اب کس کو آنا ہے 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
میرے آنے سے کیا ہوگا۔۔

پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ


اب شمشاد بھائ
 

قیصرانی

لائبریرین
امیدِ بہار؟ باہر تین فٹ برف جمی ہے اور درجہ “یخ“ ابھی منفی آٹھ ہے۔ ابھی سے کہاں‌ بہار کا انتظار :(
 

جیہ

لائبریرین
تبھی تو کہتی ہوں پیوستہ رہ شجر سے۔۔۔۔ یعنی صبر کریں

اب سندباد میاں
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب آپ درمیان میں‌ کہاں غوطہ مار جاتے ہیں؟ اچھے بھلے باقاعدگی سے محفل میں آ رہے تھے کہ اب کم کم آنے لگے ہیں۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
شمشاد بھائی میں تو باقاعدگی سے حاضر ھوتا ھوں محفل میں آپ نے کیسے اندازہ لگایا کہ میں کم کم آ رھا ھوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پھر مجھے کیوں ایسا لگا؟ یا پھر میں ہی کم کم آ رہا ہوں۔
کوئی نہ کوئی بات ہے ضرور۔
 

الف عین

لائبریرین
بات بس اتنی ہے کہ میں بار بار آ جاتا ہوں۔ کبھی انٹر نیٹ کریش ہو کر کبھی ونڈوز۔۔۔ بڑی مشکل ہے منصور
 

شمشاد

لائبریرین
آپ آئیں بار بار آئیں، ہزار بار آئیں، آپ کو منع کس نے کیا ہے۔

آج تو قریشی صاحب بھی آئے ہیں۔ بڑی خوشی کی بات ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ استاد محترم۔ باقی کمپیوٹر کے ساتھ یہ مسائل تو بہت عام سی بات ہے :(

شمیل بھیا، آپ پر سلامتی ہو، کیسے ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ شمیل بھیا، اللہ پاک کا بہت کرم ہے۔ سب کچھ ٹھیک ہے۔ ابھی تو یہاں تین فٹ برف اور منفی پندرہ ڈگری درجہ حرارت ہے۔ یعنی انٹرنیٹ کے سوا ہر قسم کے ممکنات ختم :D
 

قیصرانی

لائبریرین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
قیصرانی بھائي : اور ہمارے یہاں ابھی بھی پنکھے چل رہے ہیں اور دوپہر میں پسینہ آتا ہے ۔
ابھی اکتوبر میں میں پاکستان سے واپس آیا ہوں۔ بہت گرمی تھی تب تو وہاں۔ یہاں بھی اچانک اتنا برا موسم ہوا ہے۔ ورنہ تو عموماً دسمبر میں زمین پر برف جمتی ہے۔ ورنہ تو برف پڑی، پگھل گئی
 

شائستہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بہت شکریہ شمیل بھیا، اللہ پاک کا بہت کرم ہے۔ سب کچھ ٹھیک ہے۔ ابھی تو یہاں تین فٹ برف اور منفی پندرہ ڈگری درجہ حرارت ہے۔ یعنی انٹرنیٹ کے سوا ہر قسم کے ممکنات ختم :D
قیصرانی فن لینڈ کہاں پر ہے ، کچھ معلومات دیں گے، ہماری طرف تو موسم بہت اچھا ہے ۔ اپ شاید باتوں میں اندازا لگانا تو بھول گئے کہ اب کس کو آنا تھا، اس لیے میں ہی آگئی ہوں ، اب کافی رجسٹرڈ یوزر آن لائن تو ہیں لیکن پتا نہیں کون آتا ہے ، شاید اپ ہی دوبارہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top