے منجھی پر۔

کیوں جیہ تمہارا کیا خیال ہے؟
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ یہ شاکر ذرا بھی مصروف نہیں بس پوز بنا رہے ہیں مصروفیت کی۔ سارا دن تو آن لائین رہتے ہیں تو کیسی مصروفت۔ بے چارے نے اتنے کم نمبر لیے ہیں کہ کہیں داخلہ بھی نہیں ملتا سوائے علامہ اقبال اوپن یونیویرسٹی کے۔

ہاں ایک بات ہے ۔۔وہ جو پشتو کہاوت ہے کہ “ وزگار (جیسے کرنے کو کچھ نہیں ہوتا ) وہ سب سے زیادہ مصروف ہوتا ہے۔۔۔۔ تو اس کی مصداق یہ بھی مصروف ہی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں جی شاکر بھائی آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں اپنی صفائی میں۔

آپ اپنا بیان تیار کر لیں، پھر میں شام کو آ کر اپنا فیصلہ سناؤں گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
امید ہے کہ جاوید اقبال بھائی آجائیں اور بتائیں گے کہ ان کا وکی پر ایڈٹ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے :)
 

الف عین

لائبریرین
اور لمحۂ موجود میں عدالت بھی غائب ہے۔ تو مقدمہ خارج ہی سمجھو۔ کیوں سند باد۔ اپنی فائلیں کب بھیج رہے ہو؟
 

جیہ

لائبریرین
تو اس میں دانت نکالنے کی کیاضرورت ہے؟ :p

شاکر بھائ بھی موجود ہیں

شاکر عزیر حاضر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
میں‌ بھی آگیا ہوں۔
اب بات کریں۔ یہ میرے پیچھے کیا کان بھرے جارہے تھے عوام الناس کے۔
یہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی خوش نصیبی ہے کہ ہم جیسا لائق فائق سٹوڈنٹ اس میں داخلہ لینے کے لیے بے چین ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
ہاں نا سنا ہے کہ یونیورسٹی والوں نے آپ کو وظیفہ بھی آفر کیا ہے۔
اور نوٹس جاری کیا ہے کہ جب تک شاکر عزیر عفی عنہ او مدظلہ بلکہ شاکر عزیر علیہ ما علیہ کا داخلہ نہ ہوجائے تب تک کسی اور کو داخلہ نہ دیا جائے :lol:

بے شک استاد محترم سے پوچھ لیں۔ کیوں استاد محترم
 

دوست

محفلین
نہیں وہ میں نے خود ہی رد کردیا ہے کہ کسی مستحق کو دے دیا جائے۔
آپ کو پتا تھا تو سرعام کیوں بتا رہی ہیں۔ آپ کو پتا ہے میں غرور کو سخت ناپسند کرتا ہوں اور اب خوامخواہ فخر کی صورت پیدا ہوجائے گی محفل پر۔ :arrow: :arrow:
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے یونیورسٹی سے پتہ کیا ہے، وہاں تین شاکر ہیں اور تینوں ہی عزیز ہیں، اب کیا کریں؟

ڈاکٹر صاحب سے مشورہ کرتے ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
جی ہاں آپ کا ساتھ تو اس محفل کے لیے فخر جی بات ہے۔ بلکہ آپ تو اس محفل کی ناک ہیں۔ بس ناک ذرا لمبی ہوگئ ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top