اذن سخن

جیا راؤ

محفلین
قمر جلالوی کے دوشعر دیکھئے۔

مجھے اپنے دل کی تو پرواہ نہیں ہے مگر ڈر رہا ہوں کہ کم سن کی ضد ہے
کہیں پائے نازک میں موچ آ نہ جائے دلِ سخت جاں کو مسلتے مسلتے

بھلا کوئی وعدہ خلافی کی حد ہے حساب اپنے دل میں لگا کر تو دیکھو
قیامت کا دن آگیا رفتہ رفتہ ملاقات کا دن بدلتے بدلتے

:laugh:

انہیں خط میں لکھا کہ دل مضطرب ہے، جواب ان کا آیا، محبت نہ کرتے
تمہیں دل لگانے کو کس نے کہا تھا، بہل جائے گا دل بہلتے بہلتے

مریضِ محبت انہی کا فسانہ سناتا رہا دم نکلتے نکلتے۔۔۔۔ منی بیگم نے گائی ہے ناں؟ :rolleyes:
 
محسن حجازی

محفلین
گن پوائنٹ پر لوٹ مار تو سنی تھی یہاں اشعار؟ :grin:
اصل میں ہم نے اب نقاد بننے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے کہ انتقادی سطور کچھ ٹھیک ہی لکھ لیتے ہیں اور ہر وقت لکھ سکتے ہیں۔ :grin:
یہ آمد جو نہیں ہو رہی اب بتائیے کہ کیا کریں۔۔۔ ظفری بھائی سے بھی بات ہوئی تھی اس مسئلے پر۔۔۔ وہ بھی غائب ہیں
 
مغزل

محفلین
سو شوق شعرگوئی میں گویا جان گنوا دیں اور حاصل کل حیات کا چند مصرعے ٹھہریں۔۔۔۔ :(

یعنی :؛ :grin::grin:

پڑھ کے مجموعہِ حالات زمانے بھر کا
ہات آیا مجھے مضمون فسانے بھر کا
(انورشعور)

(ویسے ہمیں تو آپ کا کلام سننا ہے چاہے کسی بھی طرح ۔۔ بس سننا ہے) :laugh:
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ لیکن سر ہونا مشکل ہے جبکہ خم ڈلوانا بہت آسان ہے۔ کسی بھی بیوٹی پارلر پر جائیں، دس منٹ میں زلفوں میں خم ہی خم ڈال دیں گے۔
 
فاروقی

معطل
خم تیری زلف کا دیکھ کر یاد آیا
راستے میرے بھی کبھی سیدھے نہیں رہے

:grin:
تازہ بتازہ آمد ہو ہی گئی۔

میرے خیال سے،گاہک،موت،اور آمد ، کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے......

دو دن پہلے میرا بھی جی چاہا کہ کچھ "آمد" ہو لیکن.آمد...گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب تھی..........لیکن میں نے ہمت نہ ہاری......اور کوشش موشش ...کر کے کچھ نہ کچھ برامد کر ہی لیا.........آپ بھی اسی طرح کوشش کیا کیجیے اور "آمد" کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کی 'لت' ڈالیے........
 
تو وہ برآمد کیا ہوا کدھر ہے؟ :confused:
 
Top