بھائی اس میں صفحے کہان ہیں؟
صفحہ اول
اردو لائبریری سے
(سرورق سے پلٹایا گیا)
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
فہرست [چھپائیں]
1 تعارف
2 لائبریری ٹیم میں شمولیت
3 لائبریری سائٹ پر پبلش کرنا
4 کیا آپ انپیج کا استعمال کرتے ہیں
5 تکنیکی مدد
6 زمرہ جات
تعارف
برقی اردو کتب خانہ (ڈیجیٹل لائبریری) پر خوش آمدید۔ یہ کاپی رائٹ سے آزاد مواد کی ایک آن لائن لائبریری ہے۔ ہمارا مقصد اردو کے قیمتی اور نایاب ورثے کو معدوم ہونے سے بچانا اور عوام الناس تک اس کی رسائی آسان بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اردو میں کاپی رائٹ سے آزاد ادبی اور تدریسی مواد پبلش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری ان کاوشوں کا محرک وکی سورس ، وکی بکس اور پراجیکٹ گٹن برگ جیسے پراجیکٹ ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ اردو مواد پر مشتمل بھی ایسی ہی ایک سائٹ موجود ہو جہاں سے علم کے سوتے پھوٹیں۔
لائبریری ٹیم میں شمولیت
فی الوقت اردو برقی کتب خانہ پر کام کے مجاز صرف لائبریری ٹیم کے ارکان ہیں۔ لائبریری ٹیم میں شمولیت کے لیے
library@urduweb.org سے رابطہ کیجیے۔
لائبریری سائٹ پر پبلش کرنا
برقی کتب خانہ میڈیا وکی سوفٹویر پر مبنی ہے۔ اس کے سٹائل کو اردو مواد صحیح طور پر ڈسپلے کرنے کے لیے کسٹمائز کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے ایڈٹ صفحہ میں اردو ویب پیڈ کا استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس میں اردو لکھنا نہایت آسان ہو گیا ہے۔ وکی پیڈیا پر لکھنے اور مختلف ٹیکسٹ فارمیٹنگ آپشنز کے تجربات کرنے کے لیے آپ ریت خانہ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
کیا آپ انپیج کا استعمال کرتے ہیں
آج کل تحریری اردو کا استعمال آسان ہوجانے کے باوجود کئی لوگ ابھی تک انپیج سوفٹویر کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں، یا پھر انہوں نے تحریری اردو کا استعمال شروع ضرور کر دیا ہے لیکن ان کے پاس بہت سا مواد انپیج فائلوں کی شکل میں موجود ہے۔ اس صورت میں میں ہم آپ کے کام کو لائبریری پراجیکٹ میں شامل کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ انپیج فائلوں کو
library@urduweb.org پر ارسال کر سکتے ہیں۔ ہم انہیں یونیکوڈ اردو میں کنورٹ کرکے اس مواد کو یہاں شامل کر لیں گے۔
تکنیکی مدد
لائبرییری سائٹ میڈیا وکی سوفٹویر پر مبنی ہے اور اس کے موثر استعمال کے لیے میڈیا وکی کی مارک اپ کمانڈز، اس میں روابط شامل کرنا اور زمرہ جات بنانے جیسی ضروری اور بنیادی معلومات کا ہونا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں تمام ضروری معلومات تکنیکی مدد کے زمرے میں اکٹھی کی جائے گی۔
لائبریری پراجیکٹ میںً کام کرنے کی ترتیب
زمرہ جات کا استعمال
زمرہ جات
مطالعہ مذاہب
اردو نثر
اردو شاعری
تعلیم و تدریس
گوشہ اطفال
گوشہ خواتین
طب و صحت
شخصیات
متفرقات
تاريخ
تمام کتب
مصنفین
‘‘
http://www.urdulibrary.org/index.php?title=صفحہ_اول’’ مستعادہ منجانب