اذن سخن

مغزل

محفلین
گ۔۔َجَ۔ر لکھا ہے ۔۔۔ گ مفتوح ، ج مفتوح اور ر ساکن

ایک بنیاد توپڑجائے سحر ہونے تک
شعر کہتے رہیں محسن بھی ’’ گجر‘‘ ہونے تک

گجر کہتے ہیں پوپھٹنے کو ۔۔۔
یہاں گجر بجنا یا یونا انہیں معنوں میں لیا گیا ہے
اور ہاں محسن کش چنگیزی صاحبہ کی باتوں کا برا نہ منائیں۔
ہم سے تو انہیں اللہ واسطے کا بیر بلکہ تربوز ہے۔۔:grin:
والسلام
 

محسن حجازی

محفلین
گ۔۔َجَ۔ر لکھا ہے ۔۔۔ گ مفتوح ، ج مفتوح اور ر ساکن

ایک بنیاد توپڑجائے سحر ہونے تک
شعر کہتے رہیں محسن بھی ’’ گجر‘‘ ہونے تک

گجر کہتے ہیں پوپھٹنے کو ۔۔۔
یہاں گجر بجنا یا یونا انہیں معنوں میں لیا گیا ہے
اور ہاں محسن کش چنگیزی صاحبہ کی باتوں کا برا نہ منائیں۔
ہم سے تو انہیں اللہ واسطے کا بیر بلکہ تربوز ہے۔۔:grin:
والسلام


حضور آپ سے ہمیں خدا واسطے کا تربوز بھی نہیں بلکہ جنگلی قسم کا سردا ہے۔ :grin:

اچھا تو گجر بھی تو حضور پو پھٹتے ہیں نکل پڑتے ہیں بالٹیاں لے کر:grin:
 

محسن حجازی

محفلین
محسن بھائی ایک ایس ایم ایس روانہ کیا تھا، امید ہے مل گیا ہو گا۔ رسید ہی جاری کر دیں۔

بصد احترام رسید جاری کی جاتی ہے! :hatoff:
شمشاد بھائی بہت بہت شکریہ آپ کی نیک تمناؤں کا :)
کیا ہے کہ ایس ایم ایس ملا کل سہ پہر اور ٹیسٹ دے کر آکے ایسا پڑا ہوں بستر پر کہ بس۔۔۔ پھر لینکس پر انٹرنیٹ نہیں چل رہا تھا، اس کے ساتھ مسلسل کشتی کرتے رات کے 3 بج گئے۔ اس کے بعد دفتر، اور واپسی پر پھر کشتی کمپیوٹر کے ساتھ۔۔۔ اب جا کر سیٹ ہوا ہے کچھ۔ :rolleyes:
ویسے اس نمبر پر جواب دینے کی کوشش تو کی لیکن نمبر نہیں آتا اس میں پتہ نہیں کیا چکر ہے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ، رابطہ تو استوار ہوا۔ میں سمجھا کہیں میرا ایس ایم ایس میریٹ کے ملبے تلے نہ چلا گیا ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
جیا جی بجائے دعا کرنے کے کہ اللہ انہیں ٹیسٹ میں کامیاب کرے، آپ ان پر ہنس رہی ہیں۔ ایسا تو نہیں کرنا چاہیے ناں۔+دل توڑنا+
 

شمشاد

لائبریرین
تو ہنستے ہوئے ایسے دعا کرنے کا آپ کا سٹائیل ہے۔ خیر یہ تو اب نتیجہ آنے پر معلوم ہو گا۔
 

جیا راؤ

محفلین
"میری پہچان رہی کھنکتی ہوئی اک شوخ ہنسی" :hatoff:


نتیجہ کے لئے ہماری دعائیں محسن کے ساتھ ہیں۔۔۔ :)


﴿ہم بھی تو انٹرویو دے کر آئے ہیں ہمارے لئے بھی تو کوئی دعا کرے۔۔۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کہاں اور کس چیز کا انٹرویو دے آئی ہیں؟ پہلے بتانا تھا ناں، ہم الطاف بھائی یا زرداری صاحب کہ کہہ کہلا کر کوئی سفارش ہی کروا دیتے۔
 

مغزل

محفلین
بی بی اور بابا جی ۔۔ بجائے محسن کش چنگیزی صاحبہ کا حوصلہ بڑھانے
اور انہیں فکرِ سخن تیز کرنے کی تلقین کے آپ دونوں دعا دعا کھیل رہے ہیں۔
توبہ ہے ۔/۔۔ اور مجھے بھی دیکھئے کہ ،،، ناصح ناصح کھیل رہا ہوں۔۔۔

محسن صاحب
غزل ہوئی یا ۔۔ ابھی ایک شعر پر ہی اکت۔فا کرنا پڑے گا ؟؟
 

مغزل

محفلین
حضور آپ سے ہمیں خدا واسطے کا تربوز بھی نہیں بلکہ جنگلی قسم کا سردا ہے۔ :grin:

اچھا تو گجر بھی تو حضور پو پھٹتے ہیں نکل پڑتے ہیں بالٹیاں لے کر:grin:

اس سادگی پہ کون نہ مرجائے، اے خدا۔۔ (کم از کم میں تو نہیں ) :laugh:
محسن میاں نے شعر کہا ہے، مرے خدا ۔ ( یقین نہیں آتا کہ وہ واحد شعر آپ ہی نے کہا ہے ) :grin:

حضور کا اقبال بلند ہو (مقام تو ویسے ہی بہت بلند ہے) :blush:
یہ کہیئے کہ غزل ہوئی یا نہیں ؟ چلیئے اگر نہیں ہوتی کو ئی بڑی غزل تو ننھی منی سی
غزالاں ہی سہی اور یہ بھی نہیں بن پڑتی تو مزید منیا سی غزالہ ہی سہی ۔۔ اور پھر بھی نہیں
تو امی حضور سے کہیئے کہ اذنِ سخن کے بارے میں فکرِ ثانی فرمائیں۔:hatoff:
(اگر آپ نہیں کہیں گے تو ۔۔۔ ہم منیا (سارہ پاکستانی) کو کہے دیں گے جناب۔۔ :music:
پھر جو شامت مچے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ جناب۔ کے سر سے وعدہ اور عدم وعدہ کا بھوت اتر جائے گا۔:beating::box::boxing:
 
Top