اذن سخن

محمد وارث

لائبریرین
'لکم دینکم ولی دین"

غالب کو ہم نے پیغمبرِ سخن کا درجہ دے رکھا ہے۔

اس درجہ دینے سے ایک واقعہ یاد آ گیا۔

دوسری جنگ عظیم کے دنوں میں امریکی صدر روز ویلٹ، برطانوی وزیراعظم چرچل اور روس کے اسٹالن کی ملاقات ہوئی۔

امریکی صدر نے کہا۔ "رات خدا میری خواب میں آیا اور اس نے مجھ سے وعدہ کیا کہ وہ مجھے ساری دنیا کا صدر بنا دے گا۔"

چرچل بولا۔ "رات خدا نے مجھ سے بھی وعدہ کیا کہ وہ مجھے ساری دنیا کا وزیراعظم بنا دے گا۔"

اسٹالن توقف سے بولا۔ "مجھے نہیں یاد پڑتا کہ رات میں نے آپ دونوں سے اسطرح کا کوئی وعدہ کیا ہو۔" :)

محسن حجازی

محفلین
چلئے غالب و میر کے مداحوں میں پھوٹ پڑی رہے تو ہم امان میں تو رہیں۔ :grin:
حضور آمد کے واسطے جو لوازم ہیں وہ مہیا ہو کر نہیں دے رہے بتائیے بھلا اب ہمارا کیا دوش!
 
نوید صادق

وارث صاحب، آصف صاحب!!
ذرا آمد کے لوازمات گنوا دیجئے۔ تا کہ میرے بھائی کو آسانی رہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اگر محسن بھائی کی یہی شرط ہے کہ آمد کے سب لوازمات مہیا ہوں گی تو آمد ہو گی تو پھر یہ قصہ ہی ختم سمجھیں۔
سب سے پہلے تو ایک عدد محبوبہ دلنواز مع لب و رخسار، زلف خمدار، اس کے ساتھ جام شراب مع کباب، بادل و بارش، وغیرہ وغیرہ۔ لوازمات تو اور بھی ہوں گے، فی الحال اتنے ہی مل جائیں تو شاید ایک آدھ شعر نکل ہی آئے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
چلئے غالب و میر کے مداحوں میں پھوٹ پڑی رہے تو ہم امان میں تو رہیں۔ :grin:
حضور آمد کے واسطے جو لوازم ہیں وہ مہیا ہو کر نہیں دے رہے بتائیے بھلا اب ہمارا کیا دوش!

یہ آپ کی خوش فہمی ہے محسن صاحب، یہ 'اجتہادی اختلاف' ہے جس کے صحیح ہونے پر دو نیکیاں اور غلط ہونے پر ایک نیکی ہے ;)
 
محسن حجازی

محفلین
اگر محسن بھائی کی یہی شرط ہے کہ آمد کے سب لوازمات مہیا ہوں گی تو آمد ہو گی تو پھر یہ قصہ ہی ختم سمجھیں۔
سب سے پہلے تو ایک عدد محبوبہ دلنواز مع لب و رخسار، زلف خمدار، اس کے ساتھ جام شراب مع کباب، بادل و بارش، وغیرہ وغیرہ۔ لوازمات تو اور بھی ہوں گے، فی الحال اتنے ہی مل جائیں تو شاید ایک آدھ شعر نکل ہی آئے۔

شمشاد بھائی کباب بارش بادل اور چائے ہوجائے تو بھی کچھ بن سکتا ہے۔ :grin:
کباب شامی ہوں تو بہتر ہے کہ حجاز سے قریب پڑتا ہے۔:grin:

تاہم احمد فراز اس بارے میں بہت خوب کہہ گئے ہیں
 
اجی صاحب آپ شاعر ہو کر بادل اور بارش کے ساتھ چائے اور کباب ڈھونڈ رہے ہیں، اس خاکسار نے کبھی کہا تھا:

اسطرح پینے کو مے کب ملتی ہے
ناب ہو، تُو ساتھ ہو، برسات ہو ;)
 
مغزل

محفلین
محسنہ کُش چنگیزی خصوصیات کے حامل ‘’ محسن حجازی ‘’ صاحب۔ :hatoff:
عمر بھر ہلکورے دیئے جائیں گے ۔۔ یا امی حضور کی جناب سے اذنِ سخن پر
ہی ’’ مرغِ سیماب و بادِگر دشتوں ‘‘ کی سی جماہیاں اور ککڑوکی گردن
پر ٹھسے دار چہرہ گھماتے ہوئے ’’ اذان ‘‘ دیئے جائیں گے۔ :grin: :blush::laugh:

