بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

فرقان احمد

محفلین
چیز وہ ہوتی جو دوسرے خوشی سے دیں اور دل سے دیں۔ مانگ کر لیا تو کیا لیا۔۔ ہمیں ہار تسلیم ہے اور خوشی بھی ہے۔ جیت وہ نہیں ہوتی جسے دوسروں سے مانگنا پڑے۔ جیت وہ ہوتی جسے حاصل کیا جائے۔ :):):)
ویسے بھی میں کونسا پی ٹی آئی میں ہوں جو روند ڈال کر ووٹ لوں گی:rollingonthefloor:
ہم نے آپ کو خوشی سے ووٹ دیا ہے۔ ایشل کے نام کا ووٹ کس قدر قیمتی ہے، یہ ہمارا دل ہی جانتا ہے ہادیہ صاحبہ :)
 
محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا جی، ہم تو بوجوہ مکالمہ نہیں کر سکتے تاہم حیرت ہے کہ آپ نے اب تلک ایک ووٹ بھی حاصل نہیں کیا۔ ارے بھئی، اپنے اے خان کے ہی گرد ہو جاؤ بھیا! ایک ووٹ تو نکالو کہیں سے یار :) :) :) حد ہو گئی بھئی! :)
ارے بھائی ہم ریس کے وہ گھوڑے ہیں جو بھاگے بنا ہی جیت جاتے ہیں۔;)
 
لاریب مرزا

محفلین
محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا جی، ہم تو بوجوہ مکالمہ نہیں کر سکتے تاہم حیرت ہے کہ آپ نے اب تلک ایک ووٹ بھی حاصل نہیں کیا۔ ارے بھئی، اپنے اے خان کے ہی گرد ہو جاؤ بھیا! ایک ووٹ تو نکالو کہیں سے یار :) :) :) حد ہو گئی بھئی! :)

فرقان بھائی!! مکالمہ تو آپ نے جان بوجھ کے بند کر چھوڑا ہے۔ اچھی طرح جانتے تھے کہ کوئی فائدہ نہ ہو گا تو چلو بھرم ہی رہ جائے۔ :grin:
 
ہادیہ

محفلین
ہم نے آپ کو خوشی سے ووٹ دیا ہے۔ ایشل کے نام کا ووٹ کس قدر قیمتی ہے، یہ ہمارا دل ہی جانتا ہے ہادیہ صاحبہ :)
فرقان صاحب آپ اپنا قیمتی ووٹ کسی کو بھی دیں ۔ میں نے مانگا کب آپ سے۔ ان فیکٹ میں نے کسی سے بھی نہیں مانگا۔ بات صرف مذاق میں تھی وہ بھی ووٹ کی نہیں صرف لسٹ کا کہا تھا وہ بھی آپ کو نہیں اوور آل کہا تھا۔۔۔ سٹے بلسڈ۔
 
فرقان احمد

محفلین
نواز شریف کو عوام نے منتخب کیا۔ نواز شریف نے ممنون حسین۔
مجھے ممنون حسین بننا قبول ہے۔ :ROFLMAO:
تو پھر، پارلیمانی انتخابات میں حصہ کاہے کو لے رہے ہیں۔ آپ ہمیں کہیں کا نہ چھوڑیں گے۔ ہم دستبردار اسی لیے ہوئے تھے کہ صدر ہم ہی بنیں گے۔ تاہم، آپ تو کوئی جگہ خالی کر ہی نہیں دے رہے ہیں۔ :)
 
تو پھر، پارلیمانی انتخابات میں حصہ کاہے کو لے رہے ہیں۔ آپ ہمیں کہیں کا نہ چھوڑیں گے۔ ہم دستبردار اسی لیے ہوئے تھے کہ صدر ہم ہی بنیں گے۔ تاہم، آپ تو کوئی جگہ خالی کر ہی نہیں دے رہے ہیں۔ :)
ادھر یہی ہوتا ہے۔ ہارے ہوئے گھوڑے سینیٹر، صدر بن جاتے ہیں۔ :LOL:
 
بھئی، ہم تو ہمیشہ آدابِ محفل کا خیال رکھتے ہیں، غیر پارلیمانی لفظ ہے یہ، دھیان سے، چیف الیکشن کمشنر نے مراسلہ پڑھ لیا تو آپ کی خیر نہیں ہے۔ :)
کوئی بات نہیں ہمیں کون سا کسی نے ووٹ کیا ہے جو فکر کریں۔:bighug:
 
فرقان احمد

محفلین
فرقان صاحب آپ اپنا قیمتی ووٹ کسی کو بھی دیں ۔ میں نے مانگا کب آپ سے۔ ان فیکٹ میں نے کسی سے بھی نہیں مانگا۔ بات صرف مذاق میں تھی وہ بھی ووٹ کی نہیں صرف لسٹ کا کہا تھا وہ بھی آپ کو نہیں اوور آل کہا تھا۔۔۔ سٹے بلسڈ۔
لو بھئی، ہادیہ نے بات دل پر لے لی۔ ووٹ واپس نہیں لیا جا سکتا۔ اور آپ کو ووٹ دل سے ہی دیا ہے۔ مذاق کو ایک طرف رکھ دیجیے۔ آپ تو فوراً ہی ڈانٹ پلانے لگ جاتی ہیں۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
ہادیہ اس سے تو یہی بہتر تھا کہ آپ اپنا ووٹ اٹھا کر ہمیں دے مارتیں اور احسان چکا دیتیں۔ :) چلیے، خیر، آپ کی مرضی ہے۔ :) ویسے، سوچیے گا ضرور۔ ایک ووٹ کا سوال ہے بس :)
 
Top