اردو لائبریری سعودیہ میں بلاک

زیک

مسافر
نامعلوم وجوہات کی بناء پر سعودیہ میں ہمارے لائبریری پراجیکٹ کی سائٹ اردو لائبریری بلاک کر دی گئ ہے۔

سعودیہ میں موجود ارکان سے درخواست ہے کہ وہ معلوم کریں کہ یہ اقدام کیوں لیا گیا ہے اور سعودی انٹرنیٹ سروس سے یہ بلاک ختم کرنے کی درخواست کریں۔

جب آپ سعودیہ سے لائبریری سائٹ پر جانے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ کو سائٹ بلاک ہونے کا میسج ملتا ہے تو وہاں ایک لنک ہے جس کے ذریعے آپ سعودی انٹرنیٹ سروس سے سائٹ unblock کرنے کو کہہ سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کہہ چکا ہوں لیکن ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

آج پھر سے کہہ دیا ہے۔

آپ کے پاس بھی یہاں کا ربط ہے، آپ بھی انہیں کہہ سکتے ہیں۔
 

خرم

محفلین
عمومی طور پر جن کتب میں اصفیاء کے تذکرے ہوں وہ سعودی عرب میں ممنوع ہوتی ہیں۔ لائبریری بھی شاید ایسی ہی کسی پابندی کی زد میں آئی ہو۔
 
اصفیا یا صوفیا؟

بہرکیف تصوف کی اگر بات ہے تو بہت ساری سائٹس ہیں‌ جو اس بارے‌لکھتی ہیں انہیں نہیں‌چھڑا جاتا
 

شمشاد

لائبریرین
عمومی طور پر جن کتب میں اصفیاء کے تذکرے ہوں وہ سعودی عرب میں ممنوع ہوتی ہیں۔ لائبریری بھی شاید ایسی ہی کسی پابندی کی زد میں آئی ہو۔

خوش آمدید خرم بھائی۔

نہیں ایسی تو کوئی بات نہیں، ہماری لائبریری میں زیادہ تر مواد تصویری شکل میں ہے، ہو سکتا یہ وجہ رہی ہو کہ اس میں زیادہ تر jpg فائلیں ہیں۔
 

مکی

معطل
اتصالات والے اس معاملے میں اکثر میڈیا میں ذلیل ہوتے رہتے ہیں مگر پھر بھی باز نہیں آتے..
 
یہ تو کوئی مناسب بات نہیں کہ بغیر وجہ بتائے ویب سائٹ کو بلاگ کر دیا جائے۔ جب کہ اس پر کوئی غلط قسم کا مواد بھی نہیں ہے۔اس سلسلےمیں ضرور احتجاج ریکارڈ کروانا چاہیے۔
 

نایاب

لائبریرین
نامعلوم وجوہات کی بناء پر سعودیہ میں ہمارے لائبریری پراجیکٹ کی سائٹ اردو لائبریری بلاک کر دی گئ ہے۔

سعودیہ میں موجود ارکان سے درخواست ہے کہ وہ معلوم کریں کہ یہ اقدام کیوں لیا گیا ہے اور سعودی انٹرنیٹ سروس سے یہ بلاک ختم کرنے کی درخواست کریں۔

جب آپ سعودیہ سے لائبریری سائٹ پر جانے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ کو سائٹ بلاک ہونے کا میسج ملتا ہے تو وہاں ایک لنک ہے جس کے ذریعے آپ سعودی انٹرنیٹ سروس سے سائٹ unblock کرنے کو کہہ سکتے ہیں۔

السلام علیکم
محترم زیک بھائی
صرف اردو لائیبریری ہی نہیں بلکہ بہت سی سائٹس کو بین کیا گیا ہے ۔
دو سال پہلے بھی جب اک سعودی مصنفہ نے سعودی معاشرے اور خواتین پر اک کتاب لکھی تھی ۔
بہت ساری عریبک اردو الفاظ والی سائٹس بین کر دی گئی تھیں ۔
اور اس بار تو اک خاتون پناہ گزین کا مسلہ ہے ۔ اس لیے بہت سی سائٹس دوبارہ بین کر دی گئی ہیں ۔
دو چار ماہ میں اوپن ہو جائیں گی ۔
اجتجاج کا کوئی فائدہ نہیں ہے سوائے اس دعوت کے کہ " آ بیل مجھے مار "
نایاب
 

عسکری

معطل
ہاں یہ بات پکی ہے اگر احتجاج کیا تو پھر نا کھلے گی کبھی سو صبر کریں اور پروکسی کا ٹیکہ استمال کرین تو اور بہتر ہے
 

شمشاد

لائبریرین
عبد اللہ ایک کام تو کرو کہ پروکسی استعمال کر کے وہ سارے امیجز صفحہ 279 سے آگے کے یہاں ایک ایک کر کے چسپاں کر دو۔
 

