لیں جی پبلک کے پر زور اصرار پر ہم بھی حاضر ہین اپنے جوابات کے ساتھ
1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟
گوگل ہے نا
یہاں کی رکنیت اختیار کرنے سے پہلے پتہ لگا تھا ۔ پہلے میں بس پڑھا کرتی تھی ۔
2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟
شمشاد بھائی کو کیا تھا وجہ یہ ہے کہ میں بارہ/تیرہ سال کی ہوں نا یہاں تو جوابات نہیں پوسٹ کر پا رہی تھی انہی سے مدد مانگی تھی
جواب بھی انہی کا آیا تھا تب
3۔محفل پر پہلا دوست؟
سویٹ سارہ خان
4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟
1تصاویر
2۔انگلش سیکشن
3۔جہاں کچھ اچھا پڑھنے کو مل جائے اور جہاں رونق شونق ہو
5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟
یہ، وہ اور سب
(سمجھ نہیں آرہا کچھ )
6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟
مجھے ان ارکان کو ان لائن دیکھنے کا شوق ہے جو ان لائن ہوتے ہوئے بھی نظر نہیں اتے
جیسے ماوراء،نبیل،زیک،سارہ،جیہ،ظفری اور اب فہیم بھی
7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟
بوچھی،نایاب بھائی،طالوت،محسن اور ظفری اور فرحت کیانی اور وارث
8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟
محفل کے واسیوں جاگو اور پلیز نئے ٹاپکس پوسٹ کرو خاص کر تصاویر،گپ شپ میں
آپ سب نا تو ٹاپک پوسٹ کرتے ہو اور اگر کوئی کرے بھی تو آپ اس میں حصہ بھی نہیں لیتے
اگر ایسے ہی سست رہے تو میں نے بھی جلد ہی ٹاپک پوسٹ کرنے چھوڑ دینے ہیں اور یہاں سے چلے بھی جانا ہے
9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟
ٹاپک کے حوالے سے نایاب بھائی،محسن،زیک،طالوت،خرم (خالی والے جن کے آگے پیچھے کچھ نہیں لگا ہوا) اگر طنزیہ نا ہو تو عارف کریم کے بھی رپلائیز کافی جاندار ہوتے ہیں ۔
اور کمنٹس خوشی،علی ذاکر کے
10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟
ایک نہیں ہے نا بہت سے ہیں
کوئی بھی اگر میرے لیے ذرا سی بھی مہربانی کرے تو اسکا بہت احسان چڑھ جاتا ہے مجھ پر جیسے
بوچھی،سارہ،جیا راؤ،سعود،ماوراء
نایاب بھائی اور شمشاد بھائی وہ اس لیے کہ شمشاد بھائی نے میری بہت مدد کی تھی ۔شروع میں یہاں بھاگنے والا ماحول تھا محفل کا پر انکی حوصلہ افزائی کی وجہ سے میں یہاں ہوں
بطور بہترین اور معاون ایڈمنز کے زیک اور نبیل بھی (سچی سے یہ مسکہ نہیں بلکہ آپکی بہت ساری مہربانیوں کی وجہ سے زیادہ ساری عزت اور خلوص ہے آپ لوگوں کے لیے )
11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟
سویٹ اور کیئرنگ خوشی بھی بہت ہیں کہ آتے ساتھ ہی وہ محفل میں گھل مل گئی ہیں اور اتنی جلدی ہم سب پر شعر بھی لکھے ہیں
سویٹ اور کیوٹ نو بلاشبہ ملائکہ اور زین،سارا اور فہیم اور سارہ،ماوراء ہیں
ماوراء اس لیے بھی کیوٹ ہے کہ ہم ممبر جو کہتے ہیں سویٹ وہ کر دیتی ہے آرام سے ذرا نخرے نہیں دیکھاتی
کبھی کبھی مجھے عبداللہ بھی بہت سویٹ لگتے ہیں جب وہ سچ میں سویٹ ہوں ورنہ اکثر تو انکے کان کھینچنے کو دل کرتا ہے ۔
کئیرنگ بلاشبہ نایاب بھائی،زیک اور الف عین جی ہیں
نایاب بھائی اور زیک کو بس کچھ کہ دو وہ مدد کے لیے ہر دم تیار
اور الف عین جی سب کو ایک برابر سمجھتے ہیں خوشیاں بانٹنے کے معاملے میں تبھی تو خواہ کسی سے بات/جان پہچان ہو نا ہو مبارک باد کا تھریڈ ضرور کھولتے ہیں
12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟
ایک سے بڑھکر ایک ہے
لیڈیز میں سارہ،زونی،جیا،جیہ،حجاب اور بوچھی اور خوشی بھی
مردوں میں محسن،شمشاد بھائی ،وارث،ظفری،زیک،اگر غصے میں نا ہوں تو نبیل بھی کمال ہیں
13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟
