اتنا ظالم ہے کہ مظلوم نظر آتا ہے

فلک شیر

محفلین
مجھے بھی حیرت ہوتی ہے کہ پاکستانی شہریوں کے مرنے پر شاید ہی کسی نے انا للہ تک پڑھا ہو، غزہ غزہ کرتے گلے سوکھ جاتے ہیں لوگوں کے :)
قیصرانی صاب، آپ کو یہ غلط فہمی ہی ہے ۔۔۔۔
کیوں آپ ایسا پرسیو کرتے ہیں، کہ پاکستان میں احمق بستے ہیں اور سنگدل ؟
اتنا بڑا انسانی المیہ اور آپ اسے بالکل الگ پس منظر کے مسئلے سے جا بھڑاتے ہیں !
 
Bolivia declares Israel a terrorist state

Bolivia on Wednesday renounced a visa exemption agreement with Israel in protest over its offensive in Gaza, and declared it a terrorist state.
President Evo Morales announced the move during a talk with a group of educators in the city of Cochabamba.
It “means, in other words, we are declaring (Israel) a terrorist state,” he said.
The treaty has allowed Israelis to travel freely to Bolivia without a visa since 1972.
Morales said the Gaza offensive shows “that Israel is not a guarantor of the principles of respect for life and the elementary precepts of rights that govern the peaceful and harmonious coexistence of our international community.”
More than two weeks of fighting in Gaza have left 1,300 dead and 6,000 wounded amid an intense Israeli air and ground campaign in response to missile attacks by the Islamist militant group Hamas.
In the latest development, 16 people were killed after two Israeli shells slammed into a United Nations school, drawing international protests.
Bolivia broke off diplomatic relations with Israel in 2009 over a previous military operation in Gaza.
In mid-July, Morales filed a request with the UN High Commissioner for Human Rights to prosecute Israel for “crimes against humanity.”​
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی صاب، آپ کو یہ غلط فہمی ہی ہے ۔۔۔۔
کیوں آپ ایسا پرسیو کرتے ہیں، کہ پاکستان میں احمق بستے ہیں اور سنگدل ؟
اتنا بڑا انسانی المیہ اور آپ اسے بالکل الگ پس منظر کے مسئلے سے جا بھڑاتے ہیں !
دیکھئے جو مجھے دکھائی دیتا ہے، وہی بات کرتا ہوں۔ محفل پر پاکستانی شہریوں کے مرنے پر اراکین بشمول آپ کے میں دیکھتا ہوں کہ کیا ری ایکشن دکھایا جا رہا ہے اور اب فلسطین کے معاملے میں کیا ری ایکشن دکھایا جا رہا ہے۔ مجھے اسرائیل کو ظالم ماننے میں کوئی عار نہیں ہے اور واقعتاً اسرائیل عین وہی کام کر رہا ہے جو ہٹلر اور نازیوں نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔ لیکن مجھے یہ بات عجیب لگتی ہے کہ فلسطین کے معاملے پر اچانک سارے جذباتی ہو جاتے ہیں اور اپنے ملک میں مرنے والے 70،000 افراد کے معاملے میں خاموشی؟ کیا فلسطین کے 1400 سے زیادہ افراد کی جان پاکستانی شہریوں سے زیادہ قیمتی ہے؟ یا محض ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم کتنے جذباتی ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
حیرت ہے ابھی بھی کچھ لوگ کھل کھلا کر اسرائیلی درندوں کی حمایت کرتے ہیں اور دوسرے خفیہ خفیہ اپنے خبثِ باطن کا اظہار کر تے ہیں ۔۔۔۔۔۔دونوں پر تُف ہے۔
اور ہر اس شخص پر بھی تُف ہے جو یا تو ظالم کے ساتھ ہے یا پھر ظالم کے ظلم پر خاموش رہتا ہے :)
 