عسکری

معطل
بھائی اس میں صفحے کہان ہیں؟



صفحہ اول
اردو لائبریری سے
(سرورق سے پلٹایا گیا)
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
فہرست [چھپائیں]
1 تعارف
2 لائبریری ٹیم میں شمولیت
3 لائبریری سائٹ پر پبلش کرنا
4 کیا آپ انپیج کا استعمال کرتے ہیں
5 تکنیکی مدد
6 زمرہ جات


تعارف
برقی اردو کتب خانہ (ڈیجیٹل لائبریری) پر خوش آمدید۔ یہ کاپی رائٹ سے آزاد مواد کی ایک آن لائن لائبریری ہے۔ ہمارا مقصد اردو کے قیمتی اور نایاب ورثے کو معدوم ہونے سے بچانا اور عوام الناس تک اس کی رسائی آسان بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اردو میں کاپی رائٹ سے آزاد ادبی اور تدریسی مواد پبلش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری ان کاوشوں کا محرک وکی سورس ، وکی بکس اور پراجیکٹ گٹن برگ جیسے پراجیکٹ ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ اردو مواد پر مشتمل بھی ایسی ہی ایک سائٹ موجود ہو جہاں سے علم کے سوتے پھوٹیں۔




لائبریری ٹیم میں شمولیت
فی الوقت اردو برقی کتب خانہ پر کام کے مجاز صرف لائبریری ٹیم کے ارکان ہیں۔ لائبریری ٹیم میں شمولیت کے لیے library@urduweb.org سے رابطہ کیجیے۔




لائبریری سائٹ پر پبلش کرنا
برقی کتب خانہ میڈیا وکی سوفٹویر پر مبنی ہے۔ اس کے سٹائل کو اردو مواد صحیح طور پر ڈسپلے کرنے کے لیے کسٹمائز کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے ایڈٹ صفحہ میں اردو ویب پیڈ کا استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس میں اردو لکھنا نہایت آسان ہو گیا ہے۔ وکی پیڈیا پر لکھنے اور مختلف ٹیکسٹ فارمیٹنگ آپشنز کے تجربات کرنے کے لیے آپ ریت خانہ کا استعمال کر سکتے ہیں۔




کیا آپ انپیج کا استعمال کرتے ہیں
آج کل تحریری اردو کا استعمال آسان ہوجانے کے باوجود کئی لوگ ابھی تک انپیج سوفٹویر کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں، یا پھر انہوں نے تحریری اردو کا استعمال شروع ضرور کر دیا ہے لیکن ان کے پاس بہت سا مواد انپیج فائلوں کی شکل میں موجود ہے۔ اس صورت میں میں ہم آپ کے کام کو لائبریری پراجیکٹ میں شامل کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ انپیج فائلوں کو library@urduweb.org پر ارسال کر سکتے ہیں۔ ہم انہیں یونیکوڈ اردو میں کنورٹ کرکے اس مواد کو یہاں شامل کر لیں گے۔




تکنیکی مدد
لائبرییری سائٹ میڈیا وکی سوفٹویر پر مبنی ہے اور اس کے موثر استعمال کے لیے میڈیا وکی کی مارک اپ کمانڈز، اس میں روابط شامل کرنا اور زمرہ جات بنانے جیسی ضروری اور بنیادی معلومات کا ہونا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں تمام ضروری معلومات تکنیکی مدد کے زمرے میں اکٹھی کی جائے گی۔

لائبریری پراجیکٹ میںً کام کرنے کی ترتیب

زمرہ جات کا استعمال

زمرہ جات
مطالعہ مذاہب

اردو نثر

اردو شاعری

تعلیم و تدریس

گوشہ اطفال

گوشہ خواتین

طب و صحت

شخصیات

متفرقات

تاريخ

تمام کتب

مصنفین

‘‘http://www.urdulibrary.org/index.php?title=صفحہ_اول’’ مستعادہ منجانب
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اتصالات والے اس معاملے میں اکثر میڈیا میں ذلیل ہوتے رہتے ہیں مگر پھر بھی باز نہیں آتے..
اتصالات والے بدمعاشی پر اترے ہوئے ہیں۔ یہاں ابوظہبی میں بھی بلاک ہے
اصل میں اتصالات والے اپنی مرضی کرتے ہیں۔ کیونکہ پوچھنے والا کوئی نہیں ہے نا اس لیے
 

زیک

مسافر
شمشاد، نایاب اور دوسرے ارکانِ لائبریری جو سعودیہ یا امارات میں ہیں: کیا آپ یاد کر کے بتا سکتے ہیں کہ آخری دفعہ کب اردو لائبریری اور سکین صفحوں والی سائٹ کھل رہی تھی اور کب پہلی دفعہ بلاک نظر آئ؟ شکریہ
 
Top