اذن سخن

شمشاد

لائبریرین
اچھا آپ لڑیں نہیں، پہلے ہی بڑی مشکل سے آمد ہوئی ہے۔ ایسا نہ ہو لڑائی جھگڑے میں پھر کہیں پھنس کر رہ جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو ڈانٹ رہی ہوں گی۔ دانٹیں بھی نہیں، اس سے بھی آمد میں خلل پڑ سکتا ہے۔ پہلے ہی خمدار زلفوں اور ٹیڑھے میٹرھے راستوں کی وجہ سے آمد میں خاصی دشواری ہو رہی ہے۔
 
جیا راؤ

محفلین
خ۔م تی۔ری زلف کا دیک۔ھ ک۔۔۔ر ی۔۔۔اد آی۔۔ا
راستے میرے بھی کبھی سیدھے نہیں رہے
(محسن حجازی)

میں جلدی میں 'راستے' کے بجائے 'کام' پڑھ گئی تھی۔۔۔۔۔:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے لگ رہا ہے کہ آپ سب مل کر محسن بھائی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ خدا خدا کر کے آمد ہوئی اور وہ بھی صرف اور صرف ایک عدد شعر کی، جس کا تیاپانچا ابھی اساتذہ کے ہاتھوں ہونا باقی ہے، اور آپ سب ہیں کہ بجائے انہیں شاباش دیں، تنقید پر تنقید کیئے جا رہے ہیں۔
 
نوید صادق

اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ ابھی اپنی چھریاں /تلواریں نیاموں میں رکھیں۔ ان کاموں کے لئے عمر پڑی ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
مجھے لگ رہا ہے کہ آپ سب مل کر محسن بھائی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ خدا خدا کر کے آمد ہوئی اور وہ بھی صرف اور صرف ایک عدد شعر کی، جس کا تیاپانچا ابھی اساتذہ کے ہاتھوں ہونا باقی ہے، اور آپ سب ہیں کہ بجائے انہیں شاباش دیں، تنقید پر تنقید کیئے جا رہے ہیں۔

وہ کیا ہے کہ کعبے کو پاسباں مل گئے صنم خانے سے :grin: :grin: :grin:
 
نوید صادق

محفلین
اسی حوالے سے سید آلِ احمد مرحوم کا شعر یاد آ گیا

ہنس لو کہ مری جان غنیمت ہیں یہ لمحے
رونے کے لئے تو ابھی اک عمر پڑی ہے
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں پھر وارث بھائی ان کے پہلے مصرے کا پوسٹ مارٹم کر ہی دیں، اس کے بعد مریض (پورا شعر) کی حالت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دوسرے مصرعے کی طرف رجوع کیا جائے، ورنہ چند دن کا وقفہ ضروری ہے۔
 
Top