فلک شیر

محفلین
دیکھئے جو مجھے دکھائی دیتا ہے، وہی بات کرتا ہوں۔ محفل پر پاکستانی شہریوں کے مرنے پر اراکین بشمول آپ کے میں دیکھتا ہوں کہ کیا ری ایکشن دکھایا جا رہا ہے اور اب فلسطین کے معاملے میں کیا ری ایکشن دکھایا جا رہا ہے۔ مجھے اسرائیل کو ظالم ماننے میں کوئی عار نہیں ہے اور واقعتاً اسرائیل عین وہی کام کر رہا ہے جو ہٹلر اور نازیوں نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔ لیکن مجھے یہ بات عجیب لگتی ہے کہ فلسطین کے معاملے پر اچانک سارے جذباتی ہو جاتے ہیں اور اپنے ملک میں مرنے والے 70،000 افراد کے معاملے میں خاموشی؟ کیا فلسطین کے 1400 سے زیادہ افراد کی جان پاکستانی شہریوں سے زیادہ قیمتی ہے؟ یا محض ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم کتنے جذباتی ہیں؟
قیصرانی صاب بحث کرنے کے لیے ہمیشہ کچھ ایسے پیمانے طے کر لیےجاتے ہیں ، جن پہ بعد کو نتائج مدون ہونا ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔جیسے مسلم فرقوں میں کوئی تنازعہ ہو، تو وہ قرآن و حدیث کو فیصل بناتے ہیں ، سیاستدانوں میں جھگڑا ہو، تو آئین ایسی بنیاد فراہم کرتا ہے ۔۔۔۔۔ اس مسئلہ میں انسانیت میرے خیال میں ایسی بنیاد ہے ۔۔۔۔۔اسی پر فلسطینی اور پاکستانی مسلمانوں کا قتل کا مقدمہ پیش کیا جاسکتا ہے ۔۔۔۔۔لیکن میں دیکھتا ہوں ، اور اگر شفقت فرماتے ہوئے صرف اسی دھاگے کو شروع سے دیکھیں اور ریٹنگز بھی ۔۔۔۔۔تو آپ مشاہدہ کریں گے، کہ آخری درجے کے سیکولر اور بے تعصب ہونے کے داعی اس مسئلہ میں کیا مؤقف رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔
اگر آپ کا یہ خیال ہے، کہ مجھے ذاتی طور پہ پاکستان میں جاں بحق ہونے والے مسلمانوں اور غیر مسلموں پہ خوشی ہے یا تکلیف نہیں ۔۔۔۔۔۔تو آپ کی مرضی ہے، میں کیا کہہ سکتا ہوں اس پہ۔۔۔۔۔ آپ بادشاہ آدمی ہیں ، کچھ بھی سوچ اور کہہ سکتے ہیں ۔
 
نایاب

محترم بھائی فلسطین میں سچے مسلمان بستے ہیں ۔ آگ سے کھیلنا جن کامشغلہ ہے ۔ان کے مرنے پر واویلا کرنا فرض ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے اپنے گھر میں آگ لگی ہے ۔ کسی بچے کا بازو کاٹ دیا جائے ،،،،، کسی بچے کو ماں سمیت مار دیا جائے ۔۔۔۔ کسی مسجد مندر گرجا کو اسلام کے نام پر اڑا دیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس پر خاموشی بہتر کہ "گھر کا معاملہ " ہے ۔۔۔ کون آواز بلند کر اپنے گھر کا تماشا بنائے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
دیکھئے محترم، آپ کی پوسٹ نقل کر رہا ہوں، ذرا رنگ شدہ باتیں دیکھئے گا:
قیصرانی صاب، آپ کو یہ غلط فہمی ہی ہے ۔۔۔۔
کیوں آپ ایسا پرسیو کرتے ہیں، کہ پاکستان میں احمق بستے ہیں اور سنگدل ؟
اتنا بڑا انسانی المیہ اور آپ اسے بالکل الگ پس منظر کے مسئلے سے جا بھڑاتے ہیں
!
آپ بہتر جان سکتے ہیں کہ 70000 افراد کا مرنا "ایک الگ پس منظر کا مسئلہ" ہے اور 1364 افراد کی ہلاکت "اتنا بڑا انسانی المیہ"
الفاظ کا چناؤ ہمیں ایک ہی فقرے میں کہیں سے کہیں لے جاتا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
محترم بھائی فلسطین میں سچے مسلمان بستے ہیں ۔ آگ سے کھیلنا جن کامشغلہ ہے ۔ان کے مرنے پر واویلا کرنا فرض ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے اپنے گھر میں آگ لگی ہے ۔ کسی بچے کا بازو کاٹ دیا جائے ،،،،، کسی بچے کو ماں سمیت مار دیا جائے ۔۔۔۔ کسی مسجد مندر گرجا کو اسلام کے نام پر اڑا دیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس پر خاموشی بہتر کہ "گھر کا معاملہ " ہے ۔۔۔ کون آواز بلند کر اپنے گھر کا تماشا بنائے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
مجھے فلسطین فلسطین کرنے والے دوستوں سے یہ شکوہ ہے کہ وہ سارا "جہاد" اسرائیل کے خلاف کر رہے ہیں اس محفل پر، جس کا فائدہ مکھی کے پر جتنا بھی نہیں ہونا۔ جب کہ پاکستان میں شہریوں کی ہلاکت ایسا معاملہ ہے کہ جس پر بات کرنے سے واقعتاً فرق پیدا ہو سکتا ہے، اور اس پر ہم خاموش ہیں؟
 
