اذن سخن

محمد وارث

لائبریرین
ضرور شمشاد بھائی لیکن میرا خیال ہے کہ محسن صاحب کو ابھی الجھانا نہیں چاہیئے، وہ سکون سے فکرِ سخن کریں پھر دیکھتے ہیں انشاءاللہ!
 

محمداحمد

لائبریرین
بالکل وارث بھائی

اتنی کڑی نگرانی میں شاعری کہاں ہو سکے گی۔ میرا تو خیال ہے کہ ہم سب کو کچھ دنوں کے لیئے بھول جانا چاہیے اور ہمارے بھولتے ہی محسن بھائی کو یاد دلا دینا چاہیے۔ کلام پیش کر کے۔
 

جیہ

لائبریرین
محسن کی شاعری تو ما شاء اللہ ۔ واہ واہ واہ۔ بقول غالب

کون جیتا ہے ترے زلف کے سر ہونے تک
 

شمشاد

لائبریرین
اردو شاعری میں تو پٹھان ہونے کا ثبوت نہ دیا کرو۔ اب " زلف" کو بھی اٹک پار کی بھینٹ چڑھا دیا۔ ارے بابا " زلف " مؤنث ہے، اس کو کاہے کاٹھ کا مذکر بناتی ہو؟
 

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی میرے دستخط میں آپ کا اکلوتا شعر بہت دنوں سے ٹنگا ہوا ہے۔ اب تو دوسرا شعر عنایت فرما دیں تا کہ میں اپنے دستخط بدل سکوں۔
 

ماوراء

محفلین
نہیں شمشاد بھائی ، آپ یہی شعر اپنے دستخط میں رکھنا۔ لیکن ساتھ شعر نمبر 1 کا نام بھی دے دینا۔۔ اگلا شعر جب آیا تو کوئی اور ممبر اس کو اپنے دستخط میں شعر نمبر 2 کے نام سے لکھ لے گا۔۔ اسی طرح دیکھتے ہی دیکھتے محفل پر ہر کسی کے دستخط میں محسن کا شعر ہو گا۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ تمہارا مشورہ ہی اتنا اچھا تھا، اس لیے میں نے فوراً اس پر عمل کر لیا۔ کبھی کبھی تم بہت اچھی بات کرتی ہو۔;)
 

محسن حجازی

محفلین
یہ ہمارا کونسا شعر چپکا لیا شمشاد بھائی؟ ہم کو کیوں نظر نہیں آ رہا؟
یہ وہ بادشاہ کے کپڑوں والا حساب تو نہیں کیا جارہا جو صرف ایمان دار کو نظر آتا تھا؟ :grin:
ہمارا خیال ہے کہ ہم بھی اعلان کر دیں کہ ہماری شاعری صرف دل کے سچے اور صاف گو لوگوں کو نظر آتی ہے باقیوں کو بالکل نظر نہیں آتی :grin:
 

محسن حجازی

محفلین
چچا مجھے تو پہلے ہی شک تھا:blush::blush:

بھئی بچے تو بڑوں کے درمیان بالکل مت بولیں :grin:
ادھر ہم ابھی انٹری ٹیسٹ دے کر آئے ہیں کندھے اور سر دکھ رہا ہے اور آتے ہی ہم پر شک؟
سارا اسلام آباد سائیں سائيں کر رہا ہے جگہ جگہ ناکے پولیس والے۔ جی میں آئی ٹیسٹ دے کر میریٹ ہو آئيں کہ جب کھڑا تھا تب تو دیکھا تھا اب ذرا لیٹا ہوا بھی چیک کیا جائے۔ لیکن اتنا ڈرائیو کون کرے۔۔۔ حالانکہ پاس ہی تھا لیکن سوچا جا کر آرام فرماتے ہیں ابھی صبح صبح تو بی بی سی پر تصویریں دیکھی ہیں ویسا ہی ہوگا اور کیسا ہونا ہے۔:rolleyes:
 

مرک

محفلین
یہ ہمارا کونسا شعر چپکا لیا شمشاد بھائی؟ ہم کو کیوں نظر نہیں آ رہا؟
یہ وہ بادشاہ کے کپڑوں والا حساب تو نہیں کیا جارہا جو صرف ایمان دار کو نظر آتا تھا؟ :grin:
ہمارا خیال ہے کہ ہم بھی اعلان کر دیں کہ ہماری شاعری صرف دل کے سچے اور صاف گو لوگوں کو نظر آتی ہے باقیوں کو بالکل نظر نہیں آتی :grin:

السلام علیکم!!!
آپ کا وہی والا شعر جو مجھے بہت پسند ہے ٹیڑھے میڑھے راستوں والا:laugh:
پھر تو اپکی شاعری اپکو کبھی نظر نہیں آنے کی:grin::grin::grin:
پر مجھے حیرانگی ہے مجھے کیسے نظر آرہی ہے:grin::grin::grin:
 
Top