مجھے نہیں یاد کہ آپ نے کوئی بات بھی پوری کی ہو۔۔ (اگر آپ کو یاد ہو تو کہیں ) :grin1:
’’ یعنی مجال ہے گھوڑا گھاس سے دوستی کرے ‘‘ :beating:
 
حضور قسم لے لیجئے جو ہم ہلکورے دینے پر بھی مائل بہ رضا ہوں ہم کو تو فقط اذن سخن سے دلچسپی تھی، یہ تو یار لوگ پکڑ کر جھنجھوڑ رہے ہیں کہ ابے کچھ تو بول نالائق!
مگر ہم اس میں کچھ توقف کے قائل ہیں وہ ہم کو لینے نہیں دیا جا رہا۔
آپ بھی خوب موقع شناس ثابت ہوئے ہمارے لتے لینے چلے آئے :grin:
نہیں ہمیں بھی نہیں یاد کہ ہم نے کوئی بات پوری کی ہو اصل میں کیا ہے کہ زرداری صاحب اور ہم ایک ہی شہر میں پیدا ہوئے :grin:
 
نوید صادق

محفلین
اگر محسن بھائی کی یہی شرط ہے کہ آمد کے سب لوازمات مہیا ہوں گی تو آمد ہو گی تو پھر یہ قصہ ہی ختم سمجھیں۔
سب سے پہلے تو ایک عدد محبوبہ دلنواز مع لب و رخسار، زلف خمدار، اس کے ساتھ جام شراب مع کباب، بادل و بارش، وغیرہ وغیرہ۔ لوازمات تو اور بھی ہوں گے، فی الحال اتنے ہی مل جائیں تو شاید ایک آدھ شعر نکل ہی آئے۔

گوشہ تلاش کر نہ کنارہ تلاش کر
اس عمر میں خلیق سہارا تلاش کر
نوخیز ہو، حسین ہو، حاضر جواب ہو
محبوب ہر لحاظ سے پیارا تلاش کر

(خلیق ملتانی)
 
مغزل

محفلین
حضور قسم لے لیجئے جو ہم ہلکورے دینے پر بھی مائل بہ رضا ہوں ہم کو تو فقط اذن سخن
سے دلچسپی تھی، یہ تو یار لوگ پکڑ کر جھنجھوڑ رہے ہیں کہ ابے کچھ تو بول نالائق!
مگر ہم اس میں کچھ توقف کے قائل ہیں وہ ہم کو لینے نہیں دیا جا رہا۔
آپ بھی خوب موقع شناس ثابت ہوئے ہمارے لتے لینے چلے آئے :grin:
نہیں ہمیں بھی نہیں یاد کہ ہم نے کوئی بات پوری کی ہو اصل میں کیا ہے کہ زرداری صاحب
اور ہم ایک ہی شہر میں پیدا ہوئے :grin:

چلیئے یہ بڑی شرافت (شر آفت) :grin: ہوئی کہ آپ اور معاملت میں زرداری کی طرح
دانت نکوستے پھرتے نظر نہیں آتے۔۔ ویسے آپ کی غزل ۔ نظم ہوئی نہ ہوئی۔۔
قمر جلالوی کے دوشعر دیکھئے۔

مجھے اپنے دل کی تو پرواہ نہیں ہے مگر ڈر رہا ہوں کہ کم سن کی ضد ہے
کہیں پائے نازک میں موچ آ نہ جائے دلِ سخت جاں کو مسلتے مسلتے

بھلا کوئی وعدہ خلافی کی حد ہے حساب اپنے دل میں لگا کر تو دیکھو
قیامت کا دن آگیا رفتہ رفتہ ملاقات کا دن بدلتے بدلتے

یعنی :: ایک تو کریلا اوپر سے نیم چڑھا ۔۔ :laugh:
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی کباب بارش بادل اور چائے ہوجائے تو بھی کچھ بن سکتا ہے۔ :grin:
کباب شامی ہوں تو بہتر ہے کہ حجاز سے قریب پڑتا ہے۔:grin:

تاہم احمد فراز اس بارے میں بہت خوب کہہ گئے ہیں

حضرت شام اور اس کے قریب لبنان اور عراق میں ہر وقت دھماکے ہوتے رہتے ہیں، گولیاں چلتی رہتی ہیں۔ بہتر ہے آپ وہیں کہیں کبابوں کا انتظام فرما لیں۔ شام کے وقت فرمائیں تو مزید بہتر رہے گا۔ ہو سکتا رات کے پچھلے پہر کوئی ایک آدھ شعر برآمد ہو ہی جائے۔
 
سو شوق شعرگوئی میں گویا جان گنوا دیں اور حاصل کل حیات کا چند مصرعے ٹھہریں۔۔۔۔ :(
 
Top