نایاب

لائبریرین
قیصرانی صاب بحث کرنے کے لیے ہمیشہ کچھ ایسے پیمانے طے کر لیےجاتے ہیں ، جن پہ بعد کو نتائج مدون ہونا ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔جیسے مسلم فرقوں میں کوئی تنازعہ ہو، تو وہ قرآن و حدیث کو فیصل بناتے ہیں ، سیاستدانوں میں جھگڑا ہو، تو آئین ایسی بنیاد فراہم کرتا ہے ۔۔۔۔۔ اس مسئلہ میں انسانیت میرے خیال میں ایسی بنیاد ہے ۔۔۔۔۔اسی پر فلسطینی اور پاکستانی مسلمانوں کا قتل کا مقدمہ پیش کیا جاسکتا ہے ۔۔۔۔۔لیکن میں دیکھتا ہوں ، اور اگر شفقت فرماتے ہوئے صرف اسی دھاگے کو شروع سے دیکھیں اور ریٹنگز بھی ۔۔۔۔۔تو آپ مشاہدہ کریں گے، کہ آخری درجے کے سیکولر اور بے تعصب ہونے کے داعی اس مسئلہ میں کیا مؤقف رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔
اگر آپ کا یہ خیال ہے، کہ مجھے ذاتی طور پہ پاکستان میں جاں بحق ہونے والے مسلمانوں اور غیر مسلموں پہ خوشی ہے یا تکلیف نہیں ۔۔۔۔۔۔تو آپ کی مرضی ہے، میں کیا کہہ سکتا ہوں اس پہ۔۔۔۔۔ آپ بادشاہ آدمی ہیں ، کچھ بھی سوچ اور کہہ سکتے ہیں ۔
محترم بھائی " امت مسلمہ " جسد واحد ہے ۔ اک عضو کو کسی عمل سے تکلیف پہنچےتو گر سارا جسم اس کے خلاف " رد عمل " میں مصروف ہوتا ہے تبھی اس عضو کو اس تکلیف سے نجات ملتی ہے ۔ اورجسم اس عضو کی تکلیف کو مختلف درجوں یا فرقوں میں بانٹے لگے تو مرض بڑھتا جاتا ہے ۔ چاہے جتنی بھی دوا و دعا کر لی جائے ۔۔۔۔
انسانیت جو کہ تمام ادیان کی متفقہ بنیاد ہے ۔ وہ انسانوں کو صرف انسانیت کے ضابطوں سے انصاف مہیا کرتی ہے ۔ وہ انسانوں کو ادیان کی صورت تفرقے اور انتشار و فساد کا شکار بنانے والوں کے خلاف ہر مصلحت سے بالاتر ہوتے مزاحم رہتی ہے ۔۔
اک انسان کا ناحق قتل گویا پوری انسانیت کا قتل ہے ۔ سو جو اس کی مذمت نہ کرے وہ انسانیت سے دور انسان ہی نہیں ۔۔
 
اسی دھاگے پر شفقت فرماتے ہوئے میں نے دیکھا ہے کہ کسی بھی ایک پوسٹ پر غیر متفق اور ناپسند کی ریٹنگ نہیں دی گئی۔ اگر آپ مناسب سمجھیں اور "آخری درجے کے سیکولر اور بے تعصب ہونے کے داعی" والی بات پر روشنی ڈال دیں تو مجھے آسانی ہوگی سمجھنے میں
 