زیک اچھا بولتے ہیں پر کم بولتے ہیں اس لیے انہیں زیادہ بولنا چاہیے اور سارا بھی بہت اچھا بولتی ہیں انہیں بھی بہت سارا بولنا چاہیے
اور کم میں ہیں دو نام جو لکھے نہیں جا رہے
14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟
اچھا سوال ہے نیکسٹ سوال پلیز
ویسے صابر اور طالوت،علی ذاکر نے اچھی کوشش کی تھی کسی زمانے میں پر اب پتہ نہیں کس کی نظر لگ گئی
سارا بھی بہت محنت کرتی ہیں انکے دھاگے بھی بہت اچھے ہوتے ہیں۔
شروع شروع میں میرے آنے سے پہلے جیہ،سارہ اور حجاب کے ٹاپکس کمال کے ہوتے تھے
15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟
جو یہاں کے ریگولر ممبرز ہیں اور جنہیں میں روز رپلائی کرتے دیکھتی ہوں اور جو بہت سارا وقت محفل کو دیتے ہیں
جیسے بوچھی،سعود،سارہ،شمشاد بھائی،نایاب بھائی،عارف کریم ،فہیم،زین،طالوت اور علی ذاکر
16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟
محنتی تو مجھے لائبریری ارکان لگتے ہیں ویسے
اور سست آجکل تو سب ہوئے ہوئے ہیں محفل پر سونے اجاتے ہیں بس
ویسے اجکل میں خود بھی ہوں کہ کہاں پہلے میں ہر سیکشن میں جاتی اور پیغام لکھتی تھی پر اب ایسا کر ہی نہیں پاتی
17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟
امین جی سے مستقل مزاجی اور کانفیڈینس اور یہ کہ جو ڈر گیا وہ مر گیا
خوشی سے خوش رہنا اور ہنسنا مسکرانا
18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
وہ ممبرز پسند ہیں جو یہاں مل جل کر رہتے ہیں اور عزت کرنا اور کروانا جانتے ہیں،پڑھے لکھے سلجھے ہوئے لوگ
ناپسند وہ ممبرز ہیں جو تعارف کے زمرے میں اتے ہیں اور اپنا تعارفی دھاگہ پوسٹ کر کے برمودا ٹرائی اینگل کی نظر ہو جاتے ہیں
وہ ممبرز بھی زہر لگتے ہیں جو گروپنگ کرتے ہیں ۔
مجھے، میں میں والے ممبرز بھی برے لگتے ہیں
وہ ممبرز بھی نہیں پسند جو بس یہ چاہتے ہیں کہ انکے دھاگوں پر تو سب حصہ لیں پر وہ کسی دوسرے کے دھاگوں میں جھانکتے بھی نہیں
طنز کرنے والے بھی برے لگتے ہیں اور اور اور (بس کر جاؤ تعبیر
کس کا غصہ یہاں نکالا جا رہا ہے
)
19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟
الگ تو نہیں پر کچھ مشکل سے لگتے ہیں فہیم کہ کبھی ہم انکی کسی بات پر بگڑ کر ان کو ڈانٹ دیتے ہیں تو وہ آگے سے کہتے ہیں کہ انکا مقصد ایسا ہرگز نہیں تھا۔
امین جی بھی کہ پتہ نہیں کیوں سب میں مکس اپ نہیں ہوتے بس اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا کر الگ تھلگ رہتے ہیں۔
عندلیب بھی کہ وہ بھی کسی سے خاص کر لیڈیز سے بات ہی نہیں کرتیں اور نا ہی پلٹ کر کبھی اپنے دھاگوں کی خبر لیتی ہیں
کچھ نخریلی لگتی ہیں
20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟
اللہ کرے کہ ہماری محفل دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے اور اسکے ارکان سست سے کچھ چست ہو جائیں اور یہاں خوب رونق میلہ لگائیں
21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟
میری شکل
کے بجائے ایسی
ہو جائے گی
ایک دفعہ ایسا ہوا تھا اور میں سمجھی تھی کہ میرے اچانک غائب ہونے سے مجھے محفل نے نکال باہر کیا ہے اور پھر میں نے فہیم اور سارہ کو پریشان کیا کہ محفل کیوں نہیں مل رہی ۔
مزا نہیں آئے گا بالکل زندگی رک سی جائے گی ویسے
22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟
ایک چھوٹی سی دنیا جہاں علم و ادب،تفریحی ،معلومات اور اچھے دوست سب ایک ساتھ ہیں ۔یہاں انے کے بعد کہیں اور جانے کی ضرورت ہی نہیں کہ سب کچھ ایک جگہ اور ایک ہی ساتھ ہیں
جن کی سوچ یہ ہے کہ انٹرنیٹ کو استعمال صحیح نہیں ہو رہا اور انٹرنیٹ پر اچھے لوگ نہیں ہوتے وہ محفل پر ضرور آئیں