اب کے کون آئے گا؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرخ منظور

لائبریرین
کیا پتہ حسن نے سلیمانی ٹوپی پہنی ہو عین ممکن ہے کہ حاضر ہوں لیکن سائبر ورلڈ کی سلیمانی ٹوپی پہن کر غائب ہوں -
 

شمشاد

لائبریرین
اُس نے اگر سلیمانی ٹوپی پہنی تو ہم نے بھی سلیمانی چشمہ لگایا ہوا ہے۔ ویسے ایسا ہو نہیں سکتا کہ حسن محفل میں ہو اور کوئی مراسلہ نہ بھیجے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
قبلہ کہنے میں کیا ہرج ہے - لیکن وارث صاحب تو اکثر سلیمانی ٹوپی پہن کر گھومتے رہتے ہیں - ان کا کافی پسندیدہ مشغلہ ہے - :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
ارے زونی ہم نے تو کبھی تمہیں‌ چلتے نہیں‌ دیکھا اب بیٹھے بیٹھے بھاگ لو گی تو ہم کیسے شک کرسکتے ہیں - :)
 

حجاب

محفلین
میں تو واپس آ گیا ہوں۔ سارہ کہاں رہ گئی، ارے بھئی یہ حجاب کہاں ہیں، بہت دن ہوئے ان کو محفل میں آئے ہوئے۔


السّلامُ علیکُم ، کیسے ہیں شمشاد صاحب ، آپ نے یاد کیا سارہ نے م س ن پر بتایا لیجئے میں حاضر ہوگئی ہوں ، آج کل رمضان کے کچھ پیشگی کاموں کی مصروفیت ہے ۔اور سب اہلَ محفل کیسے ہیں سب کو سلام ۔
 

حجاب

محفلین
سعود ، شگفتہ کا فون آیا تھا ابھی، تمہارے لیئے میسیج دیا ہے شگفتہ نے کہ لائبریری کے لیئے کچھ بات کرنے کے لیئے کہا تھا شگفتہ نے تم سے ، تو وہ ابھی نہیں آ سکیں گی آن لائن ، لائٹ نہیں ہے ۔
 
جی بہتر اپیا۔ انہیں مطلع کر سکتی ہیں کہ مجھے تک پیغام موصول ہو چکا ہے۔ :)
اور اب آپ کی طبیعت کیسی ہے اپیا؟
 

حجاب

محفلین
میں نے شگفتہ کو میسیج کرکے تمہارا پیغام پہنچا دیا ہے سعود ، میری طبعیت اب بلکل ٹھیک ہے اللہ کا شکر ، تم سناؤ جاب کیسی جا رہی ہے ۔
 
جی اپیا الحمد للہ جاب بہت خوب ہے۔ اور میری پسند کے عین موافق ہے۔ :)
ساتھ ہی ہفتے کے اواخر میں جی آر ای کی کلاسیز کر رہا ہوں۔ ماسٹرس کا ارادہ ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھئے اس بات کو بھی۔ :)
اور ہاں اس ہفتے گاؤں جا رہا ہوں جہاں کسی زمانے میں "اونین ود سالٹ" اور "گڑ کے رول" کھایا کرتا تھا۔ :)
 

حجاب

محفلین
میری دعائیں تمہارے ساتھ سعود ، مجھے بھی دعاؤں میں یاد رکھنا ، گاؤں جا کے پھر کھاؤ گے گڑ کے رول باسی روٹی سے یا بس یونہی یاد کر رہے ہو ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top