فلک شیر

محفلین
دیکھئے محترم، آپ کی پوسٹ نقل کر رہا ہوں، ذرا رنگ شدہ باتیں دیکھئے گا:

آپ بہتر جان سکتے ہیں کہ 70000 افراد کا مرنا "ایک الگ پس منظر کا مسئلہ" ہے اور 1364 افراد کی ہلاکت "اتنا بڑا انسانی المیہ"
الفاظ کا چناؤ ہمیں ایک ہی فقرے میں کہیں سے کہیں لے جاتا ہے
ایک ظالم گروہ عالمی استعمار کے زیر سایہ پچھلے پچاس برس سے قتل و غارت کر رہا ہے ۔۔۔۔۔ جہاں ایک انچ زمین ان کی نہ تھی، وہاں اب قریب اسی فیصد علاقہ وہ نگل چکے ہیں ۔۔۔۔کیا آپ کے خیال میں یہ بڑا انسانی المیہ نہیں ؟؟
70،000 لوگ کیا میں نے قتل کیے ہیں ؟
جنہوں نے قتل کیے ہیں اور جن کی بنائی ہوئی پالیسیوں نے قتل کروائے ہیں ، اپنے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔اور اپنی اپنی کم علمی و ہوس زر کے لیے ۔۔۔۔۔وہ تو آج بھی اپنے محلات میں مزے سے بیٹھے ہیں ۔۔۔۔ کل بھی بیٹھے ہوں گے شاید۔۔۔۔۔
 
فلک شیر

محفلین
اسی دھاگے پر شفقت فرماتے ہوئے میں نے دیکھا ہے کہ کسی بھی ایک پوسٹ پر غیر متفق اور ناپسند کی ریٹنگ نہیں دی گئی۔ اگر آپ مناسب سمجھیں اور "آخری درجے کے سیکولر اور بے تعصب ہونے کے داعی" والی بات پر روشنی ڈال دیں تو مجھے آسانی ہوگی سمجھنے میں
آپ کو نظر نہیں آئے گی :)
 
فلک شیر

محفلین
محترم بھائی " امت مسلمہ " جسد واحد ہے ۔ اک عضو کو کسی عمل سے تکلیف پہنچےتو گر سارا جسم اس کے خلاف " رد عمل " میں مصروف ہوتا ہے تبھی اس عضو کو اس تکلیف سے نجات ملتی ہے ۔ اورجسم اس عضو کی تکلیف کو مختلف درجوں یا فرقوں میں بانٹے لگے تو مرض بڑھتا جاتا ہے ۔ چاہے جتنی بھی دوا و دعا کر لی جائے ۔۔۔۔
انسانیت جو کہ تمام ادیان کی متفقہ بنیاد ہے ۔ وہ انسانوں کو صرف انسانیت کے ضابطوں سے انصاف مہیا کرتی ہے ۔ وہ انسانوں کو ادیان کی صورت تفرقے اور انتشار و فساد کا شکار بنانے والوں کے خلاف ہر مصلحت سے بالاتر ہوتے مزاحم رہتی ہے ۔۔
اک انسان کا ناحق قتل گویا پوری انسانیت کا قتل ہے ۔ سو جو اس کی مذمت نہ کرے وہ انسانیت سے دور انسان ہی نہیں ۔۔
بجا فرمایا آپ نے
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک ظالم گروہ عالمی استعمار کے زیر سایہ پچھلے پچاس برس سے قتل و غارت کر رہا ہے ۔۔۔۔۔ جہاں ایک انچ زمین ان کی نہ تھی، وہاں اب قریب اسی فیصد علاقہ وہ نگل چکے ہیں ۔۔۔۔کیا آپ کے خیال میں یہ بڑا انسانی المیہ نہیں ؟؟
70،000 لوگ کیا میں نے قتل کیے ہیں ؟
جنہوں نے قتل کیے ہیں اور جن کی بنائی ہوئی پالیسیوں نے قتل کروائے ہیں ، اپنے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔اور اپنی اپنی کم علمی و ہوس زر کے لیے ۔۔۔۔۔وہ تو آج بھی اپنے محلات میں مزے سے بیٹھے ہیں ۔۔۔۔ کل بھی بیٹھے ہوں گے شاید۔۔۔۔۔
آپ طاقت کا بنیادی اصول سمجھتے ہوں گے کہ جس کے پاس طاقت ہوتی ہے، وہ اس کے بل پر اپنی مرضی چلاتا ہے۔ چاہیں تو تاریخ کو پیچھے لے جا کر دیکھ لیں کہ اسلام کے آغاز میں اس کا کیا رقبہ تھا اور بعد میں اسلامی سلطنت کہاں تک پہنچی۔ یہی کام آج یہود کر رہے ہیں تو اعتراض کاہے کا؟ اگر ہمارے پاس طاقت ہے تو جا کر روک لیں اسرائیل کو؟
1364 فلسطینی بھی میں نے قتل نہیں کئے
دعا دیجئے مصری اور اردنی اور شامی حکمرانوں کو کہ جنہوں نے اس المیے کو پیدا کرنے اور پروان چڑھانے میں پورا زور لگایا :)
 
فلک شیر

محفلین
اسی دھاگے پر شفقت فرماتے ہوئے میں نے دیکھا ہے کہ کسی بھی ایک پوسٹ پر غیر متفق اور ناپسند کی ریٹنگ نہیں دی گئی۔ اگر آپ مناسب سمجھیں اور "آخری درجے کے سیکولر اور بے تعصب ہونے کے داعی" والی بات پر روشنی ڈال دیں تو مجھے آسانی ہوگی سمجھنے میں
آپ کے جوابات پہ جوابی مزاحیہ ریٹنگ دینے سے جو چیز مجھے روکتی ہے، وہ یہ کہ مسئلہ زیر بحث انتہائی سنجیدہ نوعیت کا اور میرے نزدیک بحث برائے بحث کا نہیں ۔۔۔۔۔۔نہ ہی اپنی بالا دستی قائم کرنے کا سوال ہے اور نہ اپنی "عظیم دانش"کے مظاہرے کی للک ۔۔۔۔۔ :)
 
فلک شیر

محفلین
آپ طاقت کا بنیادی اصول سمجھتے ہوں گے کہ جس کے پاس طاقت ہوتی ہے، وہ اس کے بل پر اپنی مرضی چلاتا ہے۔ چاہیں تو تاریخ کو پیچھے لے جا کر دیکھ لیں کہ اسلام کے آغاز میں اس کا کیا رقبہ تھا اور بعد میں اسلامی سلطنت کہاں تک پہنچی۔ یہی کام آج یہود کر رہے ہیں تو اعتراض کاہے کا؟ اگر ہمارے پاس طاقت ہے تو جا کر روک لیں اسرائیل کو؟
1364 فلسطینی بھی میں نے قتل نہیں کئے
دعا دیجئے مصری اور اردنی اور شامی حکمرانوں کو کہ جنہوں نے اس المیے کو پیدا کرنے اور پروان چڑھانے میں پورا زور لگایا :)
آپ کو فلسطینیوں کے قتل اکا الزام بھی کسی نے نہیں دیا تھا۔ :)
ان تمام حکمرانوں سے مجھے نہ کل کوئی امید تھی اور نہ آج ہے ۔۔۔ باقیوں کے نام بھی آپ شامل کر سکتے ہیں ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کے جوابات پہ جوابی مزاحیہ ریٹنگ دینے سے جو چیز مجھے روکتی ہے، وہ یہ کہ مسئلہ زیر بحث انتہائی سنجیدہ نوعیت کا اور میرے نزدیک بحث برائے بحث کا نہیں ۔۔۔۔۔۔نہ ہی اپنی بالا دستی قائم کرنے کا سوال ہے اور نہ اپنی "عظیم دانش"کے مظاہرے کی للک ۔۔۔۔۔ :)
مزاحیہ ریٹنگ دینے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ میں ناپسند یا غیر متفق جیسی سخت ریٹنگ سے گریز کروں۔ باقی یہ دھاگہ گواہ ہے کہ کون اپنی "عظیم دانش" کا مظاہرہ دکھا رہا ہے :)
